کال ڈائورٹ |
کال فارورڈنگ یا ڈائورٹ ایک بہت ہی مفید سروس ہے جب آپ چاہ رہے ہوں کہ آپ کے نمبر پر آنے والی کالز کچھ خاص حالات میں آپ کے کسی دوسرے نمبر پر چلی جائیں۔ وہ خاص حالات کیا ہیں ان کے بارے میں آگے بات کرتے ہیں۔
کال فارورڈ سے کچھ نہایت ہی دلچسپ کام لیے جا سکتے ہیں جیسے کہ آپ کا نمبر تو آن ہو لیکن کال کرنے والے کو آف ملے۔ کوئی آپکو کال نہ کر سکے لیکن آپ ہر کسی کو کال کر سکیں۔ کوئی آپ کے نمبر پر کال کرے تو اسکو یہ سننے کو ملے کہ آپ نے غلط نمبر ملایا ہے یا آپکا نمبر کسی کے استعمال میں نہیں۔
اور ایک بہت ہی فائدے کی چیز خاص طور پر خواتین کے لیے جب کوئی لڑکا آپکوکال کر کہ تنگ کر رہا ہو تو وہ جب بھی آپکو کال کرے اسکی کال آپ کے والد صاحب یا بھائی کو چلی جائے لیکن جب آپ کی کوئی سہیلی یا جاننے والے کال کریں تو وہ کال آپکو آئے۔
آپ کا موبائل بند ہونے والا ہو اور آپ چاہتے ہوں کہ آپ کا موبائل بند ہونے کہ بعد آپ کے نمبر پر آنے والی تمام کالز آپ کے دوسرے نمبر پر آجائیں۔ ان تمام طریقوں کے بارے میں پوسٹ کے آخر میں بات کریں گے۔ ابھی یہ دیکھتے ہیں کہ کن کن حالات میں ہم کال فاروڈ کر سکتے ہیں۔
کال فارورڈ میں آگے مزید چار آپشنز ہوتی ہیں جن کو آپ اپنے حساب سے استعمال کر سکتے ہیں۔
آپشن نمبر 1- Always Forward
اس آپشن سے آپ کے نمبر پر آنے والی تمام کی تمام کال دوسرے نمبر پر جو آپ کال فارورڈ کی سیٹنگ میں اینٹر کریں پر ٹرانسفر ہو جاتی ہیں۔ اس آپشن کو آن کرنے کے بعد پھر چاہے آپ اپنا نمبر آن رکھیں یا آف کر دیں آپ کے نمبر پر کوئی بھی کال نہیں آئے گی۔
آپشن نمبر 2- When busy
اس آپشن سے سب سے پہلے کال آپ کے نمبر پر ہی آئے گی۔ اگر آپ کال کاٹ دیں گے تو کال دوسرے نمبر پر ٹرانسفر ہو جائے گی۔ کال کرنے والے کو پتا نہیں چلے گا کہ کال کسی اور نمبر پر ٹرانسفر ہوئی ہے۔ اس کو وہی کال ٹون سنائی دیتی رہے گی۔ یاد رہے کہ آنے والی کال کو صرف کاٹنے یا بزی کرنے یا ریڈ بٹن دبانے سے ہی کال دوسرے نمبر پر ٹرانسفر ہوگی اگر کال بج بج کر بند ہوجائے تو دوسرے نمبر پر ٹرانسفر نہیں ہوگی۔
آپشن نمبر 3- When not answered
اس آپشن کو سلیکٹ کرنے سے بھی کال سب سے پہلے آپ کے نمبر پر ہی آئے گی۔ اگر آپ کال نہیں ریسوو کریں گے تو کال دوسرے نمبر پر ٹرانسفر ہو جائے گی۔ اگر آپ کال کاٹ دیتے ہیں یا کال اٹھا لیتے ہیں تو کال دوسرے نمبر پر ٹرانسفر نہیں ہو گی۔ کال دوسرے نمبر پر ٹرانسفر اسی صورت میں ہوگی جب آپ کال نہیں اٹھائیں گے۔
آپشن نمبر 4- When not reachable
اس آپشن کو سیلکٹ کرنے سے کال دوسرے نمبر پر تب ہی ٹرانسفر ہوگی جب آپ کے موبائل پر سگنل نہیں آرہے ہونگے۔ اگر آپ کے موبائل میں سگنل موجود ہونگے تو کال آپکو ہی آئے گی دوسرے نمبر پر ٹرانسفر نہیں ہوگی۔
اب بات کر لیتے ہیں چند دلچسپ طریقوں کی جو آپ کال فارورڈ کے فنگشن سے کر سکتے ہیں۔
1»نمبر آن ہونے کے باوجود بند، غلط یا کسی کے استعمال میں نہیں شو کروانا«
