اک شخص 25 سال کی عمر میں ارب پتی کیسے بنا

 اک شخص 25 سال کی عمر میں ارب پتی کیسے بنا


اک شخص جو 25 سال کی عمر میں ارب پتی کیسے بنا




یہ ہے جان ڈی راک فیلر  یہ کبھی دنیا کے امیر ترین آدمی تھے۔  دنیا کا پہلا ارب پتی۔  25 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک کو کنٹرول کیا۔  31 سال کی عمر میں، وہ دنیا کا سب سے بڑا تیل صاف کرنے والا بن گیا تھا۔  38 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ میں 90 فیصد تیل کو صاف کیا۔

 50 تک، وہ ملک کا سب سے امیر آدمی تھا۔  ایک نوجوان کے طور پر، ہر فیصلہ، رویہ، اور رشتہ اس کی ذاتی طاقت اور دولت پیدا کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا.

Check your English vocabulary

 لیکن 53 سال کی عمر میں وہ بیمار ہو گئے۔  اس کا پورا جسم درد سے لرز گیا اور اس کے سارے بال جھڑ گئے۔  مکمل اذیت میں، دنیا کا واحد ارب پتی اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی خرید سکتا تھا، لیکن وہ صرف سوپ اور کریکر ہضم کر سکتا تھا۔  ایک ساتھی نے لکھا، وہ سو نہیں سکتا تھا، مسکرا نہیں سکتا تھا اور زندگی میں کوئی بھی چیز اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی تھی۔  اس کے ذاتی، انتہائی ماہر ڈاکٹروں نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ ایک سال کے اندر مر جائے گا۔  وہ سال اذیت سے آہستہ آہستہ گزر گیا۔


 جب وہ موت کے قریب پہنچا تو وہ ایک صبح اس مبہم احساس کے ساتھ بیدار ہوا کہ وہ اپنی دولت میں سے کچھ بھی اپنے ساتھ اگلے جہان میں لے جانے کے قابل نہیں ہے۔  وہ آدمی جو کاروباری دنیا کو کنٹرول کر سکتا تھا، اچانک احساس ہوا کہ وہ اپنی زندگی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔  اس کے پاس ایک انتخاب رہ گیا تھا۔


 اس نے اپنے اٹارنی، اکاؤنٹنٹ، اور مینیجرز کو بلایا اور اعلان کیا کہ وہ اپنے اثاثوں کو ہسپتالوں، تحقیق اور خیراتی کاموں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ 

 جان ڈی راک فیلر نے اپنی فاؤنڈیشن قائم کی۔  یہ نئی سمت بالآخر پینسلین کی دریافت کا باعث بنی، ملیریا، تپ دق اور خناق کا علاج۔


 لیکن شاید راک فیلر کی کہانی کا سب سے حیرت انگیز حصہ یہ ہے کہ جس لمحے اس نے اپنی کمائی ہوئی تمام چیزوں کا ایک حصہ واپس دینا شروع کیا، اس کےجسم کی کیمسٹری میں اس قدر نمایاں تبدیلی آتی چلی گئی کہ وہ بہتر سے بہتر ہوتا چلا گیا۔  ایک وقت تھا کہ ایسا لگتا تھا  وہ 53 سال کی عمر میں ہی مر جائے گا۔  لیکن وہ 98 سال کی عمر تک  زندہ رہا۔  مال خیرات کرنے سے وہ تندرست ہو گیا۔  گویا یہ خیرات نام کی چیز بھی ایک طریق علاج ہے۔  اسے بھی آزما کر دیکھ لیجئے .


 اپنی موت سے پہلے، اس نے اپنی ڈائری میں  لکھا، 

*"سپریم انرجی نے مجھے سکھایا، کہ سب کچھ اس کا ہے، اور میں اس کی خواہشات کی تعمیل کرنے کے لیے صرف ایک چینل ہوں۔* _

میری زندگی ایک طویل، خوشگوار چھٹی رہی؛  کام اور کھیل سے بھرپور۔

میں نے پریشانی کو راستے میں چھوڑ دیا اب میں تھا اور میرا خدا تھا_

 _میرے لیے ہر دن اچھا تھا۔"


 ہم سب کے لیے ایک اچھا پیغام!

