Alp Arslan episode 25 urdu subtitles

 Alp Arslan episode 25 urdu subtitles 

Alp Arslan episode 25 urdu subtitles




*.                     خواہشات کی غلامی مت کیجیے* 


 ایک دفعہ ایک چوہے کی دوستی ایک جن سے ہو گٸی ۔ چوہا دن بھر جن کے ساتھ مزے کیا کرتے مزے مزے کے کھانے بغیر محنت ہی مل جاتے ۔ زندگی بہت مزے سے گزر رہی تھے ۔ ایک دن چوہے نے جن سے پوچھا کیا ایسا ممکن نہیں تم مجھے اپنی طاقت سے بلی بنا دو ۔ جن نے کہا ایسا ممکن تو ہے مگر تم ایسا کیوں چاہتے ہو کیا میرے ساتھ دوستی کا لطف نہیں آ رہا ۔* 


نہیں نہیں ایسی بات نہیں اصل میں مجھے بلی سے ڈر لگتا ہے اس لیے خواہش ہے کہ خود ہی بلی بن جاوں ۔ جن نے کہا یہ بات ہے تو چلو آنکھیں بند کرو میں تمھیں بلی بنا دیتا ہوں ۔ جن نے پلک جھپکنے میں چوہے کو بلی بنا دیا ۔ اب چند دن گزرے کے چوہے نے کہا یار جن بلی بن کر مجھے لطف نہیں آیا تو جن کہنے لگا ٹھیک ہے میں تمھیں دوبارہ چوہا بنا دیتا ہوں ۔چوہا فورا بولا۔ او نہیں نہیں اصل میں میری خواہش ہے کتا بن جاوں ۔ وہ کیوں ۔ یار مجھے کتا گھورتا ہے تو میری خواہش ہے کتا بن کر ذرا اس کی طاقت کا لطف لوں ۔ جن نے کہا ٹھیک ہے اور چوہے کو بلی سے کتا بنا دیا ۔ 




پھر ابھی چند دن بھی نہ گزرے تھے کہ چوہے نے کہا یار جن ایک اور خواہش ہے اگر ناراض نہ ہو تو میرا وعدہ یہ آخری بات مان لو ۔ جن نے کہا وہ کیا ہے جناب ۔ یار میں نے سنا ہے کہ بھیڑیا کے دانت کتے سے زیادہ نوکیلے ہوتے ہیں اور اس سے سب ڈرتے ہیں ۔ *مجھے ایسا رعب دار بننا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ جنگل میں مانی سنی جاۓ ۔جن نے کہا ٹھیک ہے کوشش کرتے ہیں مگر یہ تم کن چکروں میں پڑ گٸے ہو ۔تم نے تو خواہشات کی غلامی شروع کر دی ہے* جبکہ بنانے والے خدا نے تمھیں اگر چوہا بنایا ہے تو اس کی منشا میں بے شمار حکمتیں ہوں گی ۔ *اچھا نا یار اب تم تقریر کرنے لگے ہو کہا نا اس بار میری بات مان لو ۔ جن نے پلک جھپکنے میں جن نے چوہے کو کتے سے بھیڑیا بنا دیا ۔* اب چوہا جنگل میں رعب سے چلنے پھرنے لگا پھر کیا ایک دن شیر سے اس کا سامنا ہو گیا تو چوہے کو محسوس ہوا کہ جنگل کے جانور بھیڑیا سے زیادہ شیر سے ڈرتے ہیں اور تو اور اس کی چھاتی چوڑی اور پنجہ زور دار ہے۔۔




اس فکر نے اسے بے چین کیا ہوا تھا ۔ *اب دل ہی دل میں خواہش پیدا ہو رہی تھی کہ اس شیر جیسا کیوں نا بنا جاۓ ۔اب اس خواہش نے چوہے جناب کے دن رات کی نیندیں اڑاٸی ہوٸی تھی۔بالآخر ضبط ٹوٹا اور اپنے دوست جن کے پاس منہ بناۓ پہنچ گیا اور کہا یار بھیڑیا بنانے پر تیرا شکریہ مگر جنگل میں ایک شیر ہی باقی رہ گیا ہے سارا جنگل اسی کی بادشاہت میں ہے میری جیسے کوٸی عزت اور مقام ہی نہیں ۔* بس مجھے بھیڑیا سے شیر بننا ہے ۔ اب میں اور کچھ نہیں سنوں گا ۔ تجھے اس دوستی کی لاج رکھنی ہے ۔جن خاموشی سے چوہے کی گفتگو سنتا رہا اور کہا چلو آنکھیں بند کرو کچھ کرتے ہیں ۔چوہے نے خوشی سے پھولے نا سماتے جلدی سے آنکھیں بند کر لیں ۔ 


