اے آئی سے بھی زیادہ ذہین قوین 2.5 میکس
قوین 2.5 میکس! نیا پہلوان میدان میں! کہا جاتا ہے کہ سیاست کے میدان میں بعض اوقات ایک ہفتہ بہت بڑی مدت ہوتی ہے، کہ بڑے بڑے پہلوان اس میں کھیت ہو جاتے ہیں. لگتا ہے کہ ٹیکنالوجی کی ریس میں 24 گھنٹے ہی بڑی مدت ہیں. ابھی دنیا ڈیپ سیک کے جھٹکے سے سنبھل ہی رہی تھی کہ آج علی بابا نے قوین 2.5 میکس لانچ کردیا ہے. ان کی پنچ لائن یہ ہے کہ یہ ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی کا باپ ہے. پہلے ڈیپ سیک، اب قوین 2.5-میکس، چین کی مصنوعی ذہانت کی پیش قدمی پر انٹرنیٹ کریش ہورہا ہے.۔ پہلے 'ڈیپ سیک' اور اب 'قوین 2.5-میکس' جیسے جدید ترین ماڈلز کی آمد نے انٹرنیٹ پر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا معروف امریکی کمپنی 'اوپن اے آئی' اب مقابلے میں پیچھے رہ گئی ہے؟ حال ہی میں لانچ ہونے والا قوین 2.5-میکس، علی بابا کلاؤڈ کا تیار کردہ، اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر رہا ہے۔ کمپنی کا کلیم یہ ہے کہ ماڈل نہ صرف پیچیدہ سوالات کے جوابات دینے میں ماہر ہے بلکہ تخلیقی تحریر، ترجمہ،تصویر اور کوڈنگ جیسے کاموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ خاص طور پر یہ امیجز اور وڈیو جنریٹ کرنے میں بھی خوب ہے. ...