Active and non active mobail deference Active and non active mobail deference


 ایکٹو اور نان ایکٹو موبائل میں فرق

اگر آپ نیا موبائل لینا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے


Active and non active mobail deference 




اگر آپ ڈبہ پیک موبائل لینا چاہتے ہیں تو ،

آپ کا حق ہے کہ نان ایکٹو موبائل لیں ۔۔


نان ایکٹو کا مطلب ہے کہ وہ موبائل پہلے کسی کے استعمال 

میں نہ آیا ہو ۔۔


جی ہاں ! ڈبہ پیک موبائل بھی دو صورتوں میں ایکٹو Active  ہو سکتے ہیں ۔


1 : ۔ کبھی کبھی موبائل کمپنی کی طرف سے دکانداروں 

کو آفر دی جاتی ہے کہ ، مقررہ مدت میں ، مقررہ تعداد سیل کریں 

تو بونس دیا جائے گا ۔ 

پھر دکاندار ڈبہ کھول کر موبائل ایکٹو کر کے دوبارہ پیک کر دیتے ہیں ۔۔ 

اس صورت میں کسٹمر کیلئے کوئی خاص خطرہ نہیں ہے ۔


2 : دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ کوئی کسٹمر ڈبہ پیک موبائل لے کر گیا دو چار دن چلا کر واپس آیا اور کسی وجہ سے موبائل سیل کر دیا ۔۔ 

دکاندار موبائل کی اچھی کنڈیشن دیکھ کر ، اس موبائل کو بھی دوبارہ پیک 

کر دیتے ہیں ۔۔

ایسا موبائل کسٹمر کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ،

کیونکہ ممکن ہے کہ یوزر نے اس موبائل میں ایسی سم SIM استعمال کی ہو جو کسی غلط واردات میں استعمال ہو چکی ہو ۔


( چند ایک دکاندار یہ کام کرتے ہیں ، اکثریت Genuine 

کام کر رہے ہیں ) ۔۔


حل : ۔۔ 


آپ ڈبہ پیک موبائل لے رہے تو بالخصوص ۔۔ یوز میں / سیکنڈ ہینڈ 

موبائل لے رہے ہیں تو بھی آپ کے پاس 

یہ ایپ ہونا ضروری ہے ۔۔ 

گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔۔ 

Is Original ۔

The English tenses system

اس ایپ میں موبائل کی IMEI نمبر ڈالیں ۔۔ وارنٹی 

کی Expiry date  آ جائے گی ۔۔ عموماً موبائل کی ایک سال کی وارنٹی ہوتی ہے تو ۔۔ اس سے آپ چیک کر سکتے ہیں 

کو موبائل ایکٹو تو نہیں ۔۔


اور اپنے کسی بھی موبائل کی IMEI  نمبر گوگل پر سرچ کریں ۔۔ گوگل پر لکھیں IMEI.info ۔۔ جو پہلی 

ویب سائٹ اوپن ہو ۔۔ وہاں اپنے موبائل کی IMEI ڈال دیں ۔۔ 

آپ کے موبائل کے متعلق ساری تفصیل سامنے آ جائے گی ۔


یہ IMEI نمبر موبائل کے ڈبہ پر بھی لکھا ہوتا ہے ۔۔

اور موبائل سے #06#*  ڈائل کر کے بھی آپ چیک کر سکتے ہیں ۔ IMEI .. یہ 15 ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔


یہ IMEI  کا تعلق ، زیادہ تر سم چلانے سے متعلق ہوتا ہے ۔


ایک سم والے موبائل میں ایک IMEI ہوتی ہے ، دو سم والے میں دو IMEI ۔


یہ IMEI  ہی PTA ( پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی )

سے ، ٹیکس ادا کر کے اپروو ہوتی ہے ۔۔ ڈبہ پیک موبائل میں یہ کام کسمٹر کا نہیں ۔۔ موبائل کمپنیاں ہی IMEI ، ۔۔ PTA  ۔۔ سے

اپروو کرا کر دیتی ہیں ۔۔


غیر ملک سے لائے گئے موبائل کو بھی پی ٹی اے 

سے ٹیکس ادا کر کے اپروو کرانا پڑتا ہے ۔۔


اگر کسی نے مثال کے طور پر سعودیہ  / دبئی سے موبائل منگوایا ہے تو ۔۔ وہ پاکستان میں اگر اس موبائل پر SIM 

