حاجی بہرام ولی قسط نمبر 5 اردو سبٹائٹل

 

حاجی بہرام ولی قسط نمبر 5 اردو سبٹائٹل 

Haji beyram wali episode number 5 Urdu subtitles 






*💖-=۞•۞=-🌷* _﷽_ *🌷-=۞•۞=-💖*


 *👑 جــوان بیــوہ ... اور ... دو ســـردار* 👑


*ابن جوزی روایت کرتے ہیں کہ ھرات میں ایک سادات فیملی تھی ۔*

*خاتون جوانی میں بیوہ ہوگئیں*

 *بچوں والی تھیں ۔تنگ دستی آئی توانہوں نے سمرقندکی طرف ہجرت کی ۔*

*وہاں پہنچیں تولوگوں سے پوچھاکہ یہاں کوئی سردار،کوئی سخی ہے ؟*

*؛لوگوں نے بتایاکہ یہاں دوسردارہیں ۔*

ایک مسلمان ہے اورایک آتش پرست ۔

خاتون مسلمان سردارکے گھرگئیں اورکہاکہ میں آل رسولﷺ ہوں ،

پردیسن ہوں ،نہ کھانے کوکچھ ہے نہ ہی رہنے کاکوئی ٹھکانہ ہے ۔ 

سردارنے پوچھا:تمھارے پاس کوئی نسب نامہ ہے ؟

 ’’خاتون نے کہا‘‘:بھائی میں ایک نادارپردیسن ہوں ،

 *میں سندکہاں سے لاؤں ؟* 

 ’’وہ کہنے لگا‘‘:یہاں توہردوسراآدمی کہتاہے کہ میں سید ہوں ،

آل رسولﷺ ہوں ،یہ جواب سن کروہ خاتون وہاں سے نکلیں اورمجوسی سردارکے پاس گئیں ۔

وہاں اپناتعارف کرایااس نے فورا اپنی بیگم کوان کے ہمراہ بھیجاکہ جاؤان بچیوں کولے آؤ،

رات سردہے ،خاتون اوران کی بچیوں کوکھاناکھلاکرمہمان خانے میں سونے کیلئے جگہ دے دی گئی ۔

 اسی رات کومسلمان سردارنے خواب دیکھاکہ رسول ﷺ جنت میں سونے سے بنے ایک خوبصورت محل کے دروازے پرکھڑے ہیں

 ’’یہ عرض کرتاہے ‘‘:یارسول اللہ ﷺ !یہ محل کس کاہے ؟آپﷺ ٖفرماتے ہیں :

ایک مسلمان کاہے ،یہ کہتاہے :

مسلمان تومیں بھی ہوں ’’آپ فرماتے ہیں ‘‘:

اپنے اسلام کی کوئی سندپیش کرو،

وہ شخص کانپ جاتاہے ،

آپ ﷺ فرماتے ہیں :’’میرے گھرکی بیٹی تیرے دروازے پرچل کرآئی اورتونے اس سے سادات ہونے کی سند مانگی ؟

میری نظروں سے دورہوجا۔ 

جب اس کی آنکھ کھلی تووہ ننگے سراورننگے پاؤں باہرنکل آیا

اورشورمچاناشروع کردیا کہ وہ پردیسن خاتون کہاں گئی ؟

لوگوں نے بتایاکہ وہ آتش پرست سردارکے گھرچلی گئی 

Haji beyram wali episode number 5 Urdu subtitles

وہ اسی حالت میں بھاگابھاگاکیااوراس سردارکے دروازے کوزورزورسے کھٹکھٹانے لگ پڑا۔

گھرکامالک باہرنکلااورپوچھا:

کیاہوا؟

وہ خاتون جواپنی بچیوں کے ہمراہ تمھارے گھرمیں ٹھہری ہوئی ہے ،

مجھے دے دووہ میرے مہمان ہیں ۔

 حضور!وہ میرے مہمان ہیں ،

میں آپ کونہیں دے سکتا۔

مجھ سے تین سودینارلے لو...اور...انہیں میرامہمان بننے دو‘‘

 مجوسی سردارکی آنکھوں میں آنسوبھرآئے ،کہنے لگا‘‘:بھائی میں نے بن دیکھے کاسوداکیاتھا،

اب تودیکھ چکاہوں ،

اب میں تمھیں کیسے واپس کردوں ؟

میں خواب دیکھاکہ جنت کے دروازے پراللہ کے نبی ﷺ کھڑے تھے ،

تجھے کہاجارہاتھاکہ دورہوجا!

اس کے بعد رسولِ خداﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اورفرمانے لگے کہ تونے میری بیٹی کوکھانا...اور....ٹھکانہ.... دیا۔تواورتیراساراخاندان بخش دیئے گئے ہیں ۔

سب کے لئے اللہ تعالی نے جنت کافیصلہ کردیاہے ۔

آنکھ کھلتے ہی میں ایمان لاچکاہوں ،

میراساراخاندان کلمہ پڑھ چکاہے ،

ہم وہ دولت کبھی آپ کوواپس نہیں کرینگے ۔

▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

EP 5

No comments:

حضرت عمرؓ کا وہ واقعہ جو آپ کو رلا دے گا | ایمان افروز سبق

حضرت عمرؓ کا وہ واقعہ جو آپ کو رلا دے گا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا شمار اسلام کے عظیم حکمرانوں میں ہوتا ہے۔ آپؓ نہایت نرم دل اور ...