*اس ڈرامہ کی پوری کہانی ایک دس سالہ لڑکے میتی کے گرد گھومتی ہے۔۔۔جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ استنبول میں رہتا تھا۔۔۔*
*شہر کی آب و ہوا اسے راس نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے اسے سینے پر الرجی سمیت دیگر امراض کا سامنا رہتا تھا۔۔۔چنانچہ اسکے گھر والوں نے گاؤں جانے کا فیصلہ کیا تاکہ شہر کے غبار آلود ماحول سے نکلا جائے اور پرلطف اور خوشگوار ماحول میں پرسکون زندگی بسر کی جاسکے*
*میتی تیراندازی کا دلدادہ تھا۔۔۔اسکی والدہ کسی بھی قسم کے نقصان کے پیش نظر اس سے روکتی رہتی تھیں۔۔۔اور اسی وجہ سے وہ گاؤں جانے پربہت اداس تھا کہ کہ ناجانے وہاں کس قسم کے حالات اور لوگوں سے سامنا ہو۔۔۔کہیں میرا یہ مشغلہ ختم نہ ہوجائے۔۔۔*
*لیکن گاؤں میں جب اس نے اسکول میں داخلہ لیا تو وہاں تیراندازوں کی ٹیم دیکھ کر اس کی خوشی کی انتہاء نہ رہی اور اس نے فورا اس ٹیم میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔*
*وہ ہمیشہ اپنے اندر طوفانی (توزکوپاران) شخصیت کی جھلک محسوس کرتا تھا*توزکوپارن سیزن 2 قسط 2 اردو سبٹائٹل کے لیے یہاں کلک کریں
*توزکوپاران کا مطلب ہے "طوفان"۔۔۔اور یہ ایک ماہر تیر انداز تھا۔۔۔یہ وہ ہے جس نے 600 سال قبل سلطنت عثمانیہ میں سب سے زیادہ دور تک تیر چلانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔۔۔آج بھی ترکی میں لوگ اپنے بچوں کا نام اسکے نام پر رکھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔۔۔۔*
*میتی ہمت،لگن اور شوق کے ساتھ تیراندازی سیکھنے لگا۔۔۔اور مسلسل محنت کرتا رہا تاکہ وہ بھی طوفان(توزکوپاران) بن سکے۔*حتوزکوپارن سیزن 2 قسط 2 اردو سبٹائٹل
*پھر کیا وہ طوفان بن سکا یا نہیں؟۔۔۔*
*یہ تو آپ ڈرامہ دیکھ کر ہی جان سکیں گے*