*Alparsalan🦅 Last* *Episode 27 Tariler 1 with urdu Subtitel*
*Alparsalan🦅 Last* *Episode 27 Tariler 1 with urdu Subtitel* |
🌴🌴🌴🌴
*خود کشی کرنے والے لوگ اور ہمارا رویہ*
☘️☘️☘️☘️
یورپین ممالک میں دوران ڈرائیونگ ریڈیو پروگرامز سننے کا کافی رواج تھا۔ کئی سال پہلے پڑھا تھا کہ علم نفسیات کا ماہر ایک جوڑا سننے والوں کو خوش رکھنے اور انتہائی فیصلوں مثلاً خود کشی سے خود کو باز رکھنے کی مختلف تکنیکس بتا کر اس رُحجان کی حوصلہ شکنی کرنے میں بے پناہ شہرت رکھتا تھا۔
ایک دن اسی جوڑے نے خود کشی کر لی۔
کچھ مہینے پہلے ٹی وی پر ایک ایسی ماں کا انٹرویو دکھایا جا رہا تھا جس نے اپنی بارہ سالہ بیٹی کو موبائل استعمال کرنے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا . انٹرویو لینے والی خاتون نے سوال کیا کہ
“ آپ نے نو ماہ اپنی بیٹی کو اپنی کوکھ میں رکھا . اسے دودھ پلایا . راتیں جاگ کر گزاریں . جس کا رونا آپ کو برداشت نہیں ھوتا اسی کا گلا گھونٹتے اس کو تڑپتے دیکھ کر آپ کا کلیجہ نہیں کانپا “
ماں نے پتھرائی ھوئی آنکھوں سے اس کی طرف دیکھا اور کہا “ پتر غصہ بڑی بُری شے ہے بڑی بری شے ہے “
-
ایس ایس پی نیکو کار نے اپنی آخری تحریر سرخ روشنائی سے لکھی۔ خط میں لکھا کہ انسان خود کشی تب کرتا ہے جب وہ بیزار ہو جاتا ہے۔ اس کو تخلیق کی سمجھ آ جاتی ہے۔ سمجھدار انسان اپنی جان لیتا ہے تو رویا نہیں کرتے۔ اس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
-
نشتر ہسپتال کے مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کے قریبی حلقے ان کی اپنی اکلوتی بیٹی علیزے سے بے پناہ محبت کے شاہد تھے . وہ اپنی بیٹی پر جان چھڑکتے تھے . علیزے نے ایف سی پی اپس پارٹ ون پاس کیا . وہ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھیں .
ڈاکٹر اظہر حسین نے کل بیٹی کو گولی مار کر خود کشی کر لی .
-
انسان جتنا سادہ نظر آتا ھے اتنا ہی پیچیدہ اور گہرا ھوتا ھے . دوسروں پر تبصروں سے گریز کریں . کون کس آگ کے دریا سے گزرا ھے وہ نہ کوئی اور جان سکتا نہ اس کی وجوہات کھوجنے کی قابلیت رکھنے والا۔
اپنی جنگ خود جیتنے کی تیاری کریں . ہم ہو سکتا ھے خود کو عقل کُل سمجھتے ہوں مگر ہماری ساری زندگی ممکن ھے کسی ایک ہی طرح کے تجربات میں بسر ھوئی ھو اور ہم اسی کا شعور رکھتے ہوں . ہمیں علم ہی نہ ھو کہ ہماری بساط سے آگے جہاں اور بھی ہیں . دوسروں کے غلط اور صحیح ھونے کے صحیح ادراک رکھنے کی ممکن ھے ہماری اوقات ہی نہ ھو . خوش رہیں اور تبصروں میں “ قطعی “ رائے میں لچک کی گنجائش رکھا کریں .
احمد سلطان اعوان
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے