Posts

Showing posts from April, 2024

عشر کا حساب کیسے لگائیں ؟

Image
 عشر کا حساب کیسے لگائیں آسان طریقہ *ایک گاؤں کے عشر کا حساب* *فرض کرتے ہیں کہ ایک موضع میں 1000ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 40 من فی ایکڑ ہوگی۔* *کل گندم 40 ہزار من ہوگی* *ہر بیسواں من عشر ہے جسکی* *کوئی معافی نہیں وہ شامل ہوکر باقی 19 من کو بھی ناپاک کرے گا۔ ہمارے گھروں میں بے برکتی* *و دیگر مسائل اسی وجہ سے ہیں بے موسمی بارشوں کو بھی دیکھ کر ہم اللّٰہ کی طرف* *متوجہ نہیں ہوتے۔ہم اللّٰہ کا یہ حق ادا نہیں کرتے۔ علماء توجہ دلاتے ہیں مگر ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔* *100 سے 5 من اور ہزار من سے 50 من عشر ہوا*  *کل 40 ہزار من کا عشر 2 ہزار من گندم بنتا ہے*   *3900 روپے ایک من گندم کی قیمت ہے۔ تو  2 ہزار من کی قیمت 78لاکھ روپے بنتی ہے۔* *جس سے گاؤں کا کوئی ایک بھی غریب و سفید پوش سال بھر کی گندم سے محروم نہیں رہ سکتا۔* *بد قسمتی سے اس 2ہزار من میں سے میرے خیال میں 2سو من بھی عشر بڑی مشکل سے نکلتا ہوگا۔*  *جو چند گھر نکالتے ہیں* *آئیں تمام زمیندار بھائیوں کی توجہ اس طرف دلائیں* *ہمیں اپنے حصے کا دیپ بھی جلانا ہے۔*