Watch Alp Arslan episode 25 in Urdu click this line

جن نے اپنی طاقت کا زور لگایا اور چوہے کو بھیڑیے سے دوبارہ چوہا بنا دیا اور کہا آنکھیں کھولو ۔ *چوہے نے آنکھیں کھولیں تو حیران رہ گیا یہ کیا۔میں پھر سے چوہا بنا دیا گیا ہوں ۔چوہے نے کہا تم کیسے دوست ہو طاقت ہونے کے باوجود تم نے مجھے چوہا بنا دیا حالانکہ تم میری یہ خواہش پوری کر سکتے تھے ۔ جن نے بڑے پیار سے اسے سمجھایا یار دیکھو میں تمھیں دنیا کی کچھ بھی چیز بنا دوں تمھارے جسم کو بدل دوں اس سے ذرا فرق نہیں پڑے گا* 



۔کیونکہ تمھارا جسم جو بھی ہو تم دنیا کی کسی نا کسی چیز سے خوفزدہ رہو گے اور ہر بار ایک نٸی خواہش کے پیچھے بھاگو گے کیونکہ تمھارا دل تو چوہے کا ہے ۔ *تم دنیا میں کسی بھی مقام و مرتبے کا حقیقی لطف لینا چاہتے ہو تو پہلے اپنے دل کو بدلنا ہوگا۔چوہے نے فورا سوال کیا، کیا تم میرا دل نہیں بدل سکتے؟ نہیں! دل بدلنا میرا کام نہیں ہے۔ وہ تب بدلے گا، جب وہ خود چاہے گا۔ جب تم دل سے چاہو گے تو تمہارا دل بدلے گا۔* پھر تمہیں خالق کی حکمت سمجھ میں آۓ گی اور چوہا ہونے کی وہ طاقت نظر آئے گی! جو بلی، کتے، بھیڑیے یا شیر کے پاس بھی نہیں ہے ۔ تب تم خالق کے بنائے اپنے وجود سے نفرت نہیں کرو گے، بلکہ اپنی طاقتوں کو پہچان کر کام میں لاؤ گے۔ سر تبسم نے اس کہانی کو لکھنے میں اگر اتنا وقت لگایا ہے تو سب سے بڑا مقصد آپ کو یہی سمجھانا ہے کہ خواہشات کی غلامی مت کیجیے ۔ *نفس کو کنٹرول کریں ایسے مت زندگی گزاریں کے نفس آپ کو کنٹرول کر رہا ہو ۔دل میں ذرا سی جو خواہش پیدا ہوٸی اس کے پورا کرنے کے لیے آپ جاٸز نا جاٸز دیکھے بغیر حلال حرام دیکھے بغیر کوشش شروع کر دیں ۔دل خواہشات کا مرکز ہے اگر اس پر قابو پا لیا جاۓ تو انسان عزت کماتا ہے انسان سکون پاتا ہے اور اگر اسے لگام نہ ڈالی تو یہ آپ کو ذلیل و رسوا کر دے گا ۔



چوہا تو ایک چھوٹی سی مثال ہے یاد رکھیں اس دنیا میں ہم سب بھی اپنی صلاحیتوں اور کمزوریوں کے ساتھ آئے ہیں۔ ہم میں سے کچھ دوسروں کی ظاہری طاقت سے مرعوب ہو کر ان جیسا بننا چاہتے ہیں۔* مگر بھول جاتے ہیں کہ جس خالق نے دوسروں کو بنایا ہے، اسی نے ہمیں بھی تخلیق کیا ہے۔ ہمیں خود کو عطاء کردہ صلاحیتوں کو پہچان کر انکا فائدہ اٹھانا چاہیئے نہ کہ کسی دوسرے کا بہروپ بن کر زندگی گزارنے کی خواہش رکھنا ۔ *خواہشات کی اندھی پیروی چھوڑ کر اپنے آپ کو پہچانیے کیونکہ من عرف نفسہ فقد عرف ربہ جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے رب کو پہچان لیا*



