Type Here to Get Search Results !

سامسا الپ اور سامسا چاوش کرولش عثمان میں


 سامسا کی اصل تاریخ   


عثمانی ابتدائی دور کی بہت کم معلومات تاریخ کی کتابوں میں موجود ہے اسی طرح عثمان غازی کے دوست سامسا کی زندگی کی معلومات تاریخ کی کتابوں میں موجود ہے 


ڈرامہ ارطغرل غازی میں اور کرولس عثمان میں دو الگ الگ سامسا دکھائے گئے ہیں لیکن تاریخ میں ایک ہی سامسا کا وجود ملتا ہے یعنی سامساچاوش اور سامسا ‏ الپ ایک ہی ہیں

پہلے سامسا کو اس لیے شہید کروایا گیا کیوں کہ سامسا کا کردار کرنے والے اداکار نے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا

سلطنتِ عثمانیہ کے قیام میں سامسا کی اہمیت کی وجہ سے پروڈیوسر اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کرسکتے تھے. لہٰذا کرولش عثمان سیزن1 میں اسے دوبارہ متعارف کرایا گیا تھا۔ 


آیئے چلتے ہیں سامسا کی اصل تاریخ کی جانب 


جب ارطغرل غازی کہ مٹھی بھر لشکر

کے ساتھ 


سوگوت جانےکےلیے روانہ ہوئے تو  سامسا بھی ان کے ساتھ تھے ان کو اپنے قبائلی سردار ان کی بغاوت بھی سہنی پڑی لیکن انہوں نے بغاوت کچل کر ارطغرل غازی کے ساتھ  جانے کا فیصلہ کیا 


۔ اس کی تاریخ پیدائش اور مقامِ پیدائش ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ سامسا الپ/سامسا چاوش ان جانبازوں میں سے ایک تھا جنھیں لمبی زندگی نصیب ہوئی. جیسا کہ ترگت الپ، عبد الرحمن الپ وغیرہ تھے۔ سامسا الپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے. جنہوں نے اپنی زندگی ارطغل غازی، عثمان غازی اور پھر اورہان غازی کی قیادت میں صرف کی۔ 

جب ارطغرل سوغوت کے لئے روانہ ہوئے تو سامسا الپ/ سامسا چاوش اپنے قبیلے کے ہمراہ ان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے باہمی عقائد اور اپنے قبیلوں کی خاطر ریاست بنانے کے لئے بہت ساری لڑائیوں میں حصہ لیا۔ پھر عثمان غازی کے دور میں سامسا چاوش نے اسی ریاست کے قیام میں ان کی مدد کی۔ آخر اورہان غازی کے دور میں انہوں نے عثمانی ریاست کے محافظ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سامسا الپ وہ پہلے شخص تھے جنہیں “چاوش” کا خطاب دیا گیا۔ جس کا مطلب ہے سارجنٹ۔ لیکن ذمہ داریاں اور مراعات آج کے عام سارجنٹ سے کہیں زیادہ پیچیدہ تھے۔ سامسا کا انتقال 1330 عیسوی کے اواخر میں ہوا۔ انھیں مودرنو کے قریب گاؤں حاجیمسالار میں سپرد خاک کیا گیا جہاں آج بھی ان کی مقبرہ موجود ہے۔ اس سے زیادہ تاریخ آئیے ترکی سیکھیں بہترین انداز میںکی کتابوں میں اس کی کوئی معلومات موجود نہیں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area