Posts

Showing posts from June, 2024

حضرت صعصعہ بن ناجیہ کی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے پکار

Image
 حضرت صعصعہ بن ناجیہ کی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے پکار حضرت صعصعہ بن ناجیہ کی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے پکار ‏امام طبرانی کی کتاب میں ایک واقعہ پڑھا آنسو ہیں کہ رک نہیں رہے آپ بھی پڑھیں حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ در رسول الله ﷺ پر کلمہ پڑھنے آئے مسلمان ہونے کے بعد نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عرض کرنے لگے  یا رسول الله ﷺ ایک بات پوچھنی ہے حضور ﷺ نے فرمایا پوچھو‏کہنے لگے یا رسول الله ﷺ دور جاہلیت میں ہم نے جونیکیاں کی ہے اُن کا بھی الله ہمیں آجر عطا کرے گا کیا اُسکا بھی آجر ملے گا تو نبی کریمﷺ نے فرمایا تُو بتا تُو نے کیا نیکی کی تو کہنے لگے یا رسول الله ﷺ میرے دو اونٹ گم ہوگئے میں اپنے تیسرے اونٹ پر بیٹھ کر اپنے دو اونٹوں ‏کو ڈھونڈنے نکلا میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگل کے اُس پار نکل گیا جہاں پرانی آبادی تھی وہاں میں نے اپنے دو اونٹوں کو پا لیا ایک بوڑھا آدمی جانوروں کی نگرانی پر بیٹھا تھا اُس کو جا کر میں نے بتایا کہ یہ دو اونٹ میرے ہیں وہ کہنے لگا یہ تو چرتے چرتے یہاں آئے ‏تھے تمہارے ہیں تو لے جاؤ اُنہی باتوں میں اُس نے پانی بھی منگوا لیا چند کھجوریں ب...

حج 2024 کے اہم مثبت پہلو

Image
 حج 2024 کے اہم مثبت پہلو  حج 2024 کے اہم مثبت پہلو  اگر اس سال 2024ء، حج کے یہ اعداد و شمار دیکھیں تو ان سے درج ذیل نتائج اخذ کئے جا سکتے ہیں،  1) دنیا بھر سے سب زیادہ حاجی غیر عرب ایشیائی ممالک سے پہنچے تھے، جوکہ عجم میں دین اسلام کی مقبولیت اور اس سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔  2) کل حاجیوں کی تعداد کا 48 فیصد خواتین تھیں۔۔۔ اس سے واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ گلیمر میں ڈوبے فحش اور گندے میڈیا اور دین اسلام کے خلاف مختلف نسوانی تنظیموں اور این جی اوز کے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود، ہماری ماوں اور بہنوں کے دلوں سے محبت دین کو نکالا نہ جاسکا اور خواتین کی کثیر تعداد اللہ کے گھر کی زیارت کو دل و جان سے حاضر ہوئیں۔۔۔ سلام ہے ان ماوں اور بہنوں پر۔۔۔ اللہ رب العزت انکے حج کو قبول فرمائے۔۔۔ آمین  3) یہ بات بھی کافی حد تک طے ہے کہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد اکثر اپنے مرد محرموں کے ساتھ ہی آئی ہوں گی۔۔۔ تو وہ مرد بھی قابل تعریف ہیں جنہوں نے تنہا حج کرنے کو ترجیح نہ دی، بلکہ اپنی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر لیکر انہیں با حفاظت حج کروایا اور ا...