حاجی بہرام ولی قسط نمبر 7 اردو سبٹائٹل
Haji beyram wali episode number 7 Urdu subtitles |
🦋🦋 *وفاداری* 🦋🦋
*◈❂•┈•⊰••✿🌻✿••⊱•┈•❂◈*
*شیخ سعدی نے کامیاب حکمرانوں کے واقعات بیان کرتے ہوئے سلطان محمود غزنوی کا بھی ذکر کیا۔*
*شیخ سعدی بیان کرتے ہیں* کہ *سلطان محمود غزنوی* کے درباری اس پر حیران ہوتے تھے کہ وہ اپنے غلام احمد ایاز پر اتنا مہربان کیوں ہے۔ ان درباریوں کو ایاز میں کوئی ایسی خوبی نظر نہ آتی جو اسے ان سے ممتاز کرتی ہو۔
سلطان محمود غزنوی کو جب اپنے درباریوں کی حیرانی کا علم ہوا تو اس نے بہتر سمجھا کہ کوئی مناسب وقت آنے پر میں ان کی آزمائش کروں گا اور ان کے اعتراض کا انہیں جواب دوں گا۔
کچھ دنوں کے بعد ایک ایسا موقعہ آن پہنچا۔
https://chat.whatsapp.com/DnSt7nGcXjN73UZKzOFd3M
ایک سفر کے دوران قیمتی سازو سامان سے لدا ہوا ایک اونٹ اچھلنے کی وجہ سے گر پڑا اور اس پر موجود سارا سامان بکھر گیا ۔ سلطان محمود غزنوی نے اپنے درباریوں کو حکم دیا کہ وہ سامان اکٹھا کریں اورجو چیز جس درباری کے ہاتھ لگ گئی اس کی ہوگی۔
سلطان محمود غزنوی کا حکم سن کر تمام درباری سامان اٹھانے میں مشغول ہو گئے لیکن ایاز اس وقت سلطان محمود غزنوی کے ساتھ ہی کھڑا رہا۔
سلطان محمود غزنوی نے کہا احمد ایاز تمہارے ہاتھ کیا لگا؟ احمد ایاز کہنے لگا میں آپ کے ہمراہ تھا۔ سلطان محمود غزنوی نے درباریوں کو مخاطب ہو کر کہا‘ ایاز کی یہی خوبی ہے جسے وہ تم سے ممتاز کرتی ہے۔
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
https://chat.whatsapp.com/DnSt7nGcXjN73UZKzOFd3M