خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کا تعارف اور انکی صفات اور شہادت

 خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کا تعارف اور انکی صفات اور شہادت

 خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کا تعارف اور انکی صفات اور شہادت

۔
یکم محرم الحرام کو فاروق اعظمؓ نے جام شہادت نوش کیا
 فاروق اعظمؓ کی آنکھیں بند ہوئیں مدینہ والوں کی آنکھیں کھل گئیں

یتیم جمع ہو کر دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے کہ ہمارا باپ فوت ہوا تھا لیکن عمرؓ کی شفقت نے ہمیں یتیمی کا احساس نہ ہونے دیا،ہمارے باپ کی طرف سے شاید ہمیں اتنی شفقت نہ ملتی جو فاروق اعظمؓ کی طرف سے میسر آئی آج سے ہماری یتیمی کا دور شروع ہو رہا ہے۔

بیوائیں رو رہی تھیں ہمارے برتنوں میں رات کی تاریکی میں پانی بھرنے والا چلا گیا،ہمارے گھروں میں رات کے سناٹے میں غلہ پہچانے والا چلا گیا،خوشی کے موقعے پر ہمیں یاد کرنے والا اور دکھوں میں ہمارے غموں کا مداوا کرنے والا چلا گیا۔

مدینہ سے دور جنگل میں ایک صحرا میں چرواہے کی چیخ نکل گئی،پوچھا گیا کیا ہوا کہنے لگا خیر معلوم نہیں ہوتی آج بھیڑیے نے حملہ کر دیا ہے جو ہمیشہ میری بکریوں کے ساتھ بے تکلف پھرتے تھے آج انہوں نے حملہ کردیا معلوم ہوتا ہے کہ عمرؓ نے آنکھیں بند کرلیں ۔

حاکم عادل ہو تو مملکت کے ہر گوشے میں اس کے اثرات ہوتے ہیں اور اگر حاکم منافق ہو تو مملکت ہر گوشے میں اس کی نحوست کا پرتائوں ہوتا ہے۔۔۔!!!

17 پیوند  لگی قمیض پہننے والے 22 لاکھ مربع میل  کے حکمران  امیرالمومنین  سیدنا عمر فاروق ؓ کی عظمت کو سلام ۔ ۔ ۔

حضرت عمرؓ کو نماز کی حالت میں اس لیے شہید کیا گیا کہ ایسا کوئی مرد پیدا ہی نہیں ہوا تھا جو عمرؓ کا سامنا کرتا  
یکم محرم شہادت عمرؓ❤

وہ  عمر   جس  کے  اَعْدا پہ شَیدا سَقَر
اس خدا دوست حضرت پہ لاکھوں سلام

(فاضل بریلوی مولانا احمد رضا خان خان قادری رحمہ اللہ تعالیٰ)



اسلامِ عمر شمعِ ہدایت افروخت 
جان و دل دشمنانِ دیں سوخت 
بو جہل فرو ماند ز دیں دارئ او
وز عدل چہ زاد راہ عقبی اندوخت
حضرت فرح بخش بن کرم شاہ  مدفون رتَّہ پیراں (۱۲۵۲-۱۱۹۱) 

#یکم_محرم_الحرام
#١٤٤٤



منقبت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی ﷲ تعالٰی عنہ 

اس کے مکتوب کی ہیبت سے ہوا نیل رواں
اپنے آقا کی حمایت میں وہ تیغ براں

مظہر منشاء حق اور دعائے نبوی
اس کی آمد سے ہوئی سطوت اسلام عیاں

امت احمد مرسل کا کلیم حق ہے 
اس کے سائے سے شیاطین ہمیشہ ترساں 

جس کا قاضی ہے علی حیدر کرار جری 
عزت دین متیں خاک نشیں عدل نشاں

بارہا وحی الٰہی بھی موافق آئی 
لب کشا ہو کے دعا گو ہوئی جب پاک زباں

اس کو آقا سے فراست کی ملی ہے خیرات 
نور حق اس کی نگاہوں میں ہوا ضو افشاں 

وہ الی الجبل کی ممبر پہ صدا جس نے دی
دل کی آنکھوں سے نہاوند کا دیکھا میداں 

جس کے معیار کی اعدا نے گواہی دی ہے 
اس کے اسلوب کی تعریف میں ہے رطب لساں 

حق و باطل کا ممیز وہ ہدایت کا امام
دشمنوں کے لئے شمشیر بکف حق کا بیاں

جس کے اعدا کو سقر ڈھونڈتی پھرتی ہے ندیم
وہ خدا دوست عمر واقف اسرار نہاں 

(احمد ندیم)


