Type Here to Get Search Results !

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روشنی کے اہتمام کے لیے خاص اشیاء

یہ بلب سنہ 1325ھ یعنی آج سے 115 سال پہلے مسجد نبوی شریف میں لگایا گیا پہلا بلب تھا جس نے روایتی شعموں کو بجھا کر روضہ رسول ﷺ کو بجلی کی روشنی سے منور کر دیا تھا۔
عثمانی خلیفہ سلطان عبدالحمید کے دور میں مسجد نبوی کی توسیع 1265ھ سے 1277 ھ تک جاری رہی اس وقت مسجد نبوی شریف میں تیل کے ذریعے روشن ہونے والے 600 دیے استعمال کیے جاتے تھے۔ 
سلطان عبدالحمید ہی کے دور میں مسجد نبوی میں بجلی کا پہلا بلب 25 شعبان 1326ھ کو روشن ہوا۔

شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں 1370 ھ سے 1375ھ تک مسجد نبوی کی مزید توسیع کی گئی اس دور میں مسجد نبوی میں کل 2427 بلب موجود تھے۔

مسجد نبوی کے مورخ محمد السید الوکیل کا کہنا ہے کہ اتبداء میں مسجد نبوی کو روشن رکھنے کے لیے کجھور کے پتے جلائے جاتے تھے۔ 
سنہ 9 ھ میں حضرت تمیم الداریؓ فلسطین سے مدینہ منورہ آئے اور تیل سے مسجد میں دیا روشن کیا۔
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ پہ مسجد نبوی میں پہلا چراغ حضرت تمیم الداری رضی اللہ عنہ نے روشن کیا تھا۔💞

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area