Kurulush osman season 3 episode 94 trailer 1 in Urdu subtitles

 

Kurulush osman season 3 episode 94 trailer 1 in Urdu subtitles 

Kurulush osman season 3 episode 94 trailer 1 in Urdu subtitles



☘️☘️☘️ *تین ہمنام بھائی..* ☘️☘️☘️


کہتے ہیں کسی جگہ ایک شخص رہتا تھا جس کے تین بیٹے تھے۔ اس شخص نے اپنے ان تینوں بیٹوں کے نام "عبداللہ” رکھے ہوئے تھے۔ دن گزرتے رہے حتیٰ کہ اسے مرض الموت نے آن لیا۔ اس نے اپنے تینوں بیٹوں کو بلا کر وصیت کی کہ عبداللہ کو وراثت ملے گی، عبداللہ کو وراثت نہیں ملے گی اور عبداللہ کو وراثت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی اس کی روح قبض ہوگئی۔ یہ خود تو فوت ہو گیا مگر اپنے بیٹوں کو حیرت میں ڈال گیا کہ کیسے فیصلہ کریں کن دو عبداللہ کو وراثت ملے اور اور کس ایک کو نہیں ملے گی۔ تینوں نے فیصلہ کیا کہ شہر جا کر قاضی سے اپنا مسئلہ بیان کریں اور اس سے کوئی حل مانگیں۔


تینوں اپنے زاد راہ کے ساتھ شہر کیلئے عازم سفر ہوئے۔ راستے میں انہوں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جو اپنی کسی گم شدہ چیز کو تلاش کرتا پھرتا تھا۔ ان بھائیوں کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس کی اونٹنی گم ہو گئی ہے جسے وہ تلاش کرتا پھر رہا ہے۔


ایک عبداللہ نے پوچھا کیا تیری اونٹنی ایک آنکھ سے کانی تھی۔ اس آدمی نے کہا ہاں ہاں، ایسا ہی تھا۔


دوسرے عبداللہ نے پوچھا کیا تیری اونٹنی ایک ٹانگ سے لنگڑی تھی تو اس آدمی نے جلدی سے کہا، بالکل صحیح، میری اونٹنی واقعی ایک ٹانگ سے لنگڑی تھی۔


تیسرے عبداللہ نے اونٹنی کے مالک سے پوچھا کیا تیری اونٹنی کی دم کٹی ہوئی تھی تو اس نے خوشی سے کہا بالکل ٹھیک، میری اونٹنی کی دُم بھی کٹی ہوئی تھی۔ بس اب جلدی سے بتا دو میری اونٹنی کہاں ہے؟


تینوں عبداللہ نے مل کر جواب دیا؛ بخدا ہمیں آپ کی اونٹنی کے بارے میں کوئی علم نہیں، ہم نے اسے ہرگز نہیں دیکھا۔


اونٹنی کا مالک ان کی یہ بات سن کر غصے سے پاگل ہو گیا، اس نے فیصلہ کیا کہ اس تینوں کو کھینچ کر قاضی کے پاس لے جائیگا۔ اسے پورا یقین تھا کہ اس کی اونٹنی کو یہ تینوں ذبح کر کے کھا چکے ہیں اور اب اپنے جرم کو چھپانے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں۔۔ اونٹنی والے نے جب تینوں کو اپنا ارادہ بتایا تو انہوں نے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ہم خود بھی قاضی کے پاس ہی جا رہے ہیں


جب یہ چاروں قاضی کے پاس پہنچے تو اونٹنی والے نے قاضی سے اپنا قصہ بیان کیا۔ قاضی نے ان تینوں سے کہا جس طرح تم تینوں نے اونٹنی کی نشانیاں بتائی ہیں اس کا ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے کہ اونٹنی تم تینوں کے پاس ہے، بہتر ہے کہ تم اپنے جرم کا اعتراف کر 

