کرولش عثمان سیزن 3 قسط 2 ٹریلر 1 اردو ترجمہ

 


غازی عثمان پاشاؒ⁦❤️⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇹🇷⁩

ترک دو عثمانوں سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں , ایک عثمان غازی جو سلطنت عثمانیہ کے بانی تھے اور دوسرے عثمان نوری پاشا جو انیسویں صدی کے اواخر میں سلطنت عثمانیہ کے سب سے عظیم جرنیل تھے 

بلغاریہ کے شہر پلیونہ میں دس دسمبر 1877 کو پانچ ماہ تک سخت سردی میں روس , بلغاریہ اور رومانیہ کے اسی ہزار افواج کے ساتھ لڑتے رہے , پہلے حملے میں پانچ ہزار فوجیوں کو مارا , دوسرے حملے میں سات ہزار روسی افواج کو مارا , تیسرا حملہ بھی ناکام کر دیا , پے در پے کئی حملے ناکام کئے , اتحادی فوج نے آخر میں ایک بھرپور حملے میں پلیونہ کا محاصرہ کیا , ترکوں کے ساتھ خوراک ختم ہوا تھا , شدید سردی سے کئی سپاہیں مر گئے تھے , جدید اسلحے کی کمی تھی لیکن عثمان پاشا سرنڈر ہونے سے انکار کرتے رہے

دس دسمبر کو ایک روسی جرنیل نے پلیونہ کے میدان میں اسے گولی ماری اور یہ زخمی ہوکر گر پڑا , ترک افواج اپنے کمانڈر کو اس حالت میں دیکھ کر دل شکستہ ہو گئے اور یوں انتہائی مجبوری کی وجہ سے عثمان پاشا نے سرنڈر کیا اور زخمی حالت میں روسی افواج کے ہاتھ آگیا 

کچھ سال بعد جب یہ روس سے استنبول پہنچا تو اسے غازی کا لقب دیا گیا اور اسے عثمانی افواج کا کمانڈر بنایا گیا , موت سے قبل وصیت کی تھی کہ اسکی جسد خاکی کو سلطان فاتح مسجد کے ساتھ سپرد خاک کیا


جائے 

آج بھی اسکا مزار جس پر سلطنت عثمانیہ کا پرچم لہرا رہا ہے دنیا کے ہر مسلمان فوجی اور مجاہد کو ایک ہی سبق دیتی ہے کہ تاریخ میں زخمی اور شہید ہونے والے فوجی ہی زندہ رہتے ہیں

No comments:

حج بہترین عبادت

حج - ایک روحانی سفر حج - ایک روحانی سفر حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ ہر مسل...