السلام علیکم جی تو دوستو آج ہم اسم سز لار (Isimsizler)
یعنی بے نام و نشان لوگ ترکش کی نئ سیریز کے بارے میں دلچسپ باتیں کریں گے۔
آپ سب نے ارطغرل غازی دیکھ لیا ہو گا اور اب کورولش عثمان کی اقساط دیکھ رہے ہوں گے۔
نظام عالم جس کا دوسرا نام سلجوقوں کا عروج ہے وہ بھی بہترین ہے۔
اس ڈرامہ کے 2 سیزن ہوں گے اور یہ ڈرامہ شہید گورنر فاتح کی یاد میں منایا گیا ہے۔
جس ڈرامہ میں غداروں سے لڑائی دکھائی جاتی ہے اس ڈرامہ کے ہیرو کا کردار مزید اہم اور دلچسپ ہو جاتا ہے۔
لیکن اج ہم صرف بے نام و نشان لوگ سیریز کی بات کریں گے۔
یہ ایک ایسا ڈرامہ ہے جسکی پہلی قسط نے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔
جہاں کورولش عثمان میں تلواروں کی گرج دار آوازیں اور چمکدار روشنیاں نظر اتی ہیں تو دوسری طرف بے نام و نشان لوگ ڈرامہ میں۔پستول۔سنائپر۔بم اور یہاں تک کہ ٹینک کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
اور ان سب کی آوازوں کے ساتھ جو بہترین اداکار ہیں انہوں نے تو ماحول کو گرما دیا ہے۔
اداکاروں میں شامل ہیں ارطغرل غازی ڈرامہ میں توتیکن (غصیلہ لڑکا)
(بہادر بے کا بیٹا) کا کردار بہت زبردست ہے۔
اور دوسرا جانا پہچانا کردار
یعنی فلینٹا مصطفیٰ سیریز میں سلطان کا کردار ادا کرنے والے۔
اور سلجوقوں کا عروج ڈرامہ میں عمر خیام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس ڈرامہ میں ماموں کے نام سے کردار ادا کر رہے ہیں۔
انکی پیاری اور خوبصورت آواز جس میں وہ قرآن کریم کی آیات، احادیث مبارکہ اور
اچھے قصے سناتے ہیں جس سے دل کو سکون ملتا ہے۔
خاتون اداکارہ میں بہت ہی کمال کی اداکارہ
کورولش عثمان میں وہ غونچا خاتون کے نام سے کردار ادا کر رہی ہیں۔
جبکہ اس ڈرامہ میں ان کا نام بیرفین ہے۔
لیکن بے نام و نشان لوگ ڈرامہ میں ولن کرداروں میں شامل ہیں۔
عظیم سلجوق میں رستم باطنی اور بوزکش سنجار کا ساتھی بھی اس ڈرامہ میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ اور بھی مشہور اداکار شامل ہیں۔