کورولش عثمان میں ارطغرل کی وفات اور بامسی کا جملہ

  السلام علیکم

آج یہ تصویر اور بامسی کا یہ جملہ

میری بانہوں میں تو تیمر تھے(کورولش عثمان والے ارطغرل) لیکن میری آنکھوں میں اینگن آلتان)( دیرییلس والے ارطغرل) تھے۔

بہت کچھ بتا رہا ہے۔اتنا دکھ ہمیں اب ارطغرل کے فوت ہونے کا نہیں ہوا جتنا اینگن آلتان کے ڈرامہ میں فوت ہونے کا دکھ ہونا تھا۔

اور یہاں بامسی کا اینگن آلتان کے ساتھ 5 سیزن خوبصورت اور بہترین انداز سے سرانجام دینا یاد آ رہا ہے۔

اس سے ایک بات یہ ثابت ہوتی ہے کہ ہماری طرح بامسی کو بھی پرانا انداز یاد آ رہا ہے۔

اور آپ سب کو یاد ہو گا کے وہ سین کتنا دکھی تھا جب ڈیریلیس ارطغرل میں ارطغرل کے فوت ہونے کا بتاتے ہیں۔

وہ سین اور اب کے سین میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

اور اب اگر بوزداغ صاحب تورگت کو اس ڈرامہ میں شامل کریں تو اس میں چار چاند لگ جائیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ وہی پرانا ایکٹر ہی تورگت کا کردار ادا کرے۔

اور مجھے تو لگتا ہے کہ اگر اس کو تبدیل کیا گیا تو نظام عالم یعنی سلجوقون کا عروج بلند ترین سطح پر پہنچ جاے گا۔

ہاں تو بات ہو رہی تھی بامسی کے اس ٹویٹ کی 

اس کی گہرائی میں جایا جائے تو اینگن آلتان کا اپنے ساتھیوں سے اچھا رویہ اور بہترین کردار سامنے آتا ہے۔

کیونکہ کسی انسان کو پسند کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہوتی ہے کہ اس کا کردار اور اخلاق اچھا ہے۔

اور سننے میں آیا ہے کہ بامسی بھی رخصت ہو رہا ہے۔


No comments:

حج بہترین عبادت

حج - ایک روحانی سفر حج - ایک روحانی سفر حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ ہر مسل...