اسلام کی شوکت،صدفِ دیں کا گُہَرہے
شہکارِ رسالت جسے کہئیے،وہ عمرؓ ہے

جس نام کے صدقے سے دُعاؤں میں اثر ہے
وہ نامِ عمرؓ،نامِ عمرؓ،نامِ عمرؓ ہے

مہتاب کے حلقے میں ستارے ہیں صف آرا
یوں حُسن شبِ ماہ کا،ہمرنگِ سحر ہے

وہ صحنِ حرم اور وہ اِک اینٹ کا تکیہ
کیا تربیتِ سرورِؐ عالَم کا اثر ہے

فقر ایسا کہ دیں قیصر و کسرٰی بھی سلامی
حُکم ایسا کہ دریا بھی جھکائے ہوئے سَرہے

عدل ایسا،پکڑ سکتے ہیں کمزور بھی دامن

رُعب ایسا کہ خود ظلم کا دل زیر و زبر ہے






کترا کے گزر جاتا ہے اُس دن سے ہر اِک غم
جس دن سے مِرے وردِ زباں،نامِ عمرؓ ہے

کعبے میں نماز آج ادا ہو کے رہے گی
خطاّب کے بیٹے کی یہ آمد کا اثر ہے

دل سے جو پُکارو گے عُمرؓ کو،تو دمِ رزم
یہ نام ہی شمشیر،یہی نام سِپَر ہے

"ہوتا جو کوئی نبی مِرے بعد،تو فاروقؓ"
اُس کا ہے یہ فرمان کہ جو خیرِ بشر ہے

قرآن کی آیات یہ دیتی ہیں گواہی
تقوٰی جسے کہتے ہیں، وہ کردارِ عمرؓ ہے

جو صاف دماغوں ہی کو رکھتا ہے معطَّر
اسلام کے گُلشن کا عمرؓ،وہ گُلِ تر ہے

ہے جن کی غلامی بھی اک اعزاز،وہ لاریب
بُوبکرؓ ہے ،عثمانؓ ہے،حیدرؓ ہے،عمرؓ ہے

وارد ہے تِری شان میں لَوکانَ نبّیُٗ
بنِ مانے تِرے کوئی مَفَر ہے،نہ مَقَر ہے

ہر سلسلۂ فیض میں چمکے تِرے موتی
کوئی ہے مُجدِّدؒ ،تو کوئی گنجِ شکرؒ ہے

پھر آج ضرورت ہے تِری،نوعِ بشر کو
اِس عہد کا مظلوم،تِرا راہ نِگر ہے

وہ دَور نہ پا کر بھی یہ نسبت،کہ نصؔیرآج
بیعت تِرے افکار کی،بردستِ عمرؓ ہے
 پیرسید نصیر الدین نصیر گیلانی رح


Valley of the Wolves Episode 1 In Urdu Subtitles

 Valley of the Wolves Episode 1 In Urdu Subtitles

Valley of the Wolves Episode 1 In Urdu Subtitles



وادی آف دی وولوز قسط 1 اردو سب ٹائٹلز میں ترکی کی ساختہ ایکشن، ڈرامہ اور سیاسی ٹیلی ویژن سیریز ہے جسے پانا فلم نے پروڈیوس کیا ہے، جو کرٹلار وادیسی کا تسلسل ہے، جو 15 جنوری 2003 کو نشر ہوا اور 97 اقساط تک جاری رہا، اور کرٹلر وادیسی  وادیسی ٹیرر سیریز، جو 2007 میں نشر اور ختم کی گئی تھی۔

 یہ سیریز، جو 10 سیزنز پر مشتمل ہے، آخری بار 16 جون 2016 کو 300 ویں قسط کے ساتھ نشر کی گئی، جس سے سیزن کا اختتام ہوا۔  بعد میں چونکہ اس کی ریٹنگ کم ہوئی تھی اس لیے یہ ٹیلی ویژن چینلز سے متفق نہ ہوسکا اور اسے نشریات سے ہٹا دیا گیا۔

