خشخاش بن سعید بن اسواد ، لاطینی امریکہ کو دریافت کرنے والا پہلا مسلمان ملاح تھا
خشخاش (قرطبہ ، اندلس، موجودہ اسپین) میں پیدا ہوا ، وہ امیر البحر کے رتبے پر فائز تھا
مسلم مورخ ابو الحسن علی ابن الحسین المسعودی (871-957) کے مطابق ، خشخاش بن سعید بن اسواد بحر اوقیانوس کے پار گیا اور اس نے سب سے پہلے ایک نامعلوم سرزمین کی کھوج لگائی۔ المسعودی نے اپنی کتاب (مروج الذھب) میں لکھا ہے کہ خشخاش بن سعید بن اسواد اندلس کے شہر ولبہ سے روانہ ہوئے تھے ، اور اسی خطے سے خشخاش نے 889 میں کچھ دوستوں کے ساتھ سفر کا آغاز کیا۔ اور وہ اپنا بحری جہاز جوہرات اور معدنیات سے بھر کر امریکہ سے واپس اندلس پہنچا تھا۔
کچھ اسکالرز اور مورخین کے مطابق کولمبس ہسپانوی بادشاہت کے دور میں ابن مسعودی کی کتاب میں بنائے گے نقشے استعمال کرنے کے بعد امریکہ پہنچا تھا اور خشخاش بن سعید اور کولمبس کے زمانے میں 600 سال کا فرق ہے۔
اور یہ بات قابل غور ہے کہ کرسٹوفر کولمبس نے بھی 1492 کو پہلی بار اسی شہر ولبہ سے امریکہ کی جانب سفر کا آغاز کیا تھا۔