Type Here to Get Search Results !

نماز کے 100 اہم ترین مسائل بمعہ فرائض واجبات


 نماز کے 100 اہم مسائل


نماز کےفراٸض


١-جگہ کا پاک ہونا

٢-جسم کا پاک ہونا

٣-کپڑوں کا پاک ہونا

٤-ستر کا چھپانا

٥-وقت کی پہچان کرنا

٦-قبلہ رخ ھونا

٧-نیت کرنا

٨-تکبیر تحریمہ کہنا

٩-قیام کرنا

١٠-قرأت کرنا

١١-رکوع کرنا

١٢-دو سجدے کرنا

١٣-آخری قعدہ میں تشہد کی مقدار بیٹھنا۔



واجبات نماز


١-فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور باقی تمام نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورت فاتحہ پڑھنا

 ٢-فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں اور باقی تمام نمازوں کی تمام رکعتوں میں کوٸی ایک سورت پڑھنا

  ٣-سورت فاتحہ سورت سے پہلے پڑھنا

٤-امام کا سری نمازوں میں آہستہ اور جہری نمازوں میں بلند آواز سے تلاوت کرنا

 ٥ -قومہ کرنا

 ٦-جلسہ کرنا

 ٧-تعدیل ارکان

 ٨- ترتیب ارکان 

٩- قعدہ اولٰی میں تشہد کی مقدار بیٹھنا 

١٠- دونوں قعدوں میں تشہد پڑھنا 

١١- قعدہ اولیٰ میں تشہد پڑھنے کے فوراً بعد تیسری رکعت کےلیے کھڑا ہونا

 ١٢- نماز وتر کی تیسری رکعت میں تکبیر کہنا اور دعاۓ قنوت پڑھنا

 ١٣-نماز عیدین میں زاٸد چھ تکبیریں کہنا

 ١٤- لفظ اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ  کہ کر نماز مکمل کرنا ۔


     مفسدات نماز


1۔سلام کرنا قصداً ہو یا بھول کر۔


2۔کلام کرنا قصداً ہو یا بھول کر۔


3۔کسی بھی بات کا جواب دینا قصداً ہو یا بھول کر۔


4۔تکلیف کی وجہ سے آہ یا اُف کرنا ۔


5۔کسی بری خبر پر انا للہ اچھی خبر پر الحمداللہ یا عجیب خبر پر سبحان اللہ کہنا ۔


6۔درد یا مصیبت میں آواز کے ساتھ رونا ۔


7۔اپنے امام کے سوا کسی کو لقمہ دینا۔


8۔امام سے آگے بڑھ جانا یعنی کسی رکن کو امام سے پہلے ادا کرنا۔


9۔قران شریف دیکھ کر پڑھنا۔


10۔قرآن شریف پڑھنے میں کوئی سخت غلطی کرنا۔

11۔ناپاک جگہ پر سجدہ کرنا۔


12۔کھانا پینا قصداً ہو یا بھول کر۔


13۔سینہ کو بلا عذر قبلہ سے پھیر لینا۔


14۔ستر کھل جانے کی صورت میں ایک رکن کی مقدار ٹھہرنا۔


15۔دو صف آگے یا دو صف پیچھے چلنا ۔


16۔بالغ آدمی کا نماز میں قہقہہ لگا کر یا با آواز ہنسنا


17۔عمل کثیر یعنی کوئی ایسا عمل کرنا جس سے دیکھنے والے یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا۔


18۔دعا میں ایسی چیز مانگنا جو آدمیوں سے مانگی جاتی ہے مثلاً یااللہ مجھے سو روپے دے دے۔



نماز کی سنتیں


1۔تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا ۔


2۔دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی اور قبلہ رخ رکھنا۔


3۔تکبیر کہتے وقت سر کو نہ جھکانا۔


4۔امام کا تکبیر تحریمہ اور ایک رکن سے دوسرے رکن میں جانے کےلئے تمام تکبیریں بقدرضرورت بلند آواز سے کہنا۔


5۔دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر ناف کے نیچے باندھنا۔


6۔ثناء پڑھنا۔


7۔تعوز یعنی اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھنا۔


8۔بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا۔


9 فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا۔


10۔آمین کہنا۔


11۔ثناء ، تعوذ ، بسم اللہ ، آمین سب کو آہستہ پڑھنا ۔


12۔سنت کے مطابق قرات کرنا یعنی جس نماز میں جس قدر قرآن پڑھنا سنت ہے اس کے موافق پڑھنا۔


13۔رکوع اور سجدہ میں کم از کم تین بار تسبیحات پڑھنا۔


14۔رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کھلی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑ لینا۔


15۔قومہ میں امام کو سمع اللہ لمن حمدہ  اور مقتدی کو ربنا لک الحمد کہنا اور منفرد کو دونوں کہنا۔


16۔سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے پھر ہاتھ پھر ناک پھر پیشانی رکھنا۔


17۔جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلے کی طرف رہیں اور دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا۔


18۔تشہد میں اشھد الا الہ الا اللہ پر شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا۔


19۔قعدہ آخیر میں تشہد کے بعد درود شریف پڑھنا۔


20۔درود شریف کے بعد دعا پڑھنا۔


21۔پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا۔



مکروہات نماز 


1۔سستی اور بے پرواہی کی وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا۔


2۔بالوں کو سر پر جمع کرکے چٹیا باندھنا۔


3۔عمامہ کے پیچ پر سجدہ کرنا۔


4۔ہاتھ یا سر کے اشارے سے سلام کا جواب دینا۔


5۔آنکھوں کو بند کرنا لیکن اگر نماز میں دل لگنے کے لیے بند کریں تو مکروہ نہیں۔


6۔قبلے کی طرف سے منہ پھیر کر یا صرف نگاہ سے ادھر ادھر دیکھنا۔


7۔منہ میں روپیہ وغیرہ یا کوئی ایسی چیز رکھ کر نماز پڑھنا جس کی وجہ سے قرآت کرنے میں  دشواری ہو۔


8۔قصداّ جمائی لینا یا روک سکنے کی حالت میں نہ روکنا۔


9۔انگڑائی لینا ۔


10۔اس طرح کپڑا لپیٹ کر نماز پڑھنا کہ جلدی ہاتھ باہر نہ نکل سکیں۔


11۔کمر یا کوکھ یا کولہے پر ہاتھ رکھنا۔


12۔پیشاب یا پاخانہ کی حاجت ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا۔


13۔انگلیاں چٹخانہ یا ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا۔


14۔آیتیں یا سورتیں یا تسبیحات کو انگلیوں پر شمار کرنا۔


15۔کنکریوں کو ہٹانا لیکن اگر سجدہ کرنا مشکل ہو تو ایک مرتبہ ہٹانے میں مذائقہ نہیں۔


16۔بلا عذر چار زانوں بیٹھنا۔


17۔اکڑوں بیٹھنا یعنی اس طرح بیٹھناکہ رانیں کھڑی کر کے اور رانوں کو پیٹ سے اور گھٹنوں کو سینے سے ملا لینا اور ہاتھوں کو زمین پر رکھ لینا۔


18۔کسی کے منہ کی طرف کھڑے ہو کر نماز پڑھنا۔


19۔اگلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہو کر نماز پڑھنا۔


20۔امام کا ایک ہاتھ شرعی اکیلے مقتدیوں سے اوپر کھڑے ہو کر نماز پڑھنا۔


21۔امام کا محراب کے اندر کھڑا ہونا۔


22۔خلاف سنت نماز پڑھنا۔


23۔کہنیوں کو بچھا کر سجدہ کرنا۔


24۔سدل یعنی کپڑے کا لٹکانا مثلا چادر سر پر ڈال کر اس کے دونوں کنارے لٹکا دینا اچکن یا چوغہ بغیر آستینوں میں ہاتھ ڈالے کندھوں پر ڈال لینا۔


25۔کپڑوں کو مٹی سے بچانے کے لیے ہاتھ سے سمیٹنا۔


26۔کپڑوں سے یا بدن سے کھیلنا۔


27۔معمولی کپڑے پہن کر نماز پڑھنا۔


28۔جاندار کی تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا۔


29۔ایسی جگہ نماز پڑھنا کے نمازی کے سر کے اوپر یا اس کے سامنے یا دائیں بائیں سجدے کی جگہ تصویر ہو۔


مستحبات نماز 


1۔تکبیر تحریمہ کہتے وقت مردوں کو دونوں ہتھیلیاں آستینوں سے باہر نکالنا اور عورتوں کو دوپٹے کے اندر ہی سے دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھانا۔


2۔رکوع اور سجدے میں منفرد کو تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا۔


3۔قیام کی حالت میں سجدے کی جگہ پر رکوع میں قدموں پر سجدے میں ناک پر قعدہ میں گود پر اور سلام کہتے وقت اپنے کندھوں پر نگاہ رکھنا۔


4۔کھانسی کو اپنی طاقت بھر نہ آنے دینا۔


5۔جمائی میں منہ کو بند رکھنا اور اگر کھل ہی جائے تو قیام کی حالت میں دائیں ہاتھ کی پشت سے اور بقیہ ارکان میں بائیں ہاتھ کی پشت سے چھپا لینا۔


نوٹ۔دین کو سیکھنا اس پر عمل کرنا اور آگے پھیلانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area