پہلے نے کہا؛ جناب عالی، ہم نے اونٹنی تو نہیں دیکھی تھی، ہاں البتہ اونٹنی کے آثار ضرور دیکھے تھے۔ جب میں نے اسے کہا تھا کہ تیری اونٹنی ایک آنکھ سے کانی ہے تو میں نے دیکھا تھا کہ راستے کے ایک طرف کا گھاس تو خوب چرا ہوا تھا مگر دوسری طرف کا ویسے ہی بآمان موجود تھا۔ اس کا ایک ہی مطلب تھا کہ اس شخص کی اونٹنی ایک آنکھ سے کانی رہی ہوگی۔


دوسرے عبداللہ نے کہا؛ میں نے دیکھا تھا کہ راستے میں تین قدم تو گہرے لگے ہوئے ہیں جبکہ چوتھا قدم زمین پر معمولی پڑا ہوا تھا جس کا مطلب بس اتنا ہی بنتا تھا کہ یہ جانور لنگڑا بھی تھا۔


تیسرے عبداللہ نے کہا؛ اونٹ جب راہ چلتے ہوئے اپنا گوبر گراتے ہیں تو دم سے ادھر اُدھر بکھیرتے ہیں۔ جبکہ ہم جس راہ سے آئے تھے وہاں پر گوبر ایک ہی لائن میں سیدھا گرا ہوا تھا جس کا ایک مطلب ہو سکتا تھا کہ اونٹنی کی دُم کٹی ہوئی ہے جو اپنا گوبر دائیں بائیں نہیں پھیلا پائی۔

کرولش عثمان سیزن 3 قسط نمبر 93 دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

قاضی نے بغیر کسی دیر کے اس آدمی کی طرف دیکھا اور کہا، تم جا سکتے ہو۔ تمہاری اونٹنی ان لوگوں کے پاس نہیں ہے اور ناں ہی انہوں نے اُسے دیکھا ہے۔


 اونٹنی والے شخص کے جانے کے ان تینوں بھائیوں نے قاضی سے اپنا قصہ بیان کیا جسے سُن کر قاضی بہت حیران ہوا۔ ان تینوں سے کہا تم آج کی رات مہمان خانے میں ٹھہرو، میں کل تمہیں سوچ کر کوئی حل بتاؤنگا۔


 یہ تینوں مہمان خانے میں جا کر ٹھہرے تو انہوں نے محسوس کیا کہ ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ کچھ دیر کے بعد ان کے لئے کھانا لایا گیا جو گوشت کے پکے ہوئے سالن اور روٹیوں پر مشتمل تھا۔


پہلے نے کھانے کو دیکھتے ہی کہا یہ سالن کتے کے گوشت کا بنا ہوا ہے۔


دوسرے نے کہا روٹیاں جس عورت نے پکائی ہیں وہ حمل کے ساتھ اور پورے دنوں سے ہے۔


تیسرے نے کہا یہ قاضی حرام کی اولاد ہے۔


بات قاضی تک پہنچ گئی، اُس نے تینوں کو دوسرے دن اپنی عدالت میں طلب کر لیا اور تینوں سے مخاطب ہو کر کہا؛ تم میں سے کس نے کہا تھا یہ کتے کا گوشت پکا ہوا ہے؟ پہلا بولا میں نے کہا تھا۔


قاضی نے باورچی کو بلوا کر پوچھا تو اس نے اعتراف کیا کہ پکانے کیلئے کچھ نہیں تھا تو اس کو شرارت سوجھی اور اس نے کتا مار کر اس کا گوشت پکایا اور ان کو کھانے کیلئے بھجوا دیا۔


قاضی نے پہلے سے پوچھا تمہیں کیسے پتہ چلا یہ گوشت کتے کا ہے تو اس نے بتایا گائے، بکری یا اونٹ کے گوشت کے نیچے چربی لگی ہوتی ہے جبکہ یہ سارا چربی نما تھا جس کے نیچے کہیں کہیں گوشت لگا ہوا تھا۔ 

