Type Here to Get Search Results !

Active and non active mobail deference Active and non active mobail deference


 ایکٹو اور نان ایکٹو موبائل میں فرق

اگر آپ نیا موبائل لینا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے


Active and non active mobail deference 




اگر آپ ڈبہ پیک موبائل لینا چاہتے ہیں تو ،

آپ کا حق ہے کہ نان ایکٹو موبائل لیں ۔۔


نان ایکٹو کا مطلب ہے کہ وہ موبائل پہلے کسی کے استعمال 

میں نہ آیا ہو ۔۔


جی ہاں ! ڈبہ پیک موبائل بھی دو صورتوں میں ایکٹو Active  ہو سکتے ہیں ۔


1 : ۔ کبھی کبھی موبائل کمپنی کی طرف سے دکانداروں 

کو آفر دی جاتی ہے کہ ، مقررہ مدت میں ، مقررہ تعداد سیل کریں 

تو بونس دیا جائے گا ۔ 

پھر دکاندار ڈبہ کھول کر موبائل ایکٹو کر کے دوبارہ پیک کر دیتے ہیں ۔۔ 

اس صورت میں کسٹمر کیلئے کوئی خاص خطرہ نہیں ہے ۔


2 : دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ کوئی کسٹمر ڈبہ پیک موبائل لے کر گیا دو چار دن چلا کر واپس آیا اور کسی وجہ سے موبائل سیل کر دیا ۔۔ 

دکاندار موبائل کی اچھی کنڈیشن دیکھ کر ، اس موبائل کو بھی دوبارہ پیک 

کر دیتے ہیں ۔۔

ایسا موبائل کسٹمر کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ،

کیونکہ ممکن ہے کہ یوزر نے اس موبائل میں ایسی سم SIM استعمال کی ہو جو کسی غلط واردات میں استعمال ہو چکی ہو ۔


( چند ایک دکاندار یہ کام کرتے ہیں ، اکثریت Genuine 

کام کر رہے ہیں ) ۔۔


حل : ۔۔ 


آپ ڈبہ پیک موبائل لے رہے تو بالخصوص ۔۔ یوز میں / سیکنڈ ہینڈ 

موبائل لے رہے ہیں تو بھی آپ کے پاس 

یہ ایپ ہونا ضروری ہے ۔۔ 

گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔۔ 

Is Original ۔

The English tenses system

اس ایپ میں موبائل کی IMEI نمبر ڈالیں ۔۔ وارنٹی 

کی Expiry date  آ جائے گی ۔۔ عموماً موبائل کی ایک سال کی وارنٹی ہوتی ہے تو ۔۔ اس سے آپ چیک کر سکتے ہیں 

کو موبائل ایکٹو تو نہیں ۔۔


اور اپنے کسی بھی موبائل کی IMEI  نمبر گوگل پر سرچ کریں ۔۔ گوگل پر لکھیں IMEI.info ۔۔ جو پہلی 

ویب سائٹ اوپن ہو ۔۔ وہاں اپنے موبائل کی IMEI ڈال دیں ۔۔ 

آپ کے موبائل کے متعلق ساری تفصیل سامنے آ جائے گی ۔


یہ IMEI نمبر موبائل کے ڈبہ پر بھی لکھا ہوتا ہے ۔۔

اور موبائل سے #06#*  ڈائل کر کے بھی آپ چیک کر سکتے ہیں ۔ IMEI .. یہ 15 ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔


یہ IMEI  کا تعلق ، زیادہ تر سم چلانے سے متعلق ہوتا ہے ۔


ایک سم والے موبائل میں ایک IMEI ہوتی ہے ، دو سم والے میں دو IMEI ۔


یہ IMEI  ہی PTA ( پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی )

سے ، ٹیکس ادا کر کے اپروو ہوتی ہے ۔۔ ڈبہ پیک موبائل میں یہ کام کسمٹر کا نہیں ۔۔ موبائل کمپنیاں ہی IMEI ، ۔۔ PTA  ۔۔ سے

اپروو کرا کر دیتی ہیں ۔۔


غیر ملک سے لائے گئے موبائل کو بھی پی ٹی اے 

سے ٹیکس ادا کر کے اپروو کرانا پڑتا ہے ۔۔


اگر کسی نے مثال کے طور پر سعودیہ  / دبئی سے موبائل منگوایا ہے تو ۔۔ وہ پاکستان میں اگر اس موبائل پر SIM 

چلانا چاہتا ہے تو پہلے PTA  کو ٹیکس ادا کرے ۔۔

کیونکہ اس موبائل کی IMEI ، پی ٹی اے میں پاکستانی نیٹورک پر رجسٹر نہیں ہے ۔


کچھ عرصہ قبل پی ٹی اے نے کہا تھا کہ غیر ملکی موبائل ، پاکستانی نیٹورک پر 4 ماہ بغیر ٹیکس کے چلا سکتے ہیں ۔۔

