میٹرک میں فیل طلباء وطالبات کے لیے نئی ہدایات پنجاب بورڈ کی طرف سے
Hafiz FakharSeptember 06, 20220
پنجاب بورڈ نے میٹرک کے فیل طلباء وطالبات کے لیے نئی ہدایات جاری کر
پنجاب بورڈز نے اپنی پالیسی میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔براہ کرم نوٹ فرما لیں۔
1.پہلے میٹرک کے امتحان میں تین مضامین میں فیل کو مکمل فیل تصور کیا جاتا تھا۔اور طالب علم کو نہم اور دہم دونوں کے سارے پرچے واپس دینا پڑتے تھے۔جبکہ اس بار وہ جتنے بھی مضامین میں فیل ہے وہ ان کا سپلی میں پیپر دے سکتا ہے۔
2.سپلی کا داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر 2022 ہے۔جو لوگ داخلہ بھیجنا چاہتے ہیں وہ آن لائن بورڈ کی ویب سائٹ سے داخلہ بھیجیں اور فارمز کا پرنٹ لے کے،حبیب بنک کی کسی بھی شاخ میں فیس جمع کرائیں۔ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سے تصدیق کرا کے فارم بورڈ کے پتے پر بھیج دیں۔(پتہ فارم پر درج ہو گا)
3.سپلی کے ایگزامز میں فیل ہونے والے طلبا 2023 سالانہ اور پھر 2023 کے سپلی میں دوبارہ اپنے فیل شدہ پیپر کلئیر کر سکتے ہیں۔البتہ ان تین چانسز میں وہ پیپر کلئیر نہیں کر پاتے تو انہیں نہم دہم کے سارے پرچے واپس دینا ہوں گے۔
4.. سپلی کے امتحانات کو اب second annual exams کا نام دیا گیا ہے۔اب ان میں فریش طلبا یعنی جنہوں نے کبھی نہم دہم کے پیپر نہیں دئیے وہ بھی پیپر دے سکتے ہیں۔
5.سپلی کے پیپرز کا آغاز 6 اکتوبر 2022 سے ہو رہا ہے۔تو جو لوگ داخلہ بھیجنا چاہتے ہیں،بھیج دیں اور ایک ماہ میں اپنی تیاری مکمل کر لیں۔اگر آپ پیپر پیٹرن کو مد نظر رکھ کے تیاری کریں تو ایک ماہ میں باآسانی تیاری کی جا سکتی ہے۔