اہل بیت سے محبت ایمان کامل کی نشانی
اہل بیت سے محبت ایمان کامل کی نشانی *مولانا حسن رضا خان صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زمین میں* ہر صحابی ہے یقیناً مدح خوان _ اہل _ بیت ہے سبھی کے دل میں حب _ خاندان _اہل _ بیت اپنے آقا کی قرابت جن کو ہے محبوب تر حضرت صدیق ہیں وہ قدر دان _ اہل _ بیت بدریوں جتنا وظیفہ طے کیا حسنین کا ہے عمر کے دل میں حب_ دودمان_اہل _ بیت تحفتا اپنی زرہ حیدر کو دی عثمان نے عشق یوں رکھتے ہیں دل میں عاشقان _ اہل _ بیت کچھ تو رکھتے اپنے آقا کی قرابت کا خیال کس قدر کم ظرف ہیں سب دشمنان _ اہل _ بیت آزمائش تھی نرالی آل _ زہرا کے لیے ساری دنیا سے جدا ہے امتحان_ اہل_بیت حضرت _ زہرا سے ہی نسل _ نبی پیدا ہوئی آپ سے ہی ہے مہکتا گلستان_ اہل_ بیت بالیقیں حسنین کے خادم ہیں جنت کے جواں بالیقیں جنت ہے بہر _ خادمان _ اہل_ بیت بانٹتی ہے روشنی دنیا میں اولاد _ بتول کیا ہی روشن ہیں نجوم _ آسمان_ اہل _ بیت خوب سکھلایا حسن نے ذکر _ آل _ مصطفیٰ "یوں کہا کرتے ہیں سنی داستان_ اہل_ بیت" بے خبر کوئی بتا سکتا نہیں شان_ علی سن صحابہ سے اے بابر! فضل و...