قاضی نے کہا تم وہ عبداللہ ہو جس کو اپنے باپ کے مال سے وراثت ملے گی۔


قاضی نے دوبارہ ان سے مخاطب ہو کر پوچھا کس نے کہا یہ روٹیاں ایسی عورت نے بنائی ہیں جو نو ماہ کے حمل کے ساتھ اور اپنے پورے دنوں سے ہے؟ جواب میں دوسرے نے کہا میں ہوں جس نے یہ کہا تھا۔ قاضی نے پوچھا تمہیں کیونکر یہ لگا تو اس نے کہا میں نے دیکھا روٹیاں ایک طرف سے پھولی ہوئی اور خوب پکی ہوئی ہیں تو دوسری سے کچی اور موٹی رہ گئی ہیں۔ میں نے اس سے یہی اخذ کیا روٹیاں بنانے والی ایسی خاتون ہے جس سے تکلیف کے مارے زیادہ جھکا نہیں جا رہا اور وہ سامنے کی چیز بھی نہیں دیکھ پا رہی جس کا مطلب یہی بنتا تھا کہ عورت حاملہ ہے اور روٹیاں بنانے میں تکلیف محسوس کرتی رہی ہے۔ قاضی نے اس دوسرے سے بھی کہا کہ تم وہ عبداللہ ہو جسے اس کے باپ کے ترکہ سے وراثت میں حصہ ملے گا۔


پھر قاضی نے تینوں  سے مخاطب ہو کر پوچھا یہ کس نے کہا تھا میں ولد الحرام ہوں؟ تیسرے نے جواب دیا کہ یہ میں نے کہا تھا۔ قاضی اُٹھ کر اندر گیا اور اپنی ماں سے پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ وہ حرامی ہے تو اُس کی ماں نے کہا یہ سچ ہے کہ تم حرام کے ہو۔


قاضی نے واپس آکر اس تیسرے عبداللہ سے پوچھا تمہیں کیونکر معلوم ہوا میں حرامی ہوں تو اُس نے جواب دیا؛ اگر تم حلالی ہوتے تو مہمان خانے میں ہم پر نگران نا مقرر کرتے، نا ہی کتے کا گوشت پکوا کر ہمیں کھانے کیلئے بھجواتے اور نا ہی کچی روٹیاں کسی مظلوم عورت سے بنوا کر ہمیں کھلواتے۔


قاضی نے اُسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم وہ عبداللہ ہو جسے اُس کے باپ کے مال سے ورثہ نہیں ملے گا۔


تیسرے نے حیرت کے ساتھ قاضی کو دیکھا اور پوچھا مگر ایسا کیوں ہے؟


قاضی نے کہا؛ کیونکہ ایک حرامی ہی دوسرے ولد الحرام کو ٹھیک ٹھیک پہچان سکتا ہے اور تم بھی میری طرح حرام کی اولاد ہو۔


وراثت پانے والے دونوں عبداللہ اپنی ماں کی طرف لوٹے اور دریافت کیا کہ ہمارے تیسرے بھائی کا کیا ماجرا ہے تو اُن کی ماں نے کہا تمہارا باپ ایک بار صبح کی نماز پڑھنے مسجد گیا تو اسے دراوزے پر رکھا ہوا پایا تھا، اسے گھر لایا، اس کا نام بھی تم دونوں جیسا عبداللہ رکھا اور اس کی پرورش کی۔


جی، تو ایسی ہوتی ہیں عربوں کی حکایتیں جن میں حکمت کے درس بھی ہوتے ہیں۔ مضمون عربی سے لیکر آپ کیلئے ترجمہ کیا گیاہے۔



Barbrosa episode 30 Urdu subtitles

 

Barbrosa episode 30 in Urdu subtitles 

Barbrosa episode 30 Urdu subtitles





➖➖➖➖➖


➖➖➖➖➖➖➖


*محمد شاہ مکران کا ایک بادشاہ گزرا ہے ، ایک مرتبہ وہ اپنے سپاہیوں کے ساتھ شکار کو نکلا ۔*


*بادشاہ سلامت شکار کھیل رہے تھے ، سپاہیوں کے ہاتھ ایک بوڑھی عورت کی گائے آ گئی ۔*


*انہوں نے اسے ذبح کرکے اس کا گوشت بُھون کر کھالیا ۔*


*بڑھیا نے کہا کہ مجھے پیسے دے دو تا کہ میں کوئی اور گائے خرید لوں ، انہوں نے پیسے دینے سے انکار کر دیا ۔*


