گھر میں برکت پیدا کرنے والے اہم امور
گھر میں برکت لانے والے اہم ترین امور گھر میں برکت پیدا کرنے والے کام *گھر میں برکت پیدا کرنے والے 11 کام* ┈┉┅━❀🍃🌸🍃❀━┅┉┈ *1: پاکیزہ گفتگو:* کسی گھر میں برکت ڈالنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب گھر والوں کا آپس میں پاکیزہ گفتگو، مثبت الفاظ کا تبادلہ نیز اخلاقی اور نفسیاتی تعاون کرنا ہے... *2: شفقت اور آسانی:* شفقت اور نرمی کسی بھی چیز کو خوبصورت بنا دیتی ہے.... پس معاملات میں نرمی برتنا برکت، اطمینان و سکون کو دعوت دیتا ہے، نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ سب سے پہلے اپنی ذات ان چیزوں سے بہرہ ور ہوتی ہے... *3 :خواتین کیساتھ نرمی سے پیش آنا:* گھر کی خواتین کے ساتھ نرمی سے پیش آنا بھی رزق، برکت اور زندگی میں نیکی کے کاموں کی توفیق ملنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے... اسلئے کہ عورت ہی ہر گھر کے نظام کو چلانے کا ایک بنیادی ستون ہے جس پر اس گھر کا نظام کھڑا ہے۔لہذا اس کے ساتھ نرم رویہ اور اس کےجذبات کی رعایت رکھنا سعادت اور جملہ خیریں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں... *4: باہمی احترام* گھر والوں کا ایک دوسرے سے احترام سے پیش آنا گھر کی فضا کو خوش گوار بن...