چلانا چاہتا ہے تو پہلے PTA  کو ٹیکس ادا کرے ۔۔

کیونکہ اس موبائل کی IMEI ، پی ٹی اے میں پاکستانی نیٹورک پر رجسٹر نہیں ہے ۔


کچھ عرصہ قبل پی ٹی اے نے کہا تھا کہ غیر ملکی موبائل ، پاکستانی نیٹورک پر 4 ماہ بغیر ٹیکس کے چلا سکتے ہیں ۔۔

اور حال ہی میں ، ایسے موبائل پر ٹیکس بالکل ختم کرنے 

کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں ۔


بہ ہر حال ۔۔


یہ لیگل طریقہ ہے پاکستانی نیٹورک پر سم چلانے کا ۔۔

اس کے علاوہ دو چیزیں اور بھی ہوتی ہیں ۔


بعض اوقات کچھ ایسے موبائل جن کے اگر PTA  ٹیکس

چیک کریں تو موبائل کی کل قیمت سے بھی ڈبل ہوتا ہے ۔۔ 

(  پچھلے دنوں ہمارے پاس کینیڈین شہریت رکھنے والے 

دوست کا موبائل آیا ۔۔ جس کا ٹیکس 43000 تھا ، جبکہ موبائل بمشکل 18/20 ہزار کا ہوگا ۔ )


ایسے میں پاکستانی لوگ جگاڑ لگانے لگے ۔۔

۔

۔


1 : ۔  پیچ ۔۔ Patch.


کسی پرانے موبائل  یا  کی پیڈ والے موبائل کی IMEI 

غیر رجسٹرڈ موبائل پر لگا دیتے ہیں ۔۔ چونکہ پرانے / کی پیڈ 

موبائل کی IMEI  رجسٹر ہوتی ہے ، تو یہ موبائل بھی

پاکستانی نیٹورک پر سم چلانے کے قابل ہو جاتا ہے ۔۔


اس صورت میں موبائل کو reset کرنے سے IMEI ختم بھی ہو سکتی ہے ۔

یہ کام ہزار ، پندرہ سو میں بھی ہو جاتا ہے ۔


یہاں بہت بڑی گیمیں ڈالی جاتی ہے ۔۔ چند ماہ قبل 

پی ٹی اے نے ہزاروں کی تعداد میں ایسے موبائل کی IMEI بلاک کر دی تھی ۔۔ جو کسی دوسرے موبائل کی لگائی گئی تھیں ۔


بہ ہر حال ! ۔۔


2 :۔ سی پی آئی ڈی ۔ CPID.


یہ پیچ patch کا ہی اگلا ورژن ہے ۔۔

یہ زرا مہنگا اور پکا کام ہوتا ہے ۔۔ اگر موبائل Reset 

بھی کر دیں تو IMEI پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔


سی پی آئی ڈی CPID  بھی ایک مستقل بزنس بن چکا ہے ۔۔ 

یہ آنلائن ہوتا ہے ۔

عموماً فلیگ شپ موبائل ، جو پاکستانی میں اوریجنل PTA اپروو بہت مہنگے ملتے ہیں ۔۔

یہ CPID  میں کافی مناسب ریٹ میں جاتے ہیں ۔

ون پلس ، سامسنگ  شیاؤمی وغیرہ کے ہائی اینڈ ڈیوائس 

عموماً سی پی آئی ڈی  والی ہوتی ہیں ۔


ان موبائل کا ڈبہ نہیں ہوتا ۔۔ خدا نخواستہ کہیں گر جائے ، 

گم ہو جائے ، اللہ نہ کرے کوئی چوری وغیرہ ہو جاتی ہے تو FIR  نہیں ہو سکے گی ۔۔ کیونکہ بغیرہ ڈبہ کے تھانے میں درخواست نہیں دے سکتے۔


نوٹ !....۔۔۔  یہ CPID اور Patch  دونوں غیر قانونی کام ہیں ۔


موبائل یوزر کیلیے مسئلہ نہیں ہے ۔۔ پیچ کرنے والوں کیلئے مسئلہ ہوتا ہے ۔


اگر آپ اوریجنل PTA approve  لینا چاہ رہے ہیں تو ۔۔ ایسا کریں ، کہ گوگل پلے اسٹور سے 

