Type Here to Get Search Results !

اے آئی سے بھی زیادہ ذہین قوین 2.5 میکس

 









قوین 2.5 میکس! نیا پہلوان میدان میں! 


کہا جاتا ہے کہ سیاست کے میدان میں بعض اوقات ایک ہفتہ بہت بڑی مدت ہوتی ہے، کہ بڑے بڑے پہلوان اس میں کھیت ہو جاتے ہیں. لگتا ہے کہ ٹیکنالوجی کی ریس میں 24 گھنٹے ہی بڑی مدت ہیں. ابھی دنیا ڈیپ سیک کے جھٹکے سے سنبھل ہی رہی تھی کہ آج علی بابا نے قوین 2.5 میکس لانچ کردیا ہے. ان کی پنچ لائن یہ ہے کہ یہ ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی کا باپ ہے. 


پہلے ڈیپ سیک، اب قوین 2.5-میکس، چین کی مصنوعی ذہانت کی پیش قدمی پر انٹرنیٹ کریش ہورہا ہے.۔ پہلے 'ڈیپ سیک' اور اب 'قوین 2.5-میکس' جیسے جدید ترین ماڈلز کی آمد نے انٹرنیٹ پر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا معروف امریکی کمپنی 'اوپن اے آئی' اب مقابلے میں پیچھے رہ گئی ہے؟


حال ہی میں لانچ ہونے والا قوین 2.5-میکس، علی بابا کلاؤڈ کا تیار کردہ، اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر رہا ہے۔ کمپنی کا کلیم یہ ہے کہ ماڈل نہ صرف پیچیدہ سوالات کے جوابات دینے میں ماہر ہے بلکہ تخلیقی تحریر، ترجمہ،تصویر اور کوڈنگ جیسے کاموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ خاص طور پر یہ امیجز اور وڈیو جنریٹ کرنے میں بھی خوب ہے. اور ابھی تک مفت ہے. ساتھ ہی اس میں ڈیپ سیک والی سنسر شپ بھی نہیں ہے اور یہ کھل کر جواب دے رہا ہے. اب ان دعووں کتنی جان ہے، یہ استعمال کرنے پر پتہ چلے گا کہ پکوان کتنا پھیکا ہے. 


چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے میدان میں یہ تیز رفتار پیش رفت کوئی اتفاق نہیں ہے۔ چینی حکومت اور ٹیکنالوجی کمپنیاں اس شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور تحقیق و ترقی کو فروغ دے رہی ہیں۔ اس کا مقصد نہ صرف اپنی معیشت کو مضبوط بنانا ہے بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی دوڑ میں آگے نکلنا بھی ہے۔


چین کی اس پیش قدمی نے مغربی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو وہ جلد ہی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔


اب دیکھنا یہ ہے کہ اوپن اے آئی اس چیلنج کا مقابلہ کیسے کرتی ہے۔ کیا وہ اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے نئے اور جدید ماڈلز تیار کر پائے گی؟ یا پھر چین مصنوعی ذہانت کی اس دوڑ میں نیا عالمی لیڈر بن کر ابھرے گا؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ لیکن ایک بات طے ہے، مصنوعی ذہانت کا مستقبل بہت دلچسپ اور مقابلوں سے بھرپور ہونے والا ہے۔


اپنے ہاں تو ہر روز ایک ہی میدان میں چاند چڑھتا ہے، مگر لگتا ہے مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں اس سے بھی تیز تر کوئی نیا چاند چڑھنے والا ہ


 #DeepSeek #AI #chatgpt #author #writer #ArtificialIntelligence #R1 #postoftheday

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area