 بھیڑیوں کی وادی قسط 1 اردو سب ٹائٹلز میں
 19 اپریل 2007 کو شو ٹی وی پر ایک مختلف نام سے نشر ہونے والی ترک ایکشن، مافیا اور ڈیپ اسٹیٹ ٹی وی سیریز کرتلر وادیسی ایمبش کو پہلے 3 سیزن کے لیے شو ٹی وی پر نشر کیا گیا۔  چوتھے سیزن میں مالی وجوہات کی بنا پر انہیں اسٹار ٹی وی پر منتقل کر دیا گیا۔

 ویلی آف دی وولز ایپی سوڈ 1 اردو سب ٹائٹلز تاہم، جمعرات کی شام نشر ہونے والے UEFA یوروپا لیگ کے میچز کے ساتھ سیریز کی اقساط کے اکثر اوورلیپ ہونے کی وجہ سے، اس نے ایک سیزن کے بعد اپنا معاہدہ توڑ دیا اور 5ویں سیزن میں ATV کو منتقل کر دیا۔  وہ 6 ویں سیزن میں TNT میں چلا گیا۔  TNT کے بند ہونے کی وجہ سے، atv کے 7ویں اور 8ویں سیزن میں شائع ہوئے۔ بعد میں، 9ویں اور 10ویں سیزن کو کنال ڈی پر نشر کیا گیا۔


*میں یہ چاہتا ہوں کہ جب تم بڑے ہو جاؤ تو تم اس پنسل کی طرح بنو* ✏️✏️✏️

*◈❂•┈•⊰••✿🌻✿••⊱•┈•❂◈*

ایک عالم دین پنسل سے بیٹھے کچھ لکھ رہے تھے ان کا بیٹا قریب آیا اور تتلاتے ہوئے دریافت کیا : بابا آپ کیا لکھ رہے ہیں؟۔

اس عالم دین نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے سے فرمایا : بیٹا میرے لکھنے سے بھی زیادہ اہم یہ پنسل ہے جس سے میں بیٹھا لکھ رہا ہوں اور میں یہ چاہتا ہوں کہ جب تم بڑے ہو جاؤ تو تم اس پنسل کی طرح بنو۔

اس بچے نے تعجب آمیز نگاہوں سے باپ کو دیکھا اور پھر بڑے غور سے پنسل کو گھورنے لگا اور وہ اس کی کسی ایسی خصوصیت کو تلاش کرنے لگا جس کی بنیاد پر بابا جان اس سے پنسل جیسا بننے کا مطالبہ کر رہے تھے۔


 بڑی دیر تک پنسل کو دیکھنے کے بعد اسے کوئی ایسی چیز نظر نہ آئی جو اس کے ذہن کو کھٹکتی اور اب بچے سے رہا نہ گیا آخر کار باپ سے معلوم کربیٹھا۔

 بابا جان اس پنسل میں ایسی کون سی خصوصیت ہے جس کے سبب آپ کی خواہش یہ ہے کہ میں بڑا ہو کر اس جیسا بنوں۔

اس عالم نے کہا : اس پنسل میں ۵ اہم خصوصیات ہیں اور تم یہ کوشش کرو کہ بڑے ہو کر تمہارے اندر بھی یہیں خصوصیات پیدا ہوں۔

1۔ تم بڑے بڑے کارنامے انجام دے سکتے ہو لیکن کبھی یہ مت بھولو کہ کوئی ہاتھ ہے جو تمہیں چلا رہا ہے اور تم سے یہ کارنامے کروا رہا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کا دست قدرت ہے۔

2۔ کبھی کبھی جب اس کی نوک گھس جاتی ہے تو کٹر یا چاقو وغیرہ سے اسے تراشا جاتا ہے اگرچہ یہ ایک اذیت ناک چیز ہوتی ہے لیکن بہرحال اس کی نوک تیز ہو جاتی ہے اور پھر یہ اچھے سے کام کرنے لگتی ہے پس تمہیں بھی یہ جان لینا چاہیئے کہ انسان کو اگر کوئی دکھ اور صدمہ پہونچتا ہے وہ اس لئے ہوتا ہے تا کہ تم بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر سکو۔