ڈی وی ایس DVS  نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔


یہاں موبائل کی IMEI نمبر ڈالیں ۔۔ 

یہاں سے آپ چیک کر سکتے ہیں کہ یہ IMEI اپروو

ہے یا نہیں ۔۔ اور یہ کہ ۔۔ یہ IMEI  اسی موبائل کی ہے یا کسی اور کی ۔ موبائل ماڈل لکھا ہوا نظر آئے گا ۔

۔

۔


آج کی ایپس ۔

Is Original 

موبائل کی وارنٹی ، ایکٹیویشن چیک کرنے کیلئے ۔


DVS 

یہ IMEI  چیک کرنے کیلئے 

اوووووووووور 

درخت لگائیں تاکہ آمدہ نسلیں صیحت مند ماحول پائیں ..

Why Choose Islam as Your Religion?

  Why Choose Islam as Your Religion?



Why Choose Islam as Your Religion




Title: Why Choose Islam as Your Religion?


In a world with numerous religious options, choosing the right path can be a daunting task. However, for those seeking a comprehensive and fulfilling way of life, Islam offers a compelling choice. Here are some reasons why:


1. *Clear Guidance*: Islam provides clear and practical guidance on all aspects of life, from worship and morality to social justice and personal development.


2. *One God*: Islam teaches the concept of monotheism, recognizing one all-powerful, all-merciful God, eliminating the confusion of multiple deities.


3. *Prophetic Legacy*: Islam honors the legacy of prophets like Abraham, Moses, Jesus, and Muhammad, promoting a sense of continuity and shared values.

 Why Choose Islam as Your Religion?



4. *Logical and Reasonable*: Islam encourages critical thinking and reflection, making it a rational choice for those seeking a well-grounded faith.


5. *Global Community*: With over 1.8 billion Muslims worldwide, Islam offers a diverse and vibrant community that transcends cultures and borders.


6. *Personal Growth*: Islam's emphasis on self-improvement and character development helps individuals become better versions of themselves.


7. *Justice and Compassion*: Islam promotes social justice, equality, and compassion, inspiring individuals to make a positive impact in their communities.


8. *Sacred Text*: The Quran, Islam's holy book, is considered the literal word of God, providing a reliable source of guidance and wisdom.


9. *Inner Peace*: Islam's teachings and practices, such as the Five Pillars and the Six Articles of Faith, offer a sense of purpose and inner peace.


 Why Choose Islam as Your Religion?




10. *Mercy and Forgiveness*: Islam's emphasis on God's mercy and forgiveness provides solace and hope for those seeking redemption and a fresh start.


In conclusion, Islam offers a unique and compelling blend of spiritual guidance, moral values, and community support, making it an attractive choice for those seeking a meaningful and fulfilling religious journey.

Islam: The Complete Code of Life

 Islam: The Complete Code of Life



Islam: The Complete Code of Life






Title: Islam: The Complete Code of Life


Islam is often misunderstood as just a religion, but it is a comprehensive way of life that guides its followers in every aspect. From worship and spiritual growth to social conduct and personal development, Islam provides a complete code of life.


The Quran, the holy book of Islam, is the ultimate source of guidance for Muslims. It contains revelations from Allah (God) to the Prophet Muhammad (peace be upon him), which provide a framework for living a righteous life. The Quran addresses various aspects of human life, including:

حضرت صعصعہ بن ناجیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

- Worship and spiritual growth

- Moral values and ethics

- Social justice and compassion

- Personal development and character building

- Family and community relationships

- Business and financial dealings

- Health and wellness

- Education and personal growth


In addition to the Quran, the Hadith (the sayings and actions of the Prophet Muhammad) and the Sunnah (the way of life of the Prophet Muhammad) provide further guidance on how to live a virtuous life.


Islam's complete code of life is based on the following principles:


Islam: The Complete Code of Life



- Tawhid (oneness with God): Recognizing Allah as the sole creator and sustainer of the universe.

- Risalah (prophethood): Following the teachings of the prophets, especially the final messenger, Muhammad.

- Ma'ad (hereafter): Believing in the day of judgment and accountability for one's actions.

- Adl (justice): Promoting fairness, equality, and compassion in all aspects of life.

- Ihsan (excellence): Striving for excellence in worship, character, and actions.

