سامسا الپ اور سامسا چاوش کرولش عثمان میں
سامسا کی اصل تاریخ عثمانی ابتدائی دور کی بہت کم معلومات تاریخ کی کتابوں میں موجود ہے اسی طرح عثمان غازی کے دوست سامسا کی زندگی کی معلومات تاریخ کی کتابوں میں موجود ہے ڈرامہ ارطغرل غازی میں اور کرولس عثمان میں دو الگ الگ سامسا دکھائے گئے ہیں لیکن تاریخ میں ایک ہی سامسا کا وجود ملتا ہے یعنی سامساچاوش اور سامسا الپ ایک ہی ہیں پہلے سامسا کو اس لیے شہید کروایا گیا کیوں کہ سامسا کا کردار کرنے والے اداکار نے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا سلطنتِ عثمانیہ کے قیام میں سامسا کی اہمیت کی وجہ سے پروڈیوسر اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کرسکتے تھے. لہٰذا کرولش عثمان سیزن1 میں اسے دوبارہ متعارف کرایا گیا تھا۔ آیئے چلتے ہیں سامسا کی اصل تاریخ کی جانب جب ارطغرل غازی کہ مٹھی بھر لشکر کے ساتھ سوگوت جانےکےلیے روانہ ہوئے تو سامسا بھی ان کے ساتھ تھے ان کو اپنے قبائلی سردار ان کی بغاوت بھی سہنی پڑی لیکن انہوں نے بغاوت کچل کر ارطغرل غازی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ۔ اس کی تاریخ پیدائش اور مقامِ پیدائش ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ سامسا الپ/سامسا چاوش ان جانبا...