لیکچرار اسلامیات اہم ترین سوالات و جوابات

 لیکچرار اسلامیات اہم ترین سوالات و جوابات 
لیکچرار اسلامیات سوالات و جوابات 




لیکچرار اسلامیات اہم ترین سوالات و جوابات 


اہم سوالات 
لیکچرار اسلامیات کے سوالات و معلومات 
عہد حضرت ابوبکر صدیق رض کے دور کی جنگیں:
لشکر اسامہ بن زید رض جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصال کی خبر سن کر واپس آ گیا تھا ،پھر صدیق اکبر رض نے یہ لشکر یکم ربیع الثانی 11ھ24جون632 کو دوبارہ روانہ کیا ،سرحد شام پر جنگ ہوئی شامیوں کو شکست ہوئی جنگی قیدی اور مال غنیمت کے ساتھ وآپس آئے حضرت ابوبکر صدیق نے مدینہ سے باہر نکل کر آپ کا استقبال کیا ۔
1:مرتدین کے خلاف جنگ:
اگست 632 ء کے آخری ہفتہ میں گیارہ لشکروں میں تقسیم کر کے مختلف اطراف میں روانہ کیا ، چند مرتدین درج ذیل ہیں، طلیحہ بن خویلد ،سجاح اور مالک بن نویرہ ، مسلمہ بن کذاب ، اسود عنسی ، بحرین ،عمان اور کندہ سے ارتداد کا خاتمہ۔
2: جنگ سلاسل:
622ء قیادت حضرت خالد بن ولید کے ہاتھ تھی آپ نے ہرمز کو قتل کر دیا ایرانی دستوں نے جنگ سے نہ بھاگنے کے لیے بیڑیاں پہن رکھی تھی اس لیے اس جنگ کو سلاسل کہتے ہیں اس جنگ کا اصل نام کاظمہ ہے۔
 3:جنگ مزار :
حضرت خالد بن ولید کی قیادت میں مزار  کے مقام پر ایرانی فوج شکست دوچار سے ہوئی ۔
لیکچرار اسلامیات اہم ترین سوالات و جوابات 
4:جنگ دلجہ:
حضرت خالد بن ولید کی قیادت میں ہوئی ایرانی شکست کھا گئے ۔
5:جنگ الیس:
بنی وائل کے عیسایوں سے الیس کے مقام پر جنگ ہوئی مسلمان فتح رہے ۔
5:حیرہ پر قبضہ:
یہ معرکہ حیرہ کی عیسائی ریاست کے خلاف ہوا حضرت خالد بن ولید کی قیادت میں آزادبہ کا بیٹا مارا گیا اور باقی سرداروں نے ایک لاکھ نوے ہزار درہم سالانہ خراج ادا کرنے پر صلح کرلی ۔
6: انبار پر قبضہ:
خالد بن ولید کی سرکردگی میں شہر پر تیر برسا کر قبضہ کر لیا گیا ۔
7: عین التمر کا معرکہ:
عین التمر کے مقام پر ایرانی فوج کو خالد بن ولید کے ہاتھ سے شکست ہٹ۔
8: دومتہ الجندل :
شام اور عراق جانے والے تجارتی راستوں پر ہوئی اس سے بغاوت کا خطرہ نہ رہا ۔
9: حیرہ کو واپس لینے کی کوشش :
ایرانی فوج کو شکست دے کر حیرہ پر قبضہ کر لیا گیا ۔
لیکچرار اسلامیات اہم ترین سوالات و جوابات 
10:فراض کی جنگ:
رومی لشکر کو ناکامی کا سامنا ہوا ۔
معرکہ اجنادین 634ء میں ہوا یہ عہد صدیقی کا آخری معرکہ تھا عمرو بن العاص کے مقابلے پر نوے ہزار رومی لشکر ،اس لشکر کے مقابلے کے لیے دیگر مسلم بھی جمع ہوئے جن کی قیادت خالد بن ولید رض نے کی، تین ہزار مجاہدین شہید ہوئے اور فتح حاصل کی رومی مغلوب رہے ۔
(از تاریخ اسلام شیخ محمد رفیق )
x

Post a Comment

0 Comments