Islam: The Complete Code of Life


By following these principles and guidelines, Muslims can lead a balanced and fulfilling life that pleases Allah and benefits society. Islam's complete code of life offers a unique and comprehensive approach to living a purposeful and meaningful life.

حضرت صعصعہ بن ناجیہ کی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے پکار

 حضرت صعصعہ بن ناجیہ کی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے پکار


حضرت صعصعہ بن ناجیہ کی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے پکار





‏امام طبرانی کی کتاب میں ایک واقعہ

پڑھا آنسو ہیں کہ رک نہیں رہے

آپ بھی پڑھیں

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ در رسول الله ﷺ

پر کلمہ پڑھنے آئے

مسلمان ہونے کے بعد

نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں

عرض کرنے لگے 

یا رسول الله ﷺ ایک بات پوچھنی ہے

حضور ﷺ نے فرمایا پوچھو‏کہنے لگے یا رسول الله ﷺ دور جاہلیت میں ہم نے جونیکیاں کی ہے

اُن کا بھی الله ہمیں آجر عطا کرے گا

کیا اُسکا بھی آجر ملے گا

تو

نبی کریمﷺ نے فرمایا تُو بتا

تُو نے کیا نیکی کی

تو کہنے لگے

یا رسول الله ﷺ میرے دو اونٹ گم ہوگئے میں اپنے تیسرے اونٹ پر بیٹھ کر

اپنے دو اونٹوں ‏کو ڈھونڈنے نکلا

میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگل کے اُس پار نکل گیا

جہاں پرانی آبادی تھی

وہاں میں نے اپنے دو اونٹوں کو پا لیا

ایک بوڑھا آدمی جانوروں کی نگرانی پر بیٹھا تھا

اُس کو جا کر میں نے بتایا

کہ یہ دو اونٹ میرے ہیں

وہ کہنے لگا یہ تو چرتے چرتے یہاں آئے ‏تھے تمہارے ہیں تو لے جاؤ

اُنہی باتوں میں اُس نے پانی بھی منگوا لیا چند کھجوریں بھی آ گئی میں پانی پی رہا تھا کھجوریں بھی کھا رہا تھا کہ ایک بچے کے رونے کی آواز آئی تو

بوڑھا پوچھنے لگا

بتاؤ بیٹی آئی کہ بیٹا

میں نے پوچھا بیٹی ہوئی تو کیا کرو گے کہنے لگا اگر بیٹا ہوا تو

‏قبیلے کی شان بڑھائے گا

اگر بیٹی ہوئی تو ابھی یہاں اُسے زندہ دفن کرا دوں گا

اِس لیئے کہ

میں اپنی گردن اپنے داماد کے سامنے جھکا نہیں سکتا

میں بیٹی کی پیدائش پر آنے والی مصیبت برداشت نہیں کر سکتا

میں ابھی دفن کرا دوں گا

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ  فرمانے لگے

یا رسول الله ﷺ

‏یہ بات سن کے میرا دل نرم ہوگیا

میں نے اُسے کہا

پھر پتہ کرو بیٹی ہے کہ بیٹا ہے

اُس نے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ بیٹی آئی ہے

میں نے کہا کیا واقعی تو دفن کرے گا

کہنے لگا ہاں !

میں نے کہا دفن نہ کر مجھے دے دے

میں لے جاتا ہوں

یا رسول اللّٰه ﷺ وہ مجھے کہنے لگا

اگر میں بچی تم ‏کو دے دوں تو تم کیا دو گے

میں نے کہا

تم میرے دو اونٹ رکھ لو بچی دے دو کہنے لگا

نہیں، 

دو نہیں یہ جس اونٹ پہ تو بیٹھ کے

آیا ہے یہ بھی لے لیں گے

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ عرض کرنے لگے ایک آدمی میرے ساتھ گھر بھیجو