اور حال ہی میں ، ایسے موبائل پر ٹیکس بالکل ختم کرنے 

کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں ۔


بہ ہر حال ۔۔


یہ لیگل طریقہ ہے پاکستانی نیٹورک پر سم چلانے کا ۔۔

اس کے علاوہ دو چیزیں اور بھی ہوتی ہیں ۔


بعض اوقات کچھ ایسے موبائل جن کے اگر PTA  ٹیکس

چیک کریں تو موبائل کی کل قیمت سے بھی ڈبل ہوتا ہے ۔۔ 

(  پچھلے دنوں ہمارے پاس کینیڈین شہریت رکھنے والے 

دوست کا موبائل آیا ۔۔ جس کا ٹیکس 43000 تھا ، جبکہ موبائل بمشکل 18/20 ہزار کا ہوگا ۔ )


ایسے میں پاکستانی لوگ جگاڑ لگانے لگے ۔۔

۔

۔


1 : ۔  پیچ ۔۔ Patch.


کسی پرانے موبائل  یا  کی پیڈ والے موبائل کی IMEI 

غیر رجسٹرڈ موبائل پر لگا دیتے ہیں ۔۔ چونکہ پرانے / کی پیڈ 

موبائل کی IMEI  رجسٹر ہوتی ہے ، تو یہ موبائل بھی

پاکستانی نیٹورک پر سم چلانے کے قابل ہو جاتا ہے ۔۔


اس صورت میں موبائل کو reset کرنے سے IMEI ختم بھی ہو سکتی ہے ۔

یہ کام ہزار ، پندرہ سو میں بھی ہو جاتا ہے ۔


یہاں بہت بڑی گیمیں ڈالی جاتی ہے ۔۔ چند ماہ قبل 

پی ٹی اے نے ہزاروں کی تعداد میں ایسے موبائل کی IMEI بلاک کر دی تھی ۔۔ جو کسی دوسرے موبائل کی لگائی گئی تھیں ۔


بہ ہر حال ! ۔۔


2 :۔ سی پی آئی ڈی ۔ CPID.


یہ پیچ patch کا ہی اگلا ورژن ہے ۔۔

یہ زرا مہنگا اور پکا کام ہوتا ہے ۔۔ اگر موبائل Reset 

بھی کر دیں تو IMEI پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔


سی پی آئی ڈی CPID  بھی ایک مستقل بزنس بن چکا ہے ۔۔ 

یہ آنلائن ہوتا ہے ۔

عموماً فلیگ شپ موبائل ، جو پاکستانی میں اوریجنل PTA اپروو بہت مہنگے ملتے ہیں ۔۔

یہ CPID  میں کافی مناسب ریٹ میں جاتے ہیں ۔

ون پلس ، سامسنگ  شیاؤمی وغیرہ کے ہائی اینڈ ڈیوائس 

عموماً سی پی آئی ڈی  والی ہوتی ہیں ۔


ان موبائل کا ڈبہ نہیں ہوتا ۔۔ خدا نخواستہ کہیں گر جائے ، 

گم ہو جائے ، اللہ نہ کرے کوئی چوری وغیرہ ہو جاتی ہے تو FIR  نہیں ہو سکے گی ۔۔ کیونکہ بغیرہ ڈبہ کے تھانے میں درخواست نہیں دے سکتے۔


نوٹ !....۔۔۔  یہ CPID اور Patch  دونوں غیر قانونی کام ہیں ۔


موبائل یوزر کیلیے مسئلہ نہیں ہے ۔۔ پیچ کرنے والوں کیلئے مسئلہ ہوتا ہے ۔


اگر آپ اوریجنل PTA approve  لینا چاہ رہے ہیں تو ۔۔ ایسا کریں ، کہ گوگل پلے اسٹور سے 

ڈی وی ایس DVS  نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔


یہاں موبائل کی IMEI نمبر ڈالیں ۔۔ 

یہاں سے آپ چیک کر سکتے ہیں کہ یہ IMEI اپروو

ہے یا نہیں ۔۔ اور یہ کہ ۔۔ یہ IMEI  اسی موبائل کی ہے یا کسی اور کی ۔ موبائل ماڈل لکھا ہوا نظر آئے گا ۔

۔

۔


آج کی ایپس ۔

Is Original 

موبائل کی وارنٹی ، ایکٹیویشن چیک کرنے کیلئے ۔


DVS 

یہ IMEI  چیک کرنے کیلئے 

اوووووووووور 

درخت لگائیں تاکہ آمدہ نسلیں صیحت مند ماحول پائیں ..

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area