لیپ کے سال میں فروری 29 دن کا کیوں؟
لیپ کے سال میں فروری 29 دن کا کیوں؟ لیپ کے سال میں فروری 29 دن کا کیوں؟ لیپ کے سال میں فروری 29 دن کا کیوں ہوتا ہے۔۔۔؟ جس سال 29 فروری ہو تو یہ لیپ سال ہوتا ہے۔ یعنی ایسا سال جس میں فروری کا مہینہ 28 کی بجائے 29 دن کا ہوتا ہے۔ گویا اس برس 365 کی بجائے تین 366 دن ہوں گے۔ عموماً یہ دن ہر چار سال کے بعد آتا ہے۔ یہ وہ سال ہوتا ہے جو چار پر پورا پورا تقسیم ہو جائے جیسے 1996، 2000، 2004، چار پر پورے تقسیم ہو جاتے ہیں، اس لیے یہ لیپ سال تھے۔ یاد رہے کہ جو سال 100 پر پورا پورا تقسیم ہوں وہ چار پر پورا تقسیم ہونے کے باوجود بھی لیپ سال نہیں ہوں گے۔ 400 پر پورا پورا تقسیم ہونے والے سال بھی لیپ کے سال ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ 1900، 2100، 2200، 2300 لیپ کے ساتھ نہیں جبکہ 2000 اور 2400 لیپ سال ہیں۔ قدیم مصریوں نے یہ معلوم کر لیا تھا کہ زمین سورج کے گرد 365 دن میں چکر مکمل نہیں کرتی بلکہ اس سے کچھ زیادہ وقت لگاتی ہے۔ اسی لیے گذشتہ ہزار سال سے انسان اس کوشش میں لگا رہا ہے کہ کس طرح موسموں کے اوقات میں ایک مطابقت رہے اور کھیتی باڑی سمیت دیگر کام ایک نظام کے تحت ہو سکیں۔ زمین ک...