Posts

Showing posts with the label عجیب اور دلچسپ واقعہ

ریڈ انڈین کے اپاچی سردار کی پشین گوئی

Image
 ریڈ انڈین کے اپاچی سردار کی پشین گوئی  ریڈ انڈین کے اپاچی سردار کی پشین گوئی  ریڈ انڈینز کے اپاچی قبیلے کا بزرگ سردار انتقال فرما گیا تو قبیلے کے ایک جدید یونیورسٹی سے پڑھے ایک نوجوان نے دیگر نوجوانوں کو ساتھ ملا کر سرداری پر قبضہ کر لیا۔ چند ماہ بعد خزاں کا موسم آیا تو قبیلے والے اس کے پاس آئے اور پوچھنے لگے کہ سردار اگلی سردیاں عام سردیوں جیسی ہوں گی یا زیادہ برف پڑے گی؟ اب اس نوجوان کے پاس قدیم بزرگوں کی دانش تو تھی نہیں جو زمین آسمان دیکھ کر بتا سکتے تھے کہ کیسا موسم آنے والا ہے۔ وہ تو شہر کی یونیورسٹی سے پڑھ کر آیا تھا۔ اس نے سوچا کہ اگر کہہ دیا کہ عام سی سردی ہوگی اور زیادہ برف پڑگئی تو قبیلہ مارا جائے گا۔ اس لئے اس نے ازراہ احتیاط کہہ دیا کہ کچھ سخت سردی ہوگی، لکڑیاں جمع کر لو۔ قبیلے کے جوان لکڑیاں اکٹھی کرنے میں جٹ گئے۔ ہفتہ بھر سردار بے چین رہا۔ قبیلے کی زندگی کا دار و مدار اس کے فیصلے پر تھا اور وہ تکا لگا کر فیصلہ کر چکا تھا۔ لیکن وہ یونیورسٹی کا اتنا زیادہ پڑھا لکھا تھا کہ بلکل امریکی لہجے میں انگریزی بول سکتا تھا، اسے جدید علوم کا خیال آ گیا۔ اس نے مقامی محک...

ایک خوبصورت ویڈیو دنیا کے لوگوں کو انکی نظر سے کیسے دیکھا جائے

Image
ایک ایسی ویڈیو جس کو ہو کوئی دیکھنا چاہےاسے ضرور دیکھیں اور لطف اٹھائیں امید ہے آپ سب کو یہ سب پسند آئے گا

چین کے ساتھ نہر طلاس کا عظیم الشان معرکہ

Image
 #چین_کے_ساتھ_نہرطلاس_کا_معرکہ چین کا ہمیشہ وسطی ایشیاء ( ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، قرغیزستان، قازقستان اوراذربیجان)پراثرورسوخ رہا ہے۔ یہ علاقے چین کے شہ رگ ہوا کرتے تھے اور ان علاقوں میں ترکمن قبائل رہتے تھے جو چینی بادشاہ کے وفادار ہوتے تھے اور اس کو ٹیکس دیا کرتے تھے۔ جب اسلامی فتوحات شروع ہوئیں ابتداء میں چین نے ان کو زیادہ اہمیت نہیں دی اسکی کئی وجوہات تھیں  ایک یہ کہ یہ علاقے چین سے بہت دور ہونے کی وجہ سے ہمیشہ اس کی زیر نظر نہیں ہوتے تھے دوسری وجہ یہ کہ چین کے لوگ  فارس کی ساسانی سلطنت سے جان چھڑانا چاہتے تھے جو وسطی ایشیاء میں چین کے ساتھ رسہ کشی کرتی تھی۔ چین کی پریشانی میں اضافہ اس وقت ہوا جب اموی خلافت نے وسطی ایشیاء کے ساتھ ایران کو بھی فتح کیا۔ سندھ کے ساتھ ایران اور وسطی ایشیا کی فتح میں حجاج بن یوسف کا بڑا ہاتھ ہے انہوں نے فوج کو تیار کرنے کے بعد دو کمانڈروں" محمد بن قاسم" اور "قتیبہ بن مسلم" کو بلا کر کہا: "تم میں سے جو پہلے چین کو فتح کرے گا وہی اس کا گورنر بنایا جائےگا"، محمد بن قاسم سندھ کی طرف سے قتیبہ بن مسلم وسطی ایشیاء کیطرف سے...

پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ پیش ،کن علاقوں کو شامل کرلیا گیا ؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

Image
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اپنی جغرافیائی حدود کا تعین کرتے ہوئے نیا سیاسی نقشہ پیش کردیا جس میں جموں و مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔نقشے میں لائن آف کنٹرول کو بھی واضح طور پر دکھا یا گیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے نئے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی کے دوران کابینہ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک دن یہ ہی نقشہ پاکستان کا نقشہ ہو گا ،یہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے ۔بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ نئے نقشے میں فاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخواہ میں ضم کر دیا گیا ۔ان کا کہنا تھاکہ اس نقشے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں اور کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ۔

لڑکی کی لڑکی سے شادی کی اصل کہانی

Image

مسلم ایجادات

Image
مسّلم سائنسدان میزائل ٹیکنالوجی کی ابتداء آج سے تقریباً 800 سال پہلے مسلمان سائنسدان "نجم الدین  الراماح"  نے آپنی کتاب میزائل اسکے استعمال ،راکٹ کو منجیق کے ذریعے فائر کرنے کی کیفیت کا ذکر کیا یاد رہے کہ آنسو گیس کے موجد بھی یہی ہیں یعنی آنسو گیس آپ نے ایجاد کیا تھا آور انہوں نے ہی سمندری بارودی سرنگ تیار کی تھی جس سے ٹکرا کے دشمن کے بحری جہاز تباہ ہوتے تھے انکو کو "رماح" "تیر" کا لقب بھی انکی عسکری آلات کی ایجاد کی وجہ سے ہی ملا تھا حسن رماح نے فرانس کے بادشاہ "لویس نہم" کی قیادت میں صلیبی حملوں اسلام آور مسلمانوں کا دفاع کیا آور جنگ میں بذات خود شریک تھا انہی کی بنائی ہوئی بارودی سرنگوں سے تنگ آکر فرانسیسی بادشاہ نے اسکو جہنم کا درجہ دیا آور اس جہنم سے بچنے کی باقائدہ دعا کی ایک بار گھر میں ہی میزائل بنانے کا تجربہ کرتے ہوے بارود سے اس کا گھر جل کر تباہ ہوا تھا تو مملوک کے حکمران نے شام کے ساحل پر اسکو تجربہ گاہ دیا جس پر یہ تجربہ کیا کرتا تھا انکی اہم کتابوں میں سے "غایہ المقصدا"  "گھڑ سواری آور جنگی چال ہیں https:...

دنیا کی واحد اذان جس کو مکمل کرنے کے لیے 22 لوگ شہید ہوئے

Image
_مجاہد_کی_اذاں_اور ایک یوم شہداء کشمیر کی وادیوں میں منایا جائے گا ۔ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ اقوام متحدہ اور عالمی سامراجوں کے سامنے کشمیر میں  ہندؤ سامراج کے ظلم کی داستاں بیان کی جائے گی مگر ایک یوم شہداء جنت الفردوس کے بالاخانوں پر بھی منعقد ہو گا  جس کی قیادت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کر رہے ہوں گے ۔ میری محبت سمجھیں یا عقیدت ، یا اس مرتبہ مقام پر پہنچنے کی ہر مسلمان کی طرح  ایک حسرت ، میں چشم تصور میں دیکھتا ہوں کہ جنت الفردوس کے سر سبز و رنگین  باغات میں چشمے کے اوپر لگے مسند ، ان پہ  سیدنا بلال رضی اللہ عنہ براجمان ہیں ۔ انکے ساتھ وہ مؤذن بیٹھے ہوں گے جو سنت بلالی کو نبھاتے ہوئے  جام شہادت نوش کر گئے ۔ خوب نعمتوں سے بھرا اور سجا دستر خوان ہو گا ۔ کنیزیں اور غلام خدمت پر معمور ہوں گے ۔ اللہ پا ک کی نعمتوں سے رضامندی سے اپنے زخمی و لہولہان وجود کو راحت و فرحت سے ہمکنار کر رہیں ہوں گے ۔ یہ مؤذن کون ہوں گے یہ وہ  با سعادت لوگ ہیں جن کو 13 جولائی 1931ء کو سنٹرل جیل سرینگر  کے باہر ایک کے بعد ایک رب العالمین کی کبریائی بیان کر...