یہ مجھے گھر چھوڑ آئے میں یہ اونٹ اُسے واپس دےدیتا ہوں

‏یا رسول اللّٰه ﷺ

میں نے تین اونٹ دے کرایک بچی لے لی

اُس بچی کو لاکے میں نے اپنی

کنیزکو دیا نوکرانی اُسے دودھ پلاتی

یا رسول الله ﷺ وہ بچی میرے داڑھی کے بالوں سے کھیلتی

وہ میرے سینے سے لگتی

حضور ﷺ پھر مجھے نیکی کا چسکا لگ گیا پھر میں ڈھونڈنے لگا



کہ

کون کون سا قبیلہ

‏بچیاں دفن کرتا ہے

یا رسول الله ﷺ

 میں تین اونٹ دے کے بچی لایا کرتا

یا رسول الله ﷺ میں نے 360 بچیوں کی جان بچائی ہے

میری حویلی میں تین سو ساٹھ

بچیاں پلتی ہیں

حضور ﷺ مجھے بتائیں

میرا مالک مجھے اِس کا اجر دے گا ؟

کہتے ہے حضور ﷺ کا رنگ بدل گیا داڑھی مبارک پر آنسو گرنے

‏لگے مجھے سینے سے لگایا

میرا ماتھا چوم کے فرمانے لگے

یہ تو تجھے اجر ہی تو ملا ہے

رب نے تجھے  دولتِ ایمان عطا کر دی ہے

 نبی کریم ﷺ فرمانے لگے

یہ تیرا دنیا کا اجر ہے

اور

تیرے رسولﷺ کا وعدہ ہے

قیامت کے دن رب کریم تمہیں

خزانے کھول کے دے گا۔۔۔

حج 2024 کے اہم مثبت پہلو

 حج 2024 کے اہم مثبت پہلو 


حج 2024 کے اہم مثبت پہلو 





اگر اس سال 2024ء، حج کے یہ اعداد و شمار دیکھیں تو ان سے درج ذیل نتائج اخذ کئے جا سکتے ہیں، 


1) دنیا بھر سے سب زیادہ حاجی غیر عرب ایشیائی ممالک سے پہنچے تھے، جوکہ عجم میں دین اسلام کی مقبولیت اور اس سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔ 


2) کل حاجیوں کی تعداد کا 48 فیصد خواتین تھیں۔۔۔ اس سے واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ گلیمر میں ڈوبے فحش اور گندے میڈیا اور دین اسلام کے خلاف مختلف نسوانی تنظیموں اور این جی اوز کے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود، ہماری ماوں اور بہنوں کے دلوں سے محبت دین کو نکالا نہ جاسکا اور خواتین کی کثیر تعداد اللہ کے گھر کی زیارت کو دل و جان سے حاضر ہوئیں۔۔۔ سلام ہے ان ماوں اور بہنوں پر۔۔۔ اللہ رب العزت انکے حج کو قبول فرمائے۔۔۔ آمین 


3) یہ بات بھی کافی حد تک طے ہے کہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد اکثر اپنے مرد محرموں کے ساتھ ہی آئی ہوں گی۔۔۔ تو وہ مرد بھی قابل تعریف ہیں جنہوں نے تنہا حج کرنے کو ترجیح نہ دی، بلکہ اپنی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر لیکر انہیں با حفاظت حج کروایا اور انہیں ہر قسم کی سہولت پہچانے میں کو کسر نہ چھوڑی تاکہ انکے ساتھ آنے والی یہ خواتین فرائض و مناسک حچ کو اچھی طرح ادا کرلیں۔۔۔ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے دین اسلام کے خلاف اس بے سروپا پروپیگنڈہ کی نفی بھی ہوتی ہے کہ اسلام مرد کو عورت پر کسی ظالم و جابر حاکم کے طور پر مقرر کرتا ہے۔۔۔ جبکہ حج کا یہ عملی مظاہرہ اصل حقیقت کو واضح کردینے کے لئے کافی ہے ( اب کسی شخص کے برے ذاتی فعل کو پورے دین کے مزاج پر لاگو کرنا کہاں کی عقلمندی ہے )۔۔۔ 


4) ان اعداد و شمار سے یہ بھی واضح ہے کہ حج وہ واحد آفاقی عبادت ہے کہ پوری دنیا سے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے اور ہر منفی پروپیگنڈہ اور وسائل کی تنگی و مہنگائی کے باوجود ہر رکاوٹ کو عبور کرکے خدائے واحدہ لاشریک کے گھر کی زیارت کو پہنچ کر ہی رہتے ہیں۔۔۔ یہ امر خود اپنی جگہ اس دین اسلام کی حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔۔۔ 


