ترکی کے چند دلچسپ حقائق جانیں
ترکی چند دلچسپ حقائق ترکی یوریشیائی ملک ہے جو جنوب مغربی ایشیا میں جزیرہ نما اناطولیہ اور جنوبی مشرقی یورپ کے علاقہ بلقان تک پھیلا ہوا ہے۔ ترکی کا موجودہ سیاسی نظام 1923ء میں سقوط سلطنت عثمانیہ کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک کی زیر قیادت تشکیل دیا گیا- ترکی ایک خوبصورت ملک ہے جہاں بےشمار قدیم یادگاریں٬ زیرِ زمین شہری٬ مقامات اور کھنڈرات واقع ہیں- یوں تو ترکی سے متعلق اکثر باتوں سے لوگ واقف ہیں لیکن پھر بھی کئی ایسے حقائق ہیں جن کا ذکر عام طور کم ہی سنا جاتا ہے- آج ہم ترکی سے متعلق چند ایسے ہی حقائق کے بارے میں اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو بتائیں گے جو یقینی طور پر آپ کے علم میں اضافے کا سبب ہوں گے- 1۔ ترکی کا سرکاری نام ترکی جمہوریہ ہے- 2۔ ترکی ایک ایسا ملک ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے- اس ملک کی 97 فیصد زمین ایشیا میں جبکہ باقی3 فیصد یورپ میں ہے- درحقیقت یہ 3 فیصد حصہ ترکی کے شہر استنبول کا حصہ ہے جو اور یہ دنیا کا واحد شہر ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے- 3۔ ترکی کی سرحد 8 ممالک کے ساتھ ملحق ہے جن میں ارمینیا٬ آذربائیجان٬ ایران٬ عراق٬ شام٬ بلغاریہ٬ یونان اور جارجیا شامل ہیں- 4۔ استن...