لکھنے والے خواتین و حضرات کے لئے چند سنہری اصول
*لکھنے والوں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔چند اہم اور قابلِ توجہ گذارشات* ہر موضوع پرطبع آزمائی ضروری ہے نہ ہر ایک کی نگارشات پر اپنی رائے دینا ضروری ہے۔ سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ آپ کی دلچسپی کا موضوع کیا ہے؟ ہمیشہ اسی موضوع کا انتخاب کرنا چاہیے جس پر آپ کا مطالعہ ہو، جس پر مواد آسانی سے دستیاب ہو سکے یا کم ازکم جس پر تلاش کر نے سے مواد مل سکے۔ جس موضوع میں آپ کی دلچسپی ہی نہیں، جس پر آپ کا مطالعہ ہی نہیں جس کے متعلق آپ آگاہ ہی نہیں اس پر خوامخواہ طبع آزمائی کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر ایسا ناگزیر ہو تو پہلے اس پر مطالعہ کرنا چاہیے اس کے متعلق معلومات حاصل کرنی چاہئیں اس کے پس منظر سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے اور مواد کی دستیابی کے بعد پھر اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا جائے۔ موضوع کے انتخاب میں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ وہ چیز بیان کی جائے جس کی لوگوں کو ضرورت ہے، اس کے متعلق انہیں رہنمائی درکا ہے اور اس پر بہت کم مواد موجود ہے۔ اور اگر اس پر پہلے سے کچھ لکھا گیا ہے وہ ن...