کھیوڑہ دنیا میں نمک کی سب سے بڑی کان کے متعلق دلچسپ معلومات ، ضرور پڑھیں۔
گیارہویں صدی عیسوی میں محمود غزنوی نے ہندوؤں کو شکست دیکر جنجوعہ خاندان کو حکمران بنادیا‘ مغلیہ دور میں نمک کی یہ کانیں شاہی حکومت کی تحویل میں آگئیں‘ شہنشاہ اکبر کے دور میں لکھی جانے والی تاریخ کی اہم کتاب ’’آئین اکبری‘‘ میں یہاں سے حاصل ہونے والے نمک کو بیرون ملک برآمد کرنے کا تذکرہ موجود ہے ۔ پاکستان کے بعد پولینڈ میں نمک کے ذخائر کو دوسرے نمبر پر شمار کیاگیا ہے‘کوہستان نمک جہلم کے قریب سے شروع ہوکر کالاباغ میانوالی اور کوہاٹ تک پھیلا ہوا ہے اور اس وقت کوہستان نمک میں چھ سات مقامات پرسے چھ سات مقامات پرسے نکالا جارہا ہے لیکن ان میں سب سے زیاہ مشہور مقام کھیوڑہ ہے جہاں سے نمک کی سب سے زیادہ مقدار نکالی جارہی ہے‘ پاکستان میں جتنا بھی نمک دیگر کانوں سے نکالا جاتا ہے مجموعی طور پراتنی مقدار میں نمک صرف کھیوڑہ کی کانوں سے نکالا جاتا ہے۔ نمک ہماری روز مرہ خوراک کاایک جزو اور ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے کھانے کے ساتھ سالن میں تو نمک کی آمیزش روز ہی ہوتی ہے گو اس کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن سالن کا ذائقہ اسی کا مرہون منت ہے۔ نمک کو اردو زبان میں تشبیہات اور محاوروں میں بھی استعمال کیا گیا ہے مثل...