Fakhar Tv For Latest Tech & Quotes Historic Article Tips And Tricks Turkish Series Subtitles And Daily News Jobs
چین کے ساتھ نہر طلاس کا عظیم الشان معرکہ
#چین_کے_ساتھ_نہرطلاس_کا_معرکہ
چین کا ہمیشہ وسطی ایشیاء ( ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، قرغیزستان، قازقستان اوراذربیجان)پراثرورسوخ رہا ہے۔ یہ علاقے چین کے شہ رگ ہوا کرتے تھے اور ان علاقوں میں ترکمن قبائل رہتے تھے جو چینی بادشاہ کے وفادار ہوتے تھے اور اس کو ٹیکس دیا کرتے تھے۔ جب اسلامی فتوحات شروع ہوئیں ابتداء میں چین نے ان کو زیادہ اہمیت نہیں دی اسکی کئی وجوہات تھیں ایک یہ کہ یہ علاقے چین سے بہت دور ہونے کی وجہ سے ہمیشہ اس کی زیر نظر نہیں ہوتے تھے دوسری وجہ یہ کہ چین کے لوگ فارس کی ساسانی سلطنت سے جان چھڑانا چاہتے تھے جو وسطی ایشیاء میں چین کے ساتھ رسہ کشی کرتی تھی۔
چین کی پریشانی میں اضافہ اس وقت ہوا جب اموی خلافت نے وسطی ایشیاء کے ساتھ ایران کو بھی فتح کیا۔ سندھ کے ساتھ ایران اور وسطی ایشیا کی فتح میں حجاج بن یوسف کا بڑا ہاتھ ہے انہوں نے فوج کو تیار کرنے کے بعد دو کمانڈروں" محمد بن قاسم" اور "قتیبہ بن مسلم" کو بلا کر کہا: "تم میں سے جو پہلے چین کو فتح کرے گا وہی اس کا گورنر بنایا جائےگا"، محمد بن قاسم سندھ کی طرف سے قتیبہ بن مسلم وسطی ایشیاء کیطرف سے چین پر جھپٹنے کےلیےتیار تھےمگر قتیہ بن مسلم نےجو اس وقت "خراسان" کے گورنر بھی تھے پہلے چین کےگریبان میں ہاتھ ڈلا اور اس کو پھاڑتا ہوا "کاشعر" پہنچا۔ چین وسطی ایشیاء میں اسلامی فتوحات کو عسکری قوت سے روکنے میں ناکام رہا تاہم قبائل سرداروں کی مدد جاری رکھی اور انکو مسلمانوں سے لڑنے پر ابھارتا رہا۔ جس میں کئی جگہ کامیاب بھی ہوا۔
اس وقت چین عسکری طور پر اسلامی فوج کا سامنا کر بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ اس کے اندرونی مسائل, آزادی کی تحریکیں اور انارکی اسکی اجازت نہیں دیتی تھیں اور اسلامی فوج کے بارے میں چینیوں نے یہ سن رکھا تھا کہ "ناقابل تسخیر فوج ہے" خاص کر رومن سلطنت کو شکست دینے اور فارس کی سلطنت کو گرانے پر چین پر بھی رعب طاری ہو گیا تھا۔ پھر امویوں کے اندرونی بغاوتوں کو کچلنے میں مصروفیت کو دیکھ کر موقعے سے فائدہ اٹھا کر چین نے" جاوزیانزی" کی قیادت میں فوجی مہم وسطی ایشیاء بھیجا جس نے موجودہ "ازبکستان" کو واپس لیا اور بات بہت آگے بڑھی یہاں تک کہ وسطی ایشیاء میں مسلمانوں کے اہم شہر کابل پر بھی خطرے کے بادل منڈلانے لگے۔
جب عباسی خلافت قائم ہوئی اور امن وامان بحال ہوا تو خلیفہ ابوجعفر منصور نے خراسان میں اپنےگورنر "ابو مسلم خرسانی"کو سنکیانگ پر حملےکا حکم بھیجا،گورنر ابو مسلم فوج کی قیادت کرتے ہوئے خود روانہ ہو گئے پھر افغانستان سےمزید فوج شامل ہوگئی۔ سمرقند سےہوتی ہوئی فوج اس فوج سے جا ملی جو " زیاد بن صالح" کی قیادت میں چین کی طرف رواں دواں تھی۔
چین نے ایک لاکھ فوج "جاوزیانزی" کی قیادت میں جولائی 751م میں اسلامی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے بھیجا۔ "طلاس" شہر کےقریب فوجیں آمنےسامنے ہوئیں، اب طلاس جمہوریہ قرغیزستان کا حصہ ہے۔اسلامی فوج نےچینی فوج کو بڑی مہارت سےمحاصرے میں لیا اور اسکےگرد گھیرا تنگ کیا زبردست جنگ ہوئی ہزاروں چینی فوجیوں کو قتل کیا کمانڈر "جاوزیانزی" بھاگ گیا، زیادبن صالح نے20ہزار جنگی قیدیوں کو بغداد روانہ کیا جن کو بغداد میں غلاموں کے بازار میں فروخت کیا گیا۔
طلاس کا معرکہ ہی خلافت اور چین کےدرمیان آخری معرکہ تھا جس کے بعد وسطی ایشیاء میں چین کا اثر رسوخ ختم ہوگیا اور وسطی ایشیاء اسلام سے جڑ گیا اور اسلام کے رنگ میں رنگ گیا جو کہ اللہ کا رنگ ہے۔ پھر یہاں سے ابوحنیفہ، بخاری، مسلم، ترمذی، ابوداود وغیرہ جیسے علماء پیدا ہوئے جوکہ خلافت کا اعمال جاریہ ہیں جن سے کروڑوں انسانوں کو ہدایت ملی۔
خلافت کے خاتمے کے بعد ہم پر ذلت آمیز نظام مسلط کیا گیا جس نے ذلیل قسم کی قیادتیں جنم دی جو غلامی کے علاوہ کچھ نہیں جانتی جو کبھی امریکہ کبھی چین اور روس کے تلوے چاٹنے کی باتیں کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو جلد سے جلد اس نظام اور ان ذلیل ایجنٹوں سے جان چھڑانی پڑے گی تاکہ پھر قتیبہ اور محمد بن قاسم اور ابو مسلم آئیں اور اسلام کی نور کو دنیا تک پہنچائیں۔
🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹
Android mobile best new update
اینڈرائیڈ موبائِل اور کیمرہ
دوستو ،
زیادہ تر لوگ کیمرہ کے دوتین فنکشنز جانتے ہیں جیسے اگلے اور پچھلے کیمرے سے تصاویر بنانا یا ویڈیوز بنانا
لیکن انڈرائید فون کے کیمرے سے کئی دوسرے زبردست اور مفید کام بھی لیئے جاتے ہیں۔جن میں سے پانچ کا ذکر یہاں کررہا ہوں۔ آپ انہیں پلے سٹور سے با آسانی اپنے فون پر انسٹال کرسکتے ہیں۔
❶ ۔ Google Translator
اس سافٹ وئیر سے تو سبھی لوگ واقف ہونگے۔ آپ اسے انسٹال کریں۔ زبان کی سیٹنگ کریں۔ اسکے اندر کیمرہ کے نشان کو کلک کریں۔۔ پھر اس کیمرہ کو گھر میں کہین بھی لکھی ہوئ انگریزی یا اردو پر لے جائیں وہ آپکو اردو یا انگلش میں ترجمہ کرکے دکھا دے گا۔
❷ ۔ PhotoMath
اسے انسٹال کریں ، اسکے اندر جاکر کیمرہ آن کریں۔۔ کاغذ پر پن سے ریاضی کا کوئ بھی مشکل یا آسان سوال لکھیں۔۔ کیمرہ اس لائین کے اوپر لے جائیں یہ اسے فوکس اور سکین کرکے آپ کو سیکنڈوں میں جواب دکھا دے گا۔
❸ ۔ IP Webcam
اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو خفیہ یا سیکورٹی کیمرہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔اگرچہ میں نے اسے خود یوز نہیں کیا لیکن اسکی ڈسکرپشن دیکھی ہے۔ اس ایپ کو اوپن کریں اسکے اندر سے ایپ کا آئ پی ایڈریس نوٹ کریں۔۔ اس آئ پی ایڈریس کو اپنے کمپیوٹر یا دوسرے موبائل کے براؤزرز میں ڈالیں ۔۔اب جو مناظر اپ کا پہلا کیمرہ دکھائے گا وہی آپ کا ڈسک ٹاپ یا دوسرا موبائل دکھائے گا۔
❹ ۔ CrookCatcher - Anti Theft
یہ سب سے زبردست ایپ ہے۔ اگر آپ کا موبائل کہیں گم یا چوری ہوجائے اور چور جب اسے یوز کرنے کے لیئے موبائل کا سیکورٹی پن یا پیٹرن غلط لگائے گا تو یہ سافٹ وئیر اپنا کام شروع کردے گا،، یہ موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اس چور کی تصویر بنالے گا۔۔ پھر اس تصویر اور لوکیشن کو آپ کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دے گا
❺ ۔CamScanner - Phone PDF Creator
اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی لائیبریری میں موجود کسی بھی چھوٹی یا بڑی کتاب کو منٹوں میں پی ڈی ایف فارمٹ میں تبدیل کرسکتے ہو۔۔ اس ایپ کی مدد سے کیمرہ آن کریں۔۔ جس پیج کو کنورٹ کرنا ہے اسے فوکس کرکے تصویر لیں اور کنورٹ کریں۔
جزاک اللہ
حج بہترین عبادت
حج - ایک روحانی سفر حج - ایک روحانی سفر حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ ہر مسل...

-
Kuruluş Osman Season 6, the thrilling historical drama that has captivated audiences worldwide, is gearing up for its much-anticipated sixth...
-
Watch Sultan Mehmed Fateh with Urdu Subtitles By Makki TV | Hadaf Play || Historical Point | Ajmal Play Mehmed II, often referred to as Meh...
-
The cryptocurrency market is notorious for its volatility. Prices can swing dramatically within hours, presenting both challenges and opport...