*اب وہ بڑی پریشان ہوئی ، اس نے کسی عالم کو بتایا کہ میرا تو روزی کا دار ومدار اسی گائے پر تھا ، یہ سپاہی اس کو بھی کھا گئے ہیں اور اب پیسے بھی نہیں دیتے ، اب میں کیا کروں ؟*


*انہوں نے کہا کہ بادشاہ نیک آدمی ہے ، لہٰذا تم سیدھی جا کر بادشاہ سے بات کرو ۔*


*اس نے کہا کہ مجھے یہ سپاہی آگے جانے بھی نہیں دیتے ۔*


*انہوں نے کہا کہ میں تجھے ایک طریقہ بتا دیتا ہوں کہ بادشاہ کو پرسوں اپنے گھر جانا ہے ، اس کے گھر کے راستہ میں ایک دریا ہے اور اس کا ایک ہی پُل ہے ، وہ اس پر سے لازمی گزرے گا ۔*


*تم اس پل پر پہنچ جانا اور جب بادشاہ کی سواری وہاں سے گزرنے لگے تو اس کی سواری ٹھہرا کر تم اپنی بات بیان کر دینا ۔*

کرولش عثمان سیزن 3 قسط نمبر 93 دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*چنانچہ تیسرے دن بڑھیا وہاں پہنچ گئی ، بادشاہ کی سواری پل پر پہنچی تو بڑھیا تو پہلے ہی انتظار میں تھی ، اس نے کھڑے ہو کر بادشاہ کی سواری روک لی ۔*


*بادشاہ نے کہا : اماں ! آپ نے میری سواری کو کیوں روکا ہے ؟*


*بڑھیا کہنے لگی : محمد شاہ ! میرا اور تیرا ایک معاملہ ہے ، اتنا پوچھتی ہوں کہ تو وہ معاملہ اس پل پر حل کرنا چاہتا ہے یا قیامت کے دن پل صراط پر حل کرنا چاہتا ہے ؟*


*پل صراط کا نام سنتے ہی بادشاہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ، وہ نیچے اترا اور کہنے لگا :*


*اماں میں اپنی پگڑی آپ کے پاؤں پر رکھنے کیلئے تیار ہوں ، آپ بتائیں کہ آپ کو کیا تکلیف پہنچی ہے ؟*


*مجھے معافی دے دو ، میں قیامت کے دن پل صراط پر کسی جھگڑے کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہوں ، چنانچہ اس بڑھیا نے اپنی بات بتادی ۔*

Click this link and watch Barbrosa episode 30 in urdu subtitles

*بادشاہ نے اسے ستر گایوں کے برابر قیمت بھی دے دی اور معافی مانگ کر اس بڑھیا کو راضی بھی کیا ، تاکہ قیامت کے دن پل صراط پر اس کا دامن نہ پکڑے ۔*


*اہل دل کے تڑپا دینے والے واقعات ، جلد دوم ، ص : 150*

Kurulus Osman Season 3 Episode 93 In Urdu Subtitles

 

Kurulus Osman Season 3 Episode 93 In Urdu Subtitles



The Kurulus Osman series has caused such a stir that everyone seems to be waiting impatiently for the same series. As soon as the new trailer is released, everyone's obsession has intensified We know very well that the curious story and action of the series is at its peak right now That's why fans are getting anxious for the next episode 


Well now that episode will be released soon And many secrets will be uncovered But the most important topic is the battle of Inegol and its major events Since this is a historical series, fans are aware of important events But when and how 



The long wait for the next events in the story makes them tired They look forward to great events And what if the series shows a break and the trailer is not released soon to test the patience of the fans Kurulus Osman's team probably likes to play this game with their fans and arouse their curiosity. This time too, for some reason, 



Kurulus Osman Season 3 Episode 93 In Urdu Subtitles



Will their testimony not be shown by changing the history of Gunduz Bey? Osman Bey can get into a lot of trouble because of Aktemur Bey How can Osman Bey make Nikola a disgrace? 



