رزق صرف مال نہیں ہوتا
آپ کی آمدنی کم ہے تو فکر کیوں؟ ہو سکتا ہے اللہ نے آپ کو کچھ اور بہتر عطا کیا ہو۔
ليس شرطا أن يكون الرزق مالا
قد يكون الرزق خلقا أو جمالا
رزق صرف مال نہیں، بلکہ اچھا اخلاق اور حسن بھی ہو سکتا ہے۔
قد يكون الرزق عقلا راجحا
زاده الحلم جمالا وكمالاً
کسی کو عقل اور حلم عطا ہو جانا بھی بڑا رزق ہے۔
قد يكون الرزق زوجا صالحا
أو قرابات كراما وعيالا
نیک شریکِ حیات اور اچھے رشتہ دار بھی رزق ہیں۔
قد يكون الرزق علما نافعا
قد يكون الرزق أعمارا طوالا
علم نافع اور لمبی عمر بھی اللہ کی نعمت ہے۔
قد يكون الرزق قلبا صافيا
يمنح الناس ودادا ونوالا
صاف دل والا انسان محبت بانٹتا ہے، یہ بھی رزق ہے۔
رزق صرف مال نہیں۔ جو کچھ ملا اس پر قناعت اور اللہ کا شکر ہی سب سے بڑی دولت ہے۔ اللہ ہمیں صبر اور شکر کی توفیق دے۔ آمین۔

No comments:
Post a Comment