کرولش عثمان سیزن 4 قسط نمبر 1 ٹریلر اردو سبٹائٹل
قسط نمبر 1 اردو سبٹائٹل میں ان شاءاللہ 6 اکتوبر کو اسی بلاگ پر لگائی جائے گی
عثمان غازی (ترک زبان: کورولوش: عثمان) (ترجمہ
استحکام: عثمان) ایک ترک تاریخی ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز ہے ، جسے محمد بوزداغ نے تخلیق کیا ہے۔ اس میں سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کی زندگی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ہے۔ یہ ارطغرل غازی کا تسلسل ہے جو ارطغرل ، عثمان کے والد کی زندگی کے بارے میں بنایا گیا تھا۔ اس سیریز میں ، عثمان کا کردار ترک اداکار براق اوزویت نبھا رہے ہیں۔2]
کرولش عثمان سیزن 4
اس ٹی وی شو میں عثمان غازی کی داخلی اور خارجی جدوجہد اور وہ سلطنت عثمانیہ کس طرح قائم اور مستحکم کرتا ہےدکھایا گیا ہے۔ اس میں بازنطین اور منگولوں کے خلاف ان کی جدوجہد کی تصویر کشی کی گئی ہے مزید یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ عثمان کس طرح سلطنت روم سے آزادی حاصل کرکے ایک خود مختار ریاست جو بازنطینی اور منگول سلطنتوں کا مقابلہ کرے گی اور مسلمانوں کی عروج کی ضامن ہو گی قائم کرنے میں کیسے کامیاب ہوا ۔
عثمان کے کردار کو اپنی جدوجہد میں بہت سے دشمنوں اور غداروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس شو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور اپنے وفادار ساتھیوں ، کنبہ اور دوستوں کی
دد سے اپنے مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔
رطغرل غازی ، ارطغرل کی زندگی پر بنائی گئی ، 10 دسمبر 2014 میں شروع ہوئی اور 10 مئی، 2019 کو ختم ہو گئی۔ ترکی کے مشہور ٹیلی ویژن اسٹیشن، آ ٹی وی کی جانب سےاس تسلسل کو برقرار رکھا گیا، اور اس تسلسل کو عثمان غازی کے نام سے شروع کیا جو کہ 7 سیزن پر محیط ہے سیریز کا پہلا سیزن 27 اقساط پر مشتمل تھا جو 20 نومبر 2019 کو نشر ہوا
جبکہ اس کا اختتام 24 جون 2020 کو ہوا اور اس کا دوسرا سیزن جو کہ 37 اقساط پر مشتمل تھا 7 اکتوبر 2020 کو نشر ہوا جبکہ اس کا اختتام 23 جون 2021 کو ہوا ،اسی سیریز کا تیسرا سیزن جو کہ 34 اقساط پر مشتمل تھا 6 اکتوبر 2021 کو نشر ہوا اور اس کا اختتام 15 جون 2021 کو ہوا اور یہ تسلسل ابھی ختم نہیں ہوا اس سیریز کے چوتھے سیزن کا پہلا علان
اکتوبر 2022 میں نشر کیا جائے گا,ا