آپ کا نمبر آن ہوگا آپ ہر کسی کو کال سکتے ہیں لیکن کوئی آپکو کال نہیں کر سکے گا۔ اس کے لیے Always forward والی آپشن استعمال ہوگی اس آپشن میں آپ کوئی بند نمبر ڈال دیں گے تو کال کرنے والے کو یہ ہی سنائی دے گا کہ آپکا مطلوبہ نمبر بند ہے۔ اسی طرح اگر کوئی غلط نمبر نمبر ڈال دیں گے تو کال کرنے والے کو یہ ہی سنائی دے گا کہ آپکا ملایا ہوا نمبر غلط ہے یا کسی کے استعمال میں نہیں ہے۔
2»کوئی کال کہ خواتین کو تنگ کر رہا ہو تو اسکی کال والد صاحب بھائی یا شوہر کے نمبر پر ٹرانسفر کرنا«
اس کے لیے When busy والی آپشن استعمال ہوگی۔ اس میں آپ نے جن کے نمبر پر کال ٹرنسفر کرنی ہے انکا نمبر ڈال دیں جب آپ کے جاننے والے کی کال آئے تو کال ریسوو کر کہ بات کر لیں اور جب تنگ کرنے والے یا کسی نیو نمبر سے کال آئے تو کال کٹ کر دیں وہی کال اس نمبر پر چلی جائے گی جو آپ نے آپشن میں سیٹ کیا ہے۔
3»کوئ ضروری کال مس نہ ہو«
اگر آپ دو نمبر استعمال کر رہے ہوں تو کبھی ایک نمبرپرسگنل نہ ہوں تو ضروری کال آپ کے دوسرے نمبر پر آ جائے گی۔ اس کے لیے When not reachable والی آپشن استعمال ہوگی۔
4»کوئی ملازم کال ریسوو نہ کرے تو کال اسکے سپروائزر کو چلی جائے«
کاروبار میں ہر کال اہم ہوتی ہے اگر آپکا ایک ملازم کسی مجبوری کی وجہ سے کال ریسوو نہ کر سکے تو آپ چاہتے ہیں کال دوسرے ملازم کے پاس چلی جائے تو اس کے لیے when not answer والی آپشن استعمال ہوگی۔
5»آپ دفتر سے چھٹی پر ہیں اور چاہ رہے ہیں کہ آپ کے نمبرپر آنے والی دفتری کال آپ کے کسی دوسرے دفتر کے ساتھی کو جائیں«
اس کے لیے بھی Always forward والی آپشن ہی استعمال ہوگی جب آپ چاہیں کہ اب تمام کالز آپکو آئیں تو اس آپشن کو ختم کر دیں۔
6»آپ کا نمبر بند ہونے والا ہو اور آپ چاہ رہے ہوں کہ نمبر بند ہونے کے بعد اس بند نمبر پر آنے والی کالز دوسرے نمبر پر آجائیں۔«
اس کے لیے بھی Always forward کی آپشن استعمال ہوگی۔ موبائل بند ہونے سے پہلے پہلے سیٹنگ میں جاکر دوسرا نمبر سیلکٹ کر لیں۔ نمبر بند ہونے کے بعد تمام کالز دوسرے نمبر پر آتی رہیں گی۔ جب آپ اپنا نمبر آن کر لیں تو سیٹنگ میں جا کر فارورڈ والی آپشن ختم کر دیں۔
ضروری بات۔ کال فارورڈ کی سرورس تو تقریبا ہر نیٹ ورک پر فری ہے لیکن جب کال ٹرانسفر ہوتی ہے تو جس نمبر سے کال ٹرانسفر ہو رہی ہے اس نمبر کا بیلنس بھی استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ مثال کے طور پر نمبر A نے کال کی نمبر B کو اور نمبر B سے کا ل فاروڈ ہو گئی نمبر C کو تو نمبر A کا بیلنس تو لگے گا ہی لگے گا کیوں کہ اس نے کال کی ہے نمبر B کا بھی بیلنس لگے گا کیوں کے کال نمبر B سے ٹرانسفر ہو کر نمبر C پر گئی ہے۔ اگر نمبر B کے پاس بیلنس نہیں ہے تو کال فارورڈ نہیں ہوگی۔
آپ ان تمام آپشنز کو ایک ساتھ ایک ہی نمبر پر یا مختلف نمبروں پر فارورڈ کر کہ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور کسی ایک اکیلی آپشن یا دو تین آپشنز کو ایک ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