Showing posts with label ترکش فلم. Show all posts
Showing posts with label ترکش فلم. Show all posts

ترکش فلم ملازگرت کی تاریخ

 آج ملازگرد کی فتح کی 950 ویں سالگرہ ہے


۔


جنگ ملازگرد یا جنگ ملازکرد 26 اگست 1071ء (464ھ) کو سلجوقی اور بازنطینی سلطنت کے درمیان مشرقی اناطولیہ میں لڑی گئی جس میں سلجوقیوں کی قیادت الپ ارسلان اور بازنطینیوں کی قیادت رومانوس چہارم نے کی۔ جنگ سے قبل سلطان الپ ارسلان نے بازنطینی لشکر کی پیش قدمی روکنے کے لیے معاہدے کی پیشکش کی لیکن رومانوس سے اسے ٹھکرادیا جس کے نتیجے میں موجودہ ترکی میں واقع جھیل وان کے شمال مغرب میں ملازکرد کے مقام پر دونوں افواج کا ٹکراؤ ہوا۔ الپ ارسلان نے رومیوں کے خلاف شاندار فتح حاصل کی اور سلجوقی سلطنت کی حدیں اناطولیہ میں مزید آگے تک بڑھ گئیں۔

امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم 25 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

Today is the 950th anniversary of Malazgirat victory. 

The Battle of Manzikert was fought between the Byzantine Empire and the Seljuk Empire on 26 August 1071 near Manzikert, theme of Iberia (modern Malazgirt in Muş Province, Turkey). The decisive defeat of the Byzantine army and the capture of the Emperor Romanos IV Diogenes played an important role in undermining Byzantine authority in Anatolia and Armenia  and allowed for the gradual Turkification of Anatolia. Many of the Turks, who had been travelling westward during the 11th century, saw the victory at Manzikert as an entrance to Asia Minor.

Boru Turkish Movie Urdu subtitles

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ


امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے

اور ہماری دعا ہے کہ ہم سب اس موذی مرض کرونا وائرس سے بچے رہیں

جی تو دوستو

اج ہم لائے ہیں آپ سب کے لیے ایک بہترین ترکش فلم 

جس کا نام ہے بھیڑیا


اس کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ جب 15 اپریل 2016 کی رات کو ترکی میں بغاوت کرنے کی کوشش کی گئی تھی 


یہ فلم اس واقعے سے متعلق ہے


اس فلم میں بہت اچھے اداکار شامل ہیں جنھوں نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔


ترکی میں بغاوت کیوں ہوئی

کرنے والے کون تھے

کیا وہ بغاوت میں کامیاب ہوئے

یا ان کی بغاوت کو کچل دیا گیا


ان سب سوالات کے جوابات اس فلم میں موجود ہیں

امید ہے آپ سب کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی۔


اور اس فلم کا اردو سبٹائٹل لگایا گیا تاکہ اددو جاننے اور پڑھنے والے اسے بآسانی دیکھ سکیں اور سمجھ سکیں 

اور اس کا ایک نام Boru بھی ہے



چھپکلی/Marmolak ایرانی فلم اردو سبٹائٹل


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

امید ہے سب دوست احباب خیریت سے ہوں گے

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ہم آپکے لیے ترکی ڈرامہ اور فلمیں اپلوڈ کرتے ہیں

تمام ناظرین اور قارئین کا بہت شکریہ

بیل کے بٹن پر کلک کریں تاکہ ہماری ہر نئی پوسٹ آپ تک بآسانی پہنچ سکے 

اگر کبھی آپ کو لنک نہ بھی موصول ہو تب بھی ویڈیوز موصول ہو جائیں گی



 دیکھیے ایرانی کلاسک فلم ’’مارمولک‘‘ (چھپکلی

 ترجمے کے ساتھ،ٹیلیوستان کے یوٹیوب چینل پر۔

‏مارمولک (اُردو: چھپکلی، انگریزی: The Lizard) ایک ایرانی فلم ہے جو 2004ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ یہ رضا نامی ایک چور کی کہانی ہے، 

جو چھپکلی کی طرح دیوار پر چڑھنے کا ہنر رکھتا تھا، اور اسی لیے رضا مارمولک (یا رضا چھپکلی) کے نام سے مشہور تھا۔ 

اس کی قسمت اُسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے مسجد کے منبر تک لے آئی تھی۔

اپنی منفرد کہانی اور دلچسپ انداز میں پیشکش کے باوجود، یہ فلم اپنے موضوع کے باعث ایران میں پابندی کا شکار رہی ہے، لیکن اس کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں آیا۔

صمونجو بابا‘‘ : (عشق کے راز کا سفر)ترکش فلم

 ’’صمونجو بابا‘‘ : (عشق کے راز کا سفر


)

ترکی کے صوفی استاد ، شیخ حمیدِ ولی المعروف "صمونجو بابا" کی داستانِ حیات پر مبنی ترکی فلم ’’صمونجو بابا (روٹی والے بابا)

Makkitv2.com

#تعارف

صمونجو بابا : عشق کا راز


شیخ حمیدِ ولی جنہیں عُرف میں صمونجو بابا کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ ایک مشہور ولی ، زاہد اور مدرس گذرے ہیں، جو ترکی کے شہر "بورصہ" میں   

دیلیلر ترکش فلم 

مقیم تھے۔

شیخ اپنے زمانے کی متاثر کن شخصیت اور مسلمان درویش کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 1331ء میں قیصری میں پیدائش جبکہ 1412ء میں دریندے میں وفات پائی۔ سلطان بایزید اول نے بورصہ کی معروف جامع مسجد کی تکمیل کے بعد آپ کو وہاں استاد مقرر کیا۔ صمونجو بابا کے شاگردوں میں مولا فینالی اور حاجی بیرم اول ولی شامل ہیں۔


صمونجو بابا ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو روحانی علوم کی تحصیل کے لیے انادولو (جامعہ) تشریف لے گئے۔ آپ شام، تبریز، اردبیل جیسے مراکزِ علم سے تحصیلِ علم کے بعد اپنے فرائض کی بجا آوری اور قوم و ملت کی رہنمائی کے لیے بورصہ میں مقیم ہوگئے۔ اپنی زندگی کے روحانی پہلو کو دنیا سے مخفی رکھنے کے لیے آپ روٹیاں بناتے اور انہیں فروخت کرتے، اسی وجہ سے آپ کا نام صمونجو بابا یعنی ’نانبائی بابا‘ پڑ گیا۔ بورصہ میں عظیم جامع مسجد "اولو" کے افتتاح کے موقع پر آپ نے سورہ فاتحہ کا سات مختلف پہلوؤں سے ترجمہ کیا جس سے عوام الناس میں آپ کی مقبولیت بڑھ گئی۔ آپ تشہیر سے بچنا چاہتے تھے اس لیے بورصہ چھوڑ کر "آق سرائے" تشریف لے گئے۔ بعد ازاں آپ اپنے بیٹے کے ساتھ مکہ تشریف لے گئے۔ مکہ سے واپسی ضرور ہوئی لیکن سفرِ عشق تمام عمر جاری رہا ۔


اس فلم میں ہم صمونجو بابا کے سفر عشق کو ہی نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ ان کے عشق اور علم و دانش کے موتی بھی اپنے دامن میں بھر سکیں گے .......

OK

Deliler Turkish Movie in Urdu 720p Complete

 Deliler Turkish Movie in Urdu 720p 


Complete

آلیار بے کی فلم دیلیلر دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے، لیکن کچھ لوگ کی سمجھ میں یہ کہانی پوری طرح نہیں آئی، دائریلس میں خوش پوش، خوش اخلاق اور بہادر سردار کا رول کرنے والے آلیار بے یہاں یکسر مختلف رول کر رہے ہیں، دیلیلر کا مطلب دلیر ہے، یہ عثمانیہ کی حدود میں پھیلے پہاڑوں اور گھاٹیوں میں بسے کچھ افراد پر مشتمل ایک جنگجو دستہ تھا جو خفیا طور پہ ریاست اور سلطان کی حفاظت کرتا 

