Barbrosa episode 30 Urdu subtitles

 

Barbrosa episode 30 in Urdu subtitles 

Barbrosa episode 30 Urdu subtitles





➖➖➖➖➖


➖➖➖➖➖➖➖


*محمد شاہ مکران کا ایک بادشاہ گزرا ہے ، ایک مرتبہ وہ اپنے سپاہیوں کے ساتھ شکار کو نکلا ۔*


*بادشاہ سلامت شکار کھیل رہے تھے ، سپاہیوں کے ہاتھ ایک بوڑھی عورت کی گائے آ گئی ۔*


*انہوں نے اسے ذبح کرکے اس کا گوشت بُھون کر کھالیا ۔*


*بڑھیا نے کہا کہ مجھے پیسے دے دو تا کہ میں کوئی اور گائے خرید لوں ، انہوں نے پیسے دینے سے انکار کر دیا ۔*


*اب وہ بڑی پریشان ہوئی ، اس نے کسی عالم کو بتایا کہ میرا تو روزی کا دار ومدار اسی گائے پر تھا ، یہ سپاہی اس کو بھی کھا گئے ہیں اور اب پیسے بھی نہیں دیتے ، اب میں کیا کروں ؟*


*انہوں نے کہا کہ بادشاہ نیک آدمی ہے ، لہٰذا تم سیدھی جا کر بادشاہ سے بات کرو ۔*


*اس نے کہا کہ مجھے یہ سپاہی آگے جانے بھی نہیں دیتے ۔*


*انہوں نے کہا کہ میں تجھے ایک طریقہ بتا دیتا ہوں کہ بادشاہ کو پرسوں اپنے گھر جانا ہے ، اس کے گھر کے راستہ میں ایک دریا ہے اور اس کا ایک ہی پُل ہے ، وہ اس پر سے لازمی گزرے گا ۔*


*تم اس پل پر پہنچ جانا اور جب بادشاہ کی سواری وہاں سے گزرنے لگے تو اس کی سواری ٹھہرا کر تم اپنی بات بیان کر دینا ۔*

کرولش عثمان سیزن 3 قسط نمبر 93 دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*چنانچہ تیسرے دن بڑھیا وہاں پہنچ گئی ، بادشاہ کی سواری پل پر پہنچی تو بڑھیا تو پہلے ہی انتظار میں تھی ، اس نے کھڑے ہو کر بادشاہ کی سواری روک لی ۔*


*بادشاہ نے کہا : اماں ! آپ نے میری سواری کو کیوں روکا ہے ؟*


*بڑھیا کہنے لگی : محمد شاہ ! میرا اور تیرا ایک معاملہ ہے ، اتنا پوچھتی ہوں کہ تو وہ معاملہ اس پل پر حل کرنا چاہتا ہے یا قیامت کے دن پل صراط پر حل کرنا چاہتا ہے ؟*


*پل صراط کا نام سنتے ہی بادشاہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ، وہ نیچے اترا اور کہنے لگا :*


*اماں میں اپنی پگڑی آپ کے پاؤں پر رکھنے کیلئے تیار ہوں ، آپ بتائیں کہ آپ کو کیا تکلیف پہنچی ہے ؟*


*مجھے معافی دے دو ، میں قیامت کے دن پل صراط پر کسی جھگڑے کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہوں ، چنانچہ اس بڑھیا نے اپنی بات بتادی ۔*

Click this link and watch Barbrosa episode 30 in urdu subtitles

*بادشاہ نے اسے ستر گایوں کے برابر قیمت بھی دے دی اور معافی مانگ کر اس بڑھیا کو راضی بھی کیا ، تاکہ قیامت کے دن پل صراط پر اس کا دامن نہ پکڑے ۔*


*اہل دل کے تڑپا دینے والے واقعات ، جلد دوم ، ص : 150*

No comments:

حضرت عمرؓ کا وہ واقعہ جو آپ کو رلا دے گا | ایمان افروز سبق

حضرت عمرؓ کا وہ واقعہ جو آپ کو رلا دے گا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا شمار اسلام کے عظیم حکمرانوں میں ہوتا ہے۔ آپؓ نہایت نرم دل اور ...