Type Here to Get Search Results !

پاکستان کے وزرائے اعظم

 پاکستان کے وزرائے اعظم 





*لیاقت علی خان سے اب تک کون کون پاکستان میں وزیراعظم رہا؟*


ویب ڈیسک 03 مارچ ، 2024

مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم بن گئے ہیں اور قومی اسمبلی میں انہوں نے حزب اختلاف کے امیدوار کو واضح برتری سے شکست دی۔


شہباز شریف پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے۔


پاکستان کی تاریخ میں اب تک کوئی بھی وزیراعظم اپنی 5 سالہ مدت مکمل نہیں کر سکا ہے۔


اگر 1947 سے اب تک ہر وزیراعظم کو 5 سالہ مدت مکمل کرنے کا موقع ملتا تو شہباز شریف 24 ویں کی بجائے پاکستان کے 17 ویں وزیراعظم ہوتے۔

انفرادی سطح پر معاشی ابتری کو کیسے بہتر بنایا جائے

یہاں آپ جان سکتے ہیں کہ پاکستان کا تمام وزرائے اعظم کتنے عرصے تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہے۔


1۔ لیاقت علی خان (4 برس)

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان 15 اگست 1947 کو منتخب ہوئے اور 16 اکتوبر 1951 کو اپنی شہادت تک 4 سال سے کچھ زائد عرصے تک اپنے منصب پر برقرار رہے۔


2۔ خواجہ ناظم الدین (2 سال سے کم)

خواجہ ناظم الدین نے وزیراعظم کا عہدہ 17 اکتوبر 1951 کو سنبھالا، یعنی لیاقت علی خان کی شہادت کے اگلے روز۔


مذہبی سیاسی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں کے باعث اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد نے خواجہ ناظم الدین سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا، جس کو انہوں نے مسترد کر دیا۔


جس پر گورنر جنرل نے 17 اپریل 1953 کو خواجہ ناظم الدین کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔


3۔ محمد علی بوگرہ (2 سال)

گورنر جنرل غلام محمد نے 17 اپریل 1953 کو محمد علی بوگرہ کو وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا۔


انہیں 12 اگست 1955 کو قائم مقام گورنر جنرل اسکندر مرزا نے اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے اور خطے کے مسائل کے باعث عہدے سے برطرف کیا۔


4۔ چوہدری محمد علی (ایک سال)

چوہدری محمد علی نے 12 اگست 1955 کو پاکستان کو چوتھے وزیراعظم کے طور پر عہدہ سنبھالا، جن کا نام گورنر جنرل اسکندر مرزا نے تجویز کیا تھا۔


چوہدری محمد علی کے عہد میں 1956 کے آئین کا نفاذ ہوا۔


12 ستمبر 1956 کو چوہدری محمد علی نے اپنے پارٹی کے اراکین سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفی دیا۔


5۔ حسین شہید سہروری (ایک سال)

حسین شہید سہروردی نے 12 ستمبر 1956 کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا مگر 17 اکتوبر 1957 کو اسکندر مرزا سے اختلافات کے باعث انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔


6۔ ابراہیم اسماعیل چندریگر (2 ماہ)

ابراہیم اسماعیل چندریگر نے چھٹے وزیراعظم کے طور پر 17 اکتوبر 1957 کو اپنا عہدہ سنبھالا، مگر ان کا اقتدار 2 ماہ بعد ختم ہوگیا۔


7۔ فیروز خان نون (ایک سال سے کم)

اسکندر مرزا نے فیروز خان نون 17 دسمبر 1957 کو وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا۔


انہیں 7 اکتوبر 1957 کو جنرل ایوب خان نے مارشل لا نافذ کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کیا۔


8۔ نور الامین (13 دن)

نورالامین ملکی تاریخ کی کم ترین مدت تک وزیراعظم رہے۔


ملک میں مارشل لا کے 13 برسوں بعد یحییٰ خان انتظامیہ نے 7 دسمبر 1971 کو نور الامین کو وزیراعظم منتخب کیا مگر 20 دسمبر 1971 کو انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا۔


9۔ ذوالفقار علی بھٹو

ذوالفقار علی بھٹو 14 اگست 1973 کو وزیراعظم منتخب ہوئے۔


اس کے بعد 1977 کے عام انتخابات میں وہ ایک بار پھر کامیاب ہوئے مگر جنرل ضیا الحق نے مارشل لا نافذ کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔


ذوالفقار علی بھٹو کو 1979 میں پھانسی دی گئی۔


10۔ محمد خان جونیجو (3 سال)

محمد خان جونیجو 23 مارچ 1985 کو فوجی آمر ضیا الحق کے دور میں وزیراعظم منتخب ہوئے اور ان کی حکومت کو 29 مئی 1988 کو برطرف کیا گیا۔


11۔ بے نظیر بھٹو (2 سال)

بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر 1988 میں منتخب ہوئیں۔


وہ 6 اگست 1990 تک اس عہدے پر کام کرتی رہیں اور اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے ان کی حکومت کو برطرف کیا۔


12۔ نواز شریف (3 سال سے کم)

نواز شریف 1990 میں پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے مگر ان کی حکومت کو بھی صدر غلام اسحاق خان نے 1993 میں برطرف کر دیا۔


بعد ازاں سپریم کورٹ نے نواز شریف کی حکومت کو بحال کر دیا مگر اس وقت کے آرمی چیف جنرل وحید کاکڑ نے نواز شریف اور غلام اسحاق خان کو 18 جولائی 1993 کو عہدے چھوڑنے پر مجبور کیا۔


13۔ بے نظیر بھٹو (3 سال)

بے نظیر بھٹو دوسری بار 1993 میں وزیراعظم منتخب ہوئیں مگر اس بار بھی مدت مکمل نہ کر سکیں۔


اس وقت کے صدر فاروق لغاری نے ان کی حکومت کو نومبر 1996 میں برطرف کیا۔


14۔ نواز شریف (2 سال)

نواز شریف 1997 میں دوسری بار وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوئے مگر 12 اکتوبر 1999 کو جنرل پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نواز شریف کو عہدے سے ہٹا دیا۔


15۔ میر ظفر اللہ خان جمالی (19 مہینے)

ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور میں منتخب ہونے والے پہلے وزیراعظم تھے، مگر 19 ماہ بعد ہی انہیں پرویز مشرف نے عہدے سے ہٹا دیا۔


16۔ چوہدری شجاعت حسین (2 ماہ)

چوہدری شجاعت حسین 30 جون 2004 کو وزیراعظم بنے مگر 2 ماہ بعد شوکت عزیز کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔


17۔ شوکت عزیز (3 سال)

شوکت عزیز 28 اگست 2004 کو وزیراعظم منتخب ہوئے اور پارلیمان کی مدت پوری ہونے کے بعد 15 نومبر 2007 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔


18۔ یوسف رضا گیلانی (4 سال)

یوسف رضا گیلانی 2008 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد پاکستان کے 18 ویں وزیراعظم بنے۔


وہ 2012 میں سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدمے میں سزا کے بعد اپنے عہدے سے فارغ ہوئے۔


19۔ راجا پرویز اشرف (ایک سال سے کم عرصہ)

یوسف رضا گیلانی کو ہٹائے جانے کے بعد 22 جون 2012 کو راجا پرویز اشرف وزیراعظم منتخب ہوئے اور 24 مارچ 2013 کو حکومت کی مدت پوری ہونے تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔


20۔ نواز شریف (4 سال سے زائد عرصے)

نواز شریف جون 2013 میں تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم بنے اور 4 سال 53 دن تک اپنے عہدے پر برقرار رہے۔


اس طرح وہ پاکستان کے تمام وزرائے اعظم میں ایک مدت میں سب سے زیادہ وقت تک کام کرنے والے وزیراعظم ہیں۔


28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے پر وہ عہدے سے محروم ہوئے۔


21۔ شاہد خاقان عباسی (ایک سال سے کم عرصہ)

شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے بعد اگست 2017 میں 21 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔


قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر 31 مئی 2018 کو شاہد خاقان عباسی کی حکومت ختم ہوئی۔


22۔ عمران خان (3 سال سے زائد)

عمران خان 18 اگست 2018 کو وزیراعظم منتخب ہوئے اور ان کا اقتدار 10 اپریل 2022 کو ختم ہوا۔


وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کو پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا۔


23۔ شہباز شریف (16 مہینے)

عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور اس عہدے پر 14 اگست 2023 تک کام کرتے رہے۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area