حلقہ قسط نمبر 1 اردو سبٹائٹل ترکش سیریز
حلقہ قسط نمبر 1 اردو سبٹائٹل ترکش سیریز
ایک دیہاتی، شہر میں مزدوری کرکے، دُھلے ہوئےکپڑے پہن کر، اپنی ماہانہ تنخواہ لیکر بچوں کیلئے کچھ کھلونے، کپڑے اور گھر کیلئے کھانے پینے کا سامان ایک گھٹری میں باندھ کر سرپر رکھ کر گائوں جانے والی ویران سڑک پرپیدل جارہا تھا۔۔۔۔ اُس نے دیکھا کہ سڑک سے دور ایک نُکر پر دو آدمی آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ایک دوسرے سے گُھتم گُھتا ہیں اور ایک آدھ تھپڑ اور مُکا بھی چل رہا ہے۔۔۔۔۔
سادہ اور شریف دیہاتی نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ سڑک سے نیچے اُترکر اس ویرانے کی طرف چل پڑا، جہاں وہ دو آدمی لڑرہے تھے۔ ایک آدمی دوسرے کو کہہ رہا تھا، تو چور، دوسرا پہلے کو کہہ رہا ہے، تو ڈاکو ۔۔۔۔۔
دیہاتی بیچارا ان کے پاس پہنچا اور گھٹری سر سے اُتاری اور نیچے رکھ کر ان دونوں کو لڑائی سے بچاتے ہوئے کہنے لگا کہ تم لوگ آپس میں کیوں لڑتے ہو؟ تواُن میں سے ایک آدمی بولا۔۔۔۔۔ ہم ڈاکو ہیں، یہاں سڑک سے گزرتے گائوں کی دیہاتیوں کو ویرانے میں لے جاکر لوٹتے ہیں، ہماری اس بات پر لڑائی ہورہی ہے کہ یہ کہتا ہے کہ میں نے تمہاری گھٹری لینی ہے، اس کے اندر جو مال ہوگا، اس کا ہوگا،۔۔۔۔ جبکہ میں کہتا ہوں کہ نہیں، تم اس دیہاتی کے کپڑے اور دھوتی اتارو اور اسکی جیب میں جتنے پیسے ہونگے وہ تیرے ہونگے، گھٹری میں نے لینی ہے۔۔۔۔
حلقہ قسط نمبر 1 اردو سبٹائٹل ترکش سیریز
پھر دوسرا ڈاکو دیہاتی کی طرف منہ کرکے بولا ۔۔۔۔۔ اچھا پہا جی! ہمارا فیصلہ تم خود ہی کردو۔۔۔۔ کہ تم نے گھٹری کس کو دینی ہے اور کپڑے اور دھوتی کس کے حوالے کرنے ہیں؟ 😀😀😀
*̲ح̲ا̲ص̲ل̲ ̲گ̲ف̲ت̲گ̲و̲!̲*̲ یعنی دونوں صورتوں میں دیہاتی کا ہی نقصان۔۔۔۔ اور اس نقصان کا فیصلہ بھی دیہاتی نے خود ہی کرنا ہے۔۔۔۔ یہ سٹوری سُنانے کا مقصد کیا ہے؟ وہ مقصد یہ ہےکہ ہم ہر روز ٹی وی پر، سوشل میڈیا پر اور دیگر پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہیں اور سُنتے ہیں کہ ایک جماعت کا حکمران دوسرے کو چور، دوسرا حکمران پہلے کو ڈاکو کہتا ہے۔ ایک دوسرے کو گالم گلوچ کرتے ہیں، ایک دوسرے سے لڑ پڑتے ہیں، اور پھر عوام سے کہتے ہیں ادھر آئو ہمارا فیصلہ کرو کہ ہم میں سے کون سچا اور کون جھوٹا ہے؟ میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ شریف لوگ ہیں۔ اپنی مزدوری کریں، اپنا اور اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کمائیں۔ اپنی منزل کی سڑک پر سیدھا اپنے گھر جائیں اور خوامخواہ ان سیاستدانوں کا فیصلہ کروانے کیلئے، پوسٹیں، ویڈیوز بھیج کراپنا وقت ضائع نہ کریں، ورنہ جو بھی حکمران آئے گا، اس نے لوٹنا آپ کو ہی ہے۔۔
حلقہ قسط نمبر 1 اردو سبٹائٹل ترکش سیریز
۔۔۔۔ اور مل کر لوٹنا ہے ۔۔۔۔۔ پھر آپ کوخود ہی فیصلہ کرنا پڑجانا ہے کہ آپ نے گھٹری کس کو دینی ہے؟ اور
کُرتہ اور دھوتی کس کے حوالے کرنی ہے؟؟؟ ۔۔۔۔۔ 😛
اب اس پوسٹ کو شروع سے دوبارہ پڑھیں، آپ کو مزا آئے گا۔۔۔۔