Deliler Turkish Movie in Urdu 720p
Complete
آلیار بے کی فلم دیلیلر دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے، لیکن کچھ لوگ کی سمجھ میں یہ کہانی پوری طرح نہیں آئی، دائریلس میں خوش پوش، خوش اخلاق اور بہادر سردار کا رول کرنے والے آلیار بے یہاں یکسر مختلف رول کر رہے ہیں، دیلیلر کا مطلب دلیر ہے، یہ عثمانیہ کی حدود میں پھیلے پہاڑوں اور گھاٹیوں میں بسے کچھ افراد پر مشتمل ایک جنگجو دستہ تھا جو خفیا طور پہ ریاست اور سلطان کی حفاظت کرتا
https://sites.google.com/view/link2fakhar/home تھا
، آلیار بے اس دستے کے سب سے بہترین جنگجو کا لیڈنگ رول کر رہے ہیں، تعداد میں بہت کم ہونے کے باوجود بھی ان میں اتنی صلاحیت تھی کہ سلطنت میں اٹھنے والی بڑی سے بڑی بغاوت کو کچل دیتے تھے، ان کے بارے میں ہزاروں قصے کہانیاں مشہور تھیں، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ دیلیلر محض ایک تصور یا تخیل ہے جبکہ کچھ لوگوں کو یقین تھا کہ یہ سچ میں مجاہدین کی ایک جماعت ہے، کوئی نہیں جانتا تھا وہ کون تھے کہاں سے آتے تھے، انکی صرف ایک نشانی تھی،
جہاں ظلم انتہا کو پہنچ جائے، سمجھو دیلیلر آگئے،وہ دھندلکے کے پردوں سے نکل کے اللہ اکبر کا نعرہ
بلند کرتے ہوئے ظالموں پہ قہر بن کے ٹوٹ جاتے تھے، دشمن سمجھ ہی نہیں پاتا تھا حملہ کس طرف سے ہوا ہے، انکا انداز اتنا جارحانہ تھا کہ مقابلہ کرنا تو دور مد مقابل میدان چھوڑ کے بھاگنے کی بھی ہمت کھو دیتے تھے، انھوں نے اپنے جسموں کو فولاد میں ڈھالا تھا، دنیا کی ہر آسائش اور خواہش چھوڑ کے اپنی زندگیاں جہاد فی سبیل اللہ کے لیے وقف کر دیں، حق کے راستے پہ بے مثال جدو جہد کر کے بھی وہ گمنام ہی رہے لیکن اللہ کے ہاں سب سے بہترین مرتبہ پالیا، انکی منظم جماعت ضرور ختم ہوئی ہے لیکن میرا یقین ہے دیلیلر اب بھی کسی نہ کسی شکل میں دنیا میں موجود ہیں اور جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں، اللہ انکی روحوں کو غریق رحمت کرے آمین! ❤