3۔ پنسل یہ اجازت دیتی ہے کہ اگر کچھ غلط تحریر ہو جائے تو تم ربر سے اسے مٹا کر اپنی غلطی کی اصلاح کر سکو پس تم یہ سمجھ لو کہ ایک غلطی کو صحیح کرنا غلطی نہیں ہے۔

4۔یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پنسل کی لکڑی اور اس کا خول لکھنے اور تحریر کرنے کے کام نہیں آتا بلکہ لکھنے کے کام ہمیشہ وہ مغز آتا ہے جو اس لکڑی کے اندر چھپا ہوا ہوتا ہے پس ہمیشہ تم اس چیز کا خیال رکھو کہ تمہارے جسم کی کوئی حیثیت و اہمیت نہیں ہے بلکہ اس کے اندر چھپی تمہاری روح اور ضمیر قدر و قیمت والا ہے جسم نہیں۔

5۔ پنسل جب کچھ لکھتی ہے تو اپنے کچھ نقوش کاغذ پر چھوڑ دیتی ہے جو مدتوں کاغذ پر دیکھے جا سکتے ہیں پس تم بھی یہ بات سمجھ لو کہ تم جو بھی کام کرو گے اس کے نقوش تمہارے بعد باقی رہیں گے اب یہ تمہارا کام ہے کہ تم کیسے نقوش چھوڑ کر جاتے ہو پس کسی عمل کو انجام دینے سے پہلے کئی بار غور و فکر کر لو کہ کہیں تم کچھ غلط تو نہیں کر رہے ہو۔

حاجی بہرام ولی قسط نمبر 7 اردو سبٹائٹل

 حاجی  بہرام ولی قسط نمبر 7 اردو سبٹائٹل 

Haji beyram wali episode number 7 Urdu subtitles 






🦋🦋    *وفاداری*  🦋🦋


          *◈❂•┈•⊰••✿🌻✿••⊱•┈•❂◈*


 *شیخ سعدی نے کامیاب حکمرانوں کے واقعات بیان کرتے ہوئے سلطان محمود غزنوی کا بھی ذکر کیا۔* 


 *شیخ سعدی بیان کرتے ہیں* کہ *سلطان محمود غزنوی* کے درباری اس پر حیران ہوتے تھے کہ وہ اپنے غلام احمد ایاز پر اتنا مہربان کیوں ہے۔ ان درباریوں کو ایاز میں کوئی ایسی خوبی نظر نہ آتی جو اسے ان سے ممتاز کرتی ہو۔


سلطان محمود غزنوی کو جب اپنے درباریوں کی حیرانی کا علم ہوا تو اس نے بہتر سمجھا کہ کوئی مناسب وقت آنے پر میں ان کی آزمائش کروں گا اور ان کے اعتراض کا انہیں جواب دوں گا۔


کچھ دنوں کے بعد ایک ایسا موقعہ آن پہنچا۔ 

https://chat.whatsapp.com/DnSt7nGcXjN73UZKzOFd3M

ایک سفر کے دوران قیمتی سازو سامان سے لدا ہوا ایک اونٹ اچھلنے کی وجہ سے گر پڑا اور اس پر موجود سارا سامان بکھر گیا ۔ سلطان محمود غزنوی نے اپنے درباریوں کو حکم دیا کہ وہ سامان اکٹھا کریں اورجو چیز جس درباری کے ہاتھ لگ گئی اس کی ہوگی۔


سلطان محمود غزنوی کا حکم سن کر تمام درباری سامان اٹھانے میں مشغول ہو گئے لیکن ایاز اس وقت سلطان محمود غزنوی کے ساتھ ہی کھڑا رہا۔


سلطان محمود غزنوی نے کہا احمد ایاز تمہارے ہاتھ کیا لگا؟ احمد ایاز کہنے لگا میں آپ کے ہمراہ تھا۔ سلطان محمود غزنوی نے درباریوں کو مخاطب ہو کر کہا‘ ایاز کی یہی خوبی ہے جسے وہ تم سے ممتاز کرتی ہے۔

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے 

https://chat.whatsapp.com/DnSt7nGcXjN73UZKzOFd3M



حج بہترین عبادت

حج - ایک روحانی سفر حج - ایک روحانی سفر حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ ہر مسل...