Type Here to Get Search Results !

حج 2024 کے اہم مثبت پہلو

 حج 2024 کے اہم مثبت پہلو 


حج 2024 کے اہم مثبت پہلو 





اگر اس سال 2024ء، حج کے یہ اعداد و شمار دیکھیں تو ان سے درج ذیل نتائج اخذ کئے جا سکتے ہیں، 


1) دنیا بھر سے سب زیادہ حاجی غیر عرب ایشیائی ممالک سے پہنچے تھے، جوکہ عجم میں دین اسلام کی مقبولیت اور اس سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔ 


2) کل حاجیوں کی تعداد کا 48 فیصد خواتین تھیں۔۔۔ اس سے واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ گلیمر میں ڈوبے فحش اور گندے میڈیا اور دین اسلام کے خلاف مختلف نسوانی تنظیموں اور این جی اوز کے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود، ہماری ماوں اور بہنوں کے دلوں سے محبت دین کو نکالا نہ جاسکا اور خواتین کی کثیر تعداد اللہ کے گھر کی زیارت کو دل و جان سے حاضر ہوئیں۔۔۔ سلام ہے ان ماوں اور بہنوں پر۔۔۔ اللہ رب العزت انکے حج کو قبول فرمائے۔۔۔ آمین 


3) یہ بات بھی کافی حد تک طے ہے کہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد اکثر اپنے مرد محرموں کے ساتھ ہی آئی ہوں گی۔۔۔ تو وہ مرد بھی قابل تعریف ہیں جنہوں نے تنہا حج کرنے کو ترجیح نہ دی، بلکہ اپنی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر لیکر انہیں با حفاظت حج کروایا اور انہیں ہر قسم کی سہولت پہچانے میں کو کسر نہ چھوڑی تاکہ انکے ساتھ آنے والی یہ خواتین فرائض و مناسک حچ کو اچھی طرح ادا کرلیں۔۔۔ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے دین اسلام کے خلاف اس بے سروپا پروپیگنڈہ کی نفی بھی ہوتی ہے کہ اسلام مرد کو عورت پر کسی ظالم و جابر حاکم کے طور پر مقرر کرتا ہے۔۔۔ جبکہ حج کا یہ عملی مظاہرہ اصل حقیقت کو واضح کردینے کے لئے کافی ہے ( اب کسی شخص کے برے ذاتی فعل کو پورے دین کے مزاج پر لاگو کرنا کہاں کی عقلمندی ہے )۔۔۔ 


4) ان اعداد و شمار سے یہ بھی واضح ہے کہ حج وہ واحد آفاقی عبادت ہے کہ پوری دنیا سے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے اور ہر منفی پروپیگنڈہ اور وسائل کی تنگی و مہنگائی کے باوجود ہر رکاوٹ کو عبور کرکے خدائے واحدہ لاشریک کے گھر کی زیارت کو پہنچ کر ہی رہتے ہیں۔۔۔ یہ امر خود اپنی جگہ اس دین اسلام کی حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔۔۔ 


5) اور آخری بات یہ کہ آج کے اس پراگندہ و دین مخالف ماحول میں بھی ان والدین، اساتذہ، مربی و مرشدین کی تربیت کو سلام جو آنے والی نسلوں میں دین اسلام کی محبت کے چراغ روشن کئے رکھتے ہیں کہ جسکا نتیجہ حاجیوں کی ہر سال اتنی کثیر تعداد کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔۔۔


اللہ رب العزت  اپنے فضل و کرم سے حج کی اس عبادت کو قبول فرمائے اور اسکے ثمرات کو پوری امت پر ( خاصکر کہ فلسطین کے مسلمانوں پر ) تقسیم فرمائے۔۔۔ آمین

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area