Type Here to Get Search Results !

بامسی بیرک۔۔بابر خوبصورت تحریر

 اس کا بولنا، اس کا چلنا، اس کا ہنسنا ، اس کا بھوک میں کھانا، اس کا قہقہ لگانا، اس کا بھیڑ اٹھا کر دوڑنا، اس کا لڑنا، اس کا شرمانا، اس کا جوشیلے انداز میں قصے سنانا، اس کا محبت کا شرمیلا اظہار، اس کا سینے پر ہاتھ مار کر ادب سے سر جھکانا،وہ گوشت کھانے کا الگ اور خوبصورت انداز،وہ داڑھی اور اپنے سر پر ہاتھ پھیرنا،جارکوتاے کے ساتھ ہنسی مزاق اور،حق کی بات پر ڈٹ جا، اس کا دونوں ہاتھوں میں تلواریں تھام کر پوری وحشت اور جنون سے دشمنوں کا سر قلم کرنا، اس کا اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ لگا کر دشمنوں پر پل پڑنا، اس کا اپنے گھوڑے کو ایڑھ لگا کر دشمن کی صفوں میں گھس جانا۔ وہ غراہٹ، وہ معصومیت، وہ آیا اور چھا گیا سب کے دلوں کی دھڑکن بن گیا۔ اس کے بغیر کوئی قسط نہ سجتی تھی۔ اس کے بغیر اس کے ساتھی ادھورے ادھورے لگتے تھے۔ وہ جانباز جانثار جو اپنے بیم کے ایک اشارے پہ جان قربان کرنے کو تیار، اپنے قبیلے کی شان، حائمہ خاتون کا منہ بولا بہادر بیٹا، عبدالرحمن غازی، ترگت، صفدر، دووان کا پہاڑی ریچھ، حفصہ کا محبوب شوہر، آئیبرس کا باپ، عثمان کا ہمدرد اور خیر خواہ بہادر جنگجو، عقل کا تھوڑا کچا پر دل کا پورا سچا اور ہم سب کا #بامسے_بیرک ہم سے جدا ہونے والا ہے۔ 

وہ ایک اداکار ہے ۔ اپنی جان داو پر لگا کر بھی ہمارے بھروسے پر پورا اترنے والا ، شوٹنگ کے دوران اپنی ٹانگ تڑوا کر بھی ہمارے چہروں پر خوشیاں اور مسکراہٹیں لانے والا ، قہقہے بکھیرنے والے #نوریتن_سونمیز (نورالدین) کے لئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت سی نیک خواہشات۔ اسے آنے والی زندگی اور کیریئر میں اس سے بھی زیادہ محبتیں چاہتیں اور شہرت نصیب ہوں ۔ 

امید ہے کہ کورلس عثمان میں اسے کسی مہم پر بھیج دیا جائے  گا کیونکہ اس کے مرنے کا منظر ہم دیکھ نہیں پائیں گے، برداشت نہیں کر پائیں گے۔ 😢

مزید عادات اور اچھی چیزوں کے لیے اپنے مشورہ سے نوازنے کے لیے کومنٹ ضرور فرمائیں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area