Posts

Showing posts with the label پاکستان

پاکستان کے وزرائے اعظم

Image
 پاکستان کے وزرائے اعظم  *لیاقت علی خان سے اب تک کون کون پاکستان میں وزیراعظم رہا؟* ویب ڈیسک 03 مارچ ، 2024 مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم بن گئے ہیں اور قومی اسمبلی میں انہوں نے حزب اختلاف کے امیدوار کو واضح برتری سے شکست دی۔ شہباز شریف پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے۔ پاکستان کی تاریخ میں اب تک کوئی بھی وزیراعظم اپنی 5 سالہ مدت مکمل نہیں کر سکا ہے۔ اگر 1947 سے اب تک ہر وزیراعظم کو 5 سالہ مدت مکمل کرنے کا موقع ملتا تو شہباز شریف 24 ویں کی بجائے پاکستان کے 17 ویں وزیراعظم ہوتے۔ انفرادی سطح پر معاشی ابتری کو کیسے بہتر بنایا جائے یہاں آپ جان سکتے ہیں کہ پاکستان کا تمام وزرائے اعظم کتنے عرصے تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہے۔ 1۔ لیاقت علی خان (4 برس) پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان 15 اگست 1947 کو منتخب ہوئے اور 16 اکتوبر 1951 کو اپنی شہادت تک 4 سال سے کچھ زائد عرصے تک اپنے منصب پر برقرار رہے۔ 2۔ خواجہ ناظم الدین (2 سال سے کم) خواجہ ناظم الدین نے وزیراعظم کا عہدہ 17 اکتوبر 1951 کو سنبھالا، یعنی لیاقت علی ...