The Kurulus Osman series has caused such a stir that everyone seems to be waiting impatiently for the same series. As soon as the new trailer is released, everyone's obsession has intensified We know very well that the curious story and action of the series is at its peak right now That's why fans are getting anxious for the next episode 




The conquest of Inegol Fort is a major victory in the history of the Ottoman Empire Behind this victory was the nightmare of Osman Bey By winning this Inegol, Osman will clear his way towards Bursa We also saw this season that Osman Bey is very excited for victory of Bursa And they have a lot of interest in it By winning this goal



Kurulus Osman Season 3 Episode 93 In Urdu Subtitles دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Kurulus Osman Episode 93 Trailer 2 Urdu Subtitles

 Kurulus Osman Episode 93 Trailer 2 Urdu Subtitles 

Kurulus Osman Episode 93 Trailer 2 Urdu Subtitles


تمام دوست احباب مہربانی کر کے آواز اٹھائیں
🙏🙏🙏🙏🙏

اسلام آباد اور لاہور کے ایوانوں اور مُقتدر اشرافیہ کو خبر ہو کہ...
چولستان پیاسا ھے، روہی پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ھے، مویشی اور پالتو جانور پیاس سے مررہے ہیں.

میڈیا کو اطلاع ہو کہ اگر اُسے عامر لیاقت اور دانیہ کے تنازع سے فُرصت مل گئی ہو تو خُدارا ایک نظر اِدھر بھی.
اس سے پہلے کہ کوئی بڑا انسانی المیہ جنم لے خُدارا اس مسئلے کی سنگینی کو محسوس کیجیے اور چولستان کے لوگوں کو ہنگامی بُنیادوں پر پانی فراہم کیجیے، مویشیوں اور پالتو جانوروں کو فی الفور ریسکیو کیجیے.

انسانی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں، اب مزید ایک لمحے کی غفلت بھی کسی بڑے سانحے کا موجب بن سکتی ھے.
یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ھے.
پوسٹ کو شئیر کرکے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں.

آج ایک”چیخ“ چولستان کے پیاسے لوگوں کے لیے بھی!!


Haji Bayram Veli In Urdu episode 2 in Urdu subtitles

 Haji Bayram Veli In Urdu episode 2 

 Watch UHD 1080 Hd In Urdu Subtitles Haji Bayram Every Sandy To Friday 4 PM


Urdu translates historical Turkish series and gives you absolutely free full good results. We have worked on many series in our time. Like Al Nahaya and Haroon Al Rasheed, besides working on Sultan Muhammad Fateh, our team has also worked on Flinta Mustafa.


We have now brought to you the historical series of the famous Turkish religious scholar and great Sufi Haji Bram Wali in which an attempt has been made to reflect his life. We hope you will like our endeavor and give us more. Thank you very much for your support and encouragement



This mosque called as Hacı Bayram-ı Veli Mosque inferable from Hacı Bayram-ı Veli burial chamber attributable to put before it.



Hacı Bayram-ı Veli is a noticeable individual in Turkish Islamic history; He lived between 1352-1430 years. His genuine name was Numan. He was brought into the world at little town of Ankara; in the wake of finishing His schooling, He started to review as a teacher at college. His life changed subsequent to having got a greeting by Somuncu Baba who was from Kayseri.

EP 2

Haji Bayram Veli episode 1 Urdu subtitles

 Haji Bayram Veli In Urdu Watch UHD 1080 Hd In Urdu Subtitles Haji Bayram Every Sandy To Friday 4 PM



Urdu translates historical Turkish series and gives you absolutely free full good results. We have worked on many series in our time. Like Al Nahaya and Haroon Al Rasheed, besides working on Sultan Muhammad Fateh, our team has also worked on Flinta Mustafa.


We have now brought to you the historical series of the famous Turkish religious scholar and great Sufi Haji Bram Wali in which an attempt has been made to reflect his life. We hope you will like our endeavor and give us more. Thank you very much for your support and encouragement



This mosque called as Hacı Bayram-ı Veli Mosque inferable from Hacı Bayram-ı Veli burial chamber attributable to put before it.



Hacı Bayram-ı Veli is a noticeable individual in Turkish Islamic history; He lived between 1352-1430 years. His genuine name was Numan. He was brought into the world at little town of Ankara; in the wake of finishing His schooling, He started to review as a teacher at college. His life changed subsequent to having got a greeting by Somuncu Baba who was from Kayseri.

EP 1

  عید میلاد النبی ﷺ – رحمتِ دو جہاں کی آمد کا دن 🌸 عید میلاد النبی ﷺ – رحمتِ دو جہاں کی آمد کا دن 🌸 عید...