عقیدہ ختم نبوت کیوں ضروری ہے ؟
*وہ باغِ نبوت کا پھول آخری ہیں*
مرے مصطفی کا بڑا مرتبہ ہے
انہیں سب سے آخر میں بھیجا گیا ہے
محمد خدا کے رسول آخری ہیں
وہ باغِ نبوت کا پھول آخری ہیں
کتابِ مبیں بھی یہی کہہ رہی ہے
رسولِ خدا کا بھی فرماں یہی ہے
کہ ختمِ نبوت پہ فائز وہی ہیں
وہ قصرِ نبوت کی اینٹ آخری ہیں
محمد پہ اتری کتابِ مکمل
ہدایت کاہے جو نصابِ مکمل
کسی اور نبی کی ضرورت نہیں ہے
محمد کے بعد اب یہ حاجت نہیں ہے
صحابہ نے جھوٹے نبی کو نہ مانا
کیا اس کو سوئے جہنم روانہ
اسی راستے پر صحابہ سبھی ہیں
محمد خدا کے نبی آخری ہیں
یہی سچ ہے بابر! ہمارا یقیں ہے
نبی ان کے بعد اور کوئی نہیں ہے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
کلام:
بابر حسین بابر
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف