Type Here to Get Search Results !

ترکی کے چند دلچسپ حقائق جانیں

ترکی چند دلچسپ حقائق
ترکی یوریشیائی ملک ہے جو جنوب مغربی ایشیا میں جزیرہ نما اناطولیہ اور جنوبی مشرقی یورپ کے علاقہ بلقان تک پھیلا ہوا ہے۔ ترکی کا موجودہ سیاسی نظام 1923ء میں سقوط سلطنت عثمانیہ کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک کی زیر قیادت تشکیل دیا گیا- ترکی ایک خوبصورت ملک ہے جہاں بےشمار قدیم یادگاریں٬ زیرِ زمین شہری٬ مقامات اور کھنڈرات واقع ہیں- یوں تو ترکی سے متعلق اکثر باتوں سے لوگ واقف ہیں لیکن پھر بھی کئی ایسے حقائق ہیں جن کا ذکر عام طور کم ہی سنا جاتا ہے- آج ہم ترکی سے متعلق چند ایسے ہی حقائق کے بارے میں اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو بتائیں گے جو یقینی طور پر آپ کے علم میں اضافے کا سبب ہوں گے-
1۔ ترکی کا سرکاری نام ترکی جمہوریہ ہے-
2۔ ترکی ایک ایسا ملک ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے- اس ملک کی 97 فیصد زمین ایشیا میں جبکہ باقی3 فیصد یورپ میں ہے- درحقیقت یہ 3 فیصد حصہ ترکی کے شہر استنبول کا حصہ ہے جو اور یہ دنیا کا واحد شہر ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے-
3۔ ترکی کی سرحد 8 ممالک کے ساتھ ملحق ہے جن میں ارمینیا٬ آذربائیجان٬ ایران٬ عراق٬ شام٬ بلغاریہ٬ یونان اور جارجیا شامل ہیں-
4۔ استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے اور یورپ کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ بھی- تاہم یہ ترکی کا دارالحکومت نہیں ہے- اس ملک کے دارالحکومت کا اعزاز انقرہ کے پاس ہے- استنبول کے بارے میں دلچسپ معلومات پیج پر ایک پوسٹ موجود ہے۔
5۔ ترکی کا سب سے بلند ترین پوائنٹ کوہ ارارات ہے جو کہ ایک پہاڑ ہے اور یہ 5137 میٹر بلند ہے-
6۔ ترکی کی آب و ہوا گرم ہے جو کہ فصلوں کی پیداوار کے لیے بہترین ہے- اس کے علاوہ مویشی اور جنگلات اس ملک کی اہم صنعت ہیں-
7۔ مختلف اشیاء کی پیداوار کے حوالے سے بھی ترکی دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- یہ گاڑیاں٬ ہوائی جہاز٬ الیکٹرانکس٬ لباس اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات نہ صرف تیار کرتا ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے-
8۔ ترکی کی کرنسی کو ترکش لیرا کہا جاتا ہے-
9۔ قدیم ترین شہر ٹروئے نئے دور کے ترکی میں واقع ہے-
10۔ ترکی کا سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال (soccer) ہے- اس کھیل میں ترکی کی قومی ٹیم سال 2002 میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں تیسرے نمبر پر رہی-
11۔ باسکٹ بال اور والی بال بھی اس ملک کے مقبول ترین کھیل ہیں-
12۔ ترکی سیاحوں کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہے کیونکہ یہاں کئی ایسے سیاحتی مقام موجود ہیں جو کہ عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہیں-
13۔ پودوں کی 9000 اقسام میں سے ایک تہائی اقسام ترکی میں پائی جاتی ہیں- اس کے علاوہ 5 منفرد م
مالیہ جانوروں کی اقسام اور 52 میٹھے پانی مچھلیوں کی ایسی اقسام یہاں پائی جاتی ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں ملتیں-
14۔ دنیا کے ایک چوتھائی گلاب کے پھول ترکی میں پیدا ہوتے ہیں-
15۔ ترکی میں اب تک 25 بڑے زلزلے آچکے ہیں اور 1939 میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 تھی-
16۔ ترکی کا سب سے بہترین آرکٹیکٹ Mimar Sinan تھا- یہ 1497 میں عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا تاہم بعد میں اسلام قبول کرلیا- انہوں نے 321 عمارات ڈیزائن کی جن میں سے 85 عمارات آج بھی موجود ہیں-

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area