 https://sites.google.com/view/link2fakhar/home تھا

، آلیار بے اس دستے کے سب سے بہترین جنگجو کا لیڈنگ رول کر رہے ہیں، تعداد میں بہت کم ہونے کے باوجود بھی ان میں اتنی صلاحیت تھی کہ سلطنت میں اٹھنے والی بڑی سے بڑی بغاوت کو کچل دیتے تھے، ان کے بارے میں ہزاروں قصے کہانیاں مشہور تھیں، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ دیلیلر محض ایک تصور یا تخیل ہے جبکہ کچھ لوگوں کو یقین تھا کہ یہ سچ میں مجاہدین کی ایک جماعت ہے، کوئی نہیں جانتا تھا وہ کون تھے کہاں سے آتے تھے، انکی صرف ایک نشانی تھی،

 جہاں ظلم انتہا کو پہنچ جائے، سمجھو دیلیلر آگئے،وہ دھندلکے کے پردوں سے نکل کے اللہ اکبر کا نعرہ 

بلند کرتے ہوئے ظالموں پہ قہر بن کے ٹوٹ جاتے تھے، دشمن سمجھ ہی نہیں پاتا تھا حملہ کس طرف سے ہوا ہے، انکا انداز اتنا جارحانہ تھا کہ مقابلہ کرنا تو دور مد مقابل میدان چھوڑ کے بھاگنے کی بھی ہمت کھو دیتے تھے، انھوں نے اپنے جسموں کو فولاد میں ڈھالا تھا، دنیا کی ہر آسائش اور خواہش چھوڑ کے اپنی زندگیاں جہاد فی سبیل اللہ کے لیے وقف کر دیں، حق کے راستے پہ بے مثال جدو جہد کر کے بھی وہ گمنام ہی رہے لیکن اللہ کے ہاں سب سے بہترین مرتبہ پالیا، انکی منظم جماعت ضرور ختم ہوئی ہے لیکن میرا یقین ہے دیلیلر اب بھی کسی نہ کسی شکل میں دنیا میں موجود ہیں اور جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں، اللہ انکی روحوں کو غریق رحمت کرے آمین!  ❤

Movie: Türkler Geliyor فلم ترک لارگیلیور


 Movie: Türkler Geliyor

فلم ترک لارگیلیور ، عدالتن کلیج

(ترک آرہے ہیں، انصاف کی تلوار)

فلم کا مختصر تعارف:


جب سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ فتح کیا تو ہھر یورپ کے قلب روم پر چڑھائی کا فیصلہ کیا۔ مگر ایسے علاقوں کی فتح کیلئے پہلے سلطان کے خاص سپاہی اکینجی بھیجے جاتے تھے۔

یہ اکینجی ایک طرح سے آج کے زمانے کے بہترین کمانڈوز تھے جنہیں مشکل ترین مہم سر کرنے کیلئے روانہ کیا جاتا تھا ۔۔ یہ فلم بھی ایک ایسی ہی مہم پر مشتمل ہے، جس میں سلطان کے حکم سے اکینجی صربیا کے ظالم بادشاہ کے چنگل سے سلطان مراد کی اہلیہ مارا خاتون کو چھڑوانے کیلئے جاتے ہیں ۔۔

کہانی شاندار ، مناظر بہترین ، اور تاریخ کا ایک حصہ


پیش کیا گیا ہے۔۔

اس میں آپ دیکھ سکیں گے کہ سلطان محمد فاتح نے اسلام کو پھیلانے میں کس طرح کے اقدامات کئے اور اسلام کے عدل و انصاف کا کیسا بہترین نمونہ پیش کیا۔۔۔

کہانی کے مصنف ہیں محمد بوزداغ جو ڈریریلش ارطغرل اور کرولش عثمان کے مصنف بھی ہیں ۔۔


OK

  عید میلاد النبی ﷺ – رحمتِ دو جہاں کی آمد کا دن 🌸 عید میلاد النبی ﷺ – رحمتِ دو جہاں کی آمد کا دن 🌸 عید...