Posts

Showing posts from December, 2023

سرکار دوعالم کی دعا اور یقینی قبولیت کے واقعات

Image
 سرکار دوعالم کی دعا اور یقینی قبولیت کے واقعات  سرکار دوعالم کی دعا اور یقینی قبولیت کے واقعات  سرکار دو عالم ﷺ جس انسان پر نگاہ ڈال دیتے ہیں یا جس کے حق میں دعائیہ کلمات آپ ﷺ کی زبان مبارک سے نکل جاتے ہیں تو اس کی زندگی میں باری تعالیٰ ایسی برکتوں کو نازل فرماتے ہیں کہ جس کا وہم و گمان اور تصور نہیں کیا جا سکتا ۔حضرت اُم سلیم رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ ہمارے گھر تشریف لائے ہم نے آپ ﷺ کی خدمت میں کچھ کھجوریں اور گھی پیش کیا جناب رسول اللہ ﷺ نے تناول فرمایا اور اس کے بعد گھر کے ایک کونہ میں مصلٰی بچھا کر نماز پڑھنے میں مشغول ہو گئے اور نماز کے بعد آپ ﷺ نے اہل خانہ کے لئے دعا فرمائی‘ اُم سلیم رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اپنے بیٹے ’’انس ‘‘ کو لے کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یارسول اللہ ﷺ ! یہ میرا بیٹا ہے اور آپ ﷺ کا خادم ہے اس کے حق میں دعا فرما دیجئے حضرت محمد مجتبیٰ و مرتضیٰ ﷺ نے فورا ً دعا فرمائی (صحیح البخاری : 1982) ۔یہ تین دعائیں آپ ﷺ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں اپنی زبان مبارک سے ادا فرمائیں۔ حضرت انس...