5) اور آخری بات یہ کہ آج کے اس پراگندہ و دین مخالف ماحول میں بھی ان والدین، اساتذہ، مربی و مرشدین کی تربیت کو سلام جو آنے والی نسلوں میں دین اسلام کی محبت کے چراغ روشن کئے رکھتے ہیں کہ جسکا نتیجہ حاجیوں کی ہر سال اتنی کثیر تعداد کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔۔۔


اللہ رب العزت  اپنے فضل و کرم سے حج کی اس عبادت کو قبول فرمائے اور اسکے ثمرات کو پوری امت پر ( خاصکر کہ فلسطین کے مسلمانوں پر ) تقسیم فرمائے۔۔۔ آمین

گھر میں برکت پیدا کرنے والے اہم امور

 گھر میں برکت لانے والے اہم ترین امور 


گھر میں برکت پیدا کرنے والے کام






*گھر میں برکت پیدا کرنے والے 11  کام* 


┈┉┅━❀🍃🌸🍃❀━┅┉┈


*1: پاکیزہ گفتگو:*

کسی گھر میں برکت ڈالنے والے  اسباب میں سے ایک اہم سبب گھر والوں کا آپس میں پاکیزہ گفتگو، مثبت الفاظ کا تبادلہ نیز اخلاقی اور نفسیاتی تعاون کرنا ہے...


*2:  شفقت اور آسانی:* 

شفقت اور نرمی کسی بھی چیز کو خوبصورت بنا دیتی ہے....

پس معاملات میں نرمی برتنا برکت، اطمینان و سکون کو دعوت دیتا ہے، نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ سب سے پہلے اپنی ذات ان چیزوں سے بہرہ ور ہوتی ہے...


*3 :خواتین کیساتھ نرمی سے پیش آنا:*

گھر کی خواتین کے ساتھ نرمی سے پیش آنا بھی رزق، برکت اور زندگی میں نیکی کے کاموں کی توفیق ملنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے...

اسلئے کہ عورت ہی ہر گھر کے نظام کو چلانے کا ایک بنیادی ستون ہے جس پر اس  گھر کا نظام کھڑا ہے۔لہذا اس کے ساتھ نرم رویہ اور اس کےجذبات کی رعایت رکھنا سعادت اور جملہ خیریں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں...


*4: باہمی احترام*

گھر والوں کا ایک دوسرے سے احترام سے پیش آنا گھر کی فضا کو خوش گوار بناتا ہے جبکہ گالم گلوچ اور برے الفاظ باہمی الفت و محبت کو تہہ تیغ کردیتے ہیں...


*5: اللہ کا ذکر:*

اللہ کا ذکر اور نماز گھر کو اور گھر میں رہنے والوں کو با برکت بنا دینے والی چیزیں ہیں...


*6 : شرکت اورمیل جول:*

گھر والوں کی کسی بھی کام میں باہمی شرکت جیسے"اکٹھے کھانا" تقریبات ،گھریلو نظام کی مسلسل بہتری والے امور میں حصہ لینا بھی خیر و برکت سمیٹنے کا باعث ہے۔مقولہ مشہور ہے کہ" جس گھر کے افراد ایک دسترخوان پر کھانا کھاتے ہوں وہ ہمیشہ جڑے رہتے ہیں...


*7: حمد و شکر:*

اپنی زبان کو اللہ کی حمد و ثناء اور شکر کا عادی بنانا کہ اس کی نعمتیں بے حساب ہیں...


*8: تلاوتِ قرآن کریم:*

روزانہ کے حساب سے گھروں میں  قرآن کریم کی تلاوت کا معمول بناناچاہئے...


*9: کثرتِ استغفار:*

استغفار کی کثرت اور اس پر دوام نیز صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب بھی رزق میں برکت کا باعث بنتا ہے.


*10: والدین کی فرمانبرداری وصلہ رحمی:*

 یہ دو ایسی صفات ہیں کہ جس شخص میں پائی جائیں اس سے اللہ جل شانہ راضی ہوتے ہیں

(ان شاءالله)...


*11: حلال رزق کاحصول* 

اورحرام سے مکمل اجتناب کرنا : اس لیے کہ برکت حلال اور پاکیزہ مال میں چھپی ہوئی ہے...!


اللہ كريم ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔آمین

  عید میلاد النبی ﷺ – رحمتِ دو جہاں کی آمد کا دن 🌸 عید میلاد النبی ﷺ – رحمتِ دو جہاں کی آمد کا دن 🌸 عید...