Alp Arslaan last episode 27 Urdu subtitles
Alp Arslaan last episode 27 Urdu subtitles
🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃
*🍃دو چـیـزیـں اچھـی بھـی اور بـری بھـی🍃*
*ایک بہت بڑے حکیم گزرے ہیں، جن کا نام لقمان تھا۔ یہ دوا دینے والے حکیم نہیں تھے بلکہ اللہ تعالی نے ان کو بہت زیادہ سمجھ اور عقل عطا کی تھی، جس کی وجہ سے اچھی اچھی اور حکمت کی باتیں لوگوں کو بتایا کرتے تھے اور لوگوں کے مسائل حل کر دیا کرتے تھے ۔ یہ ایک مالک کے نوکر تھے۔*
*ایک مرتبہ کی بات ھے کہ ان کے مالک نے ان سے کہا جاؤ، ایک بکری ذبح کرو اور اس کے پورے جسم میں سے دو اچھے حصے کاٹ کا میرے پاس لے آؤ۔ چنانچہ لقمان گئے اور بکری ذبح کی، پھر اس کے جسم سے دل اور زبان کو کاٹ کر مالک کے سامنے پیش کر دیا۔*
*مالک نے پھر حکم دیا: جاؤ، اب دوسری بکری ذبح کرو اور اس کے جسم کے دو سب سے خراب حصے کاٹ کر لے آؤ۔ اس مرتبہ بھی لقمان نے وھی دو حصے دل اور زبان لاکر مالک کے سامنے رکھ دیے۔ مالک نے تعجب سے پوچھا: یہ کیا بات ھے کہ تم دونوں مرتبہ یہی دو حصے لائے!*
*لقمان نے جواب دیا: اصل بات یہ ھے کہ دل اور زبان اگر ٹھیک رہیں، تو جسم میں ان سے اچھا اور کوئی حصہ نہیں اور اگر یہ دونوں بگڑ جائیں تو جسم میں ان سے زیادہ خراب بھی کوئی حصہ نہیں۔*
Alp Arslaan last episode season 2 Urdu subtitles
*پیارے دوستو! ھمیں چاہیے کہ زبان کی حفاظت کریں، گندی بات نہ کریں اور دل کو ھمیشہ صاف رکھیں۔ کسی کو برا نہ سمجھیں ....!!!*
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے