Type Here to Get Search Results !

مہمتچک کوت العمارہ کے بارے میں اہم معلومات

ڈرامہ سیریل: مہمتچک کوت العمارۃ اور کوتلوظفر کے بارے میں اہم معلومات

بقلم :
(جملہ حقوق محفوظ ہیں اتنی محنت سے جمع کی ہیں 😑😒)

مصنفین: 
ویسے یہ بات عمومی طور پر مشہور ہے کہ اس ڈرامے کے مصنف مہمت بوزداگ ہیں حالانکہ یہ بات ٹھیک نہیں ہے اس ڈرامے کے مصنف صرف مہمت بوزداگ نہیں بلکہ انکے ساتھ 6 قلم نگاروں اور سکرپٹ رائٹرز کی پوری ٹیم تھی ... اس سکرپٹ ٹیم کی نگرانی مہمت بوزداگ نے کی اور ڈرامے کا بنیادی خاکہ,منظر کشی اور اہم ڈائلاگز تحریر کیے جبکہ باقی سکرپٹ انہی کی زیر نگرانی باقی مصنفین نے لکھا...اس طرح اس ڈرامے کا سکرپٹ مہمت بوزداگ سمیت 6 مصنفین کی شب و روز محنت کا حاصل ہے

ڈرامے پر لاگت:
اس ڈرامہ سیریل پر عالمی سیریز دیرلش ارطغرل سے زیادہ بجٹ لگا اور سیٹ کے اعتبار سے یہ ڈرامہ ترکی کی تاریخ کا سب سے مہنگا اور بھاری لاگت والا ڈرامہ ہے

سیٹ اور لوکیشن:
اس ڈرامے کی زیادہ تر شوٹنگ استنبول کے سوانح میں واقع ضلع بےقاز کے ایک قصبے ریوا Riva میں کی گئی ہے...
اس قصبے میں معروف ڈرامہ دیرلش ارطغرل کی شوٹنگ بھی کی گئی ہے .... اور اب کورلش عثمان بھی اسی قصبے میں فلمایا جارہا ہے یہ مشہور سیاحتی مقام بھی ہے
مہمتچک کوت العمارے کا سیٹ 180 ایکڑ پر محیط ترکی کی تاریخ کا سب سے وسیع سیٹ تھا اسکے بارے میں اہم معلومات درج ذیل ہیں
سیٹ کی تعمیر ::
مہمتچک کوت العمارے کا سیٹ,شہر,صحرا,دریائے دجلہ,سرنگ,مسجد,جنگی خندقیں وغیرہ یہ سب 2 سال کی محنت شاقہ سے بنائی گئی ہیں...یعنی اس سیٹ کو صرف ڈیزائن کرنے اور تخلیق کرنے میں 2 سال لگے ہیں...
صحرا
... اس میں دکھایا جانے والا صحرا , مصنوعی صحرا ہے ... 
کوت العمارے کا شہر 
کوت العمارے کا شہر 60 گلیوں Streets پر مشتمل تھا جس میں 
کوت العمارے کی فصیل اور مرکزی دروازہ
وسیع و کشادہ گھر (حویلی,کوٹھی وغیرہ)
چھوٹے اور عام گھر انکے برآمدے
5 بڑے بازار
ایک جامع مسجد
اصطبل خانہ 
فوجی بیرکس
فوجی ہیڈ کواٹرز
30 دکانیں 
شامل ہیں
دریائے دجلہ ::
اس سیٹ کی منفرد بات دریائے دجلہ ہے ...جسکا اکثر حصہ مصنوعی نہیں بلکہ اصلی ہے ... مہمتچک کوت العمارے میں دریائے دجلہ کی منظر کشی کے لیے سات سو 700 مربع میٹر کا اصلی پول بنایا گیا ہے جسے Blue Box Pool کہا جاتا ہے
  ...دنیا کی تاریخ میں آج تک اتنا وسیع پول کسی ڈرامے کے سیٹ میں نہیں بنایا گیا ہے...باقی دریائے دجلہ Visual effects کے ذریعے دکھایا گیا ہے...

فوج کا پڑاؤ::
اس ڈرامے میں فوجی خندقیں اور خیمے بھی بنائے گئے جن میں160  اداکاروں (سپاہیوں) کو ٹھہرایا گیا..ان اداکاروں نے اصل میں اپنے شب و روز, ڈرامہ بنانے کے لیے کھلے آسمان تلے ان خیموں میں گزارے ہیں ...اسکے علاوہ لوکیشن اور منظر کے اعتبار سے خصوصی خیمے بھی لگائے گے جن میں کوکس,اسکپلو علی ,کرنل خلیل اور نورالدین کا خیمہ اور گفت و شنید والا خیمہ شامل ہے

سرنگ::
کوتلو ظفر میں دکھائی جانی والی سرنگ بھی اصل میں عین سیٹ کے نیچے بنائی گئ .... یہ سرنگ ایک کلومیٹر طویل تھی... اور انہی سرنگوں میں 5 چھوٹے سیل  یعنی کمرے بنائے گئے تھے

ڈرامے کی تیاری اور اداکار::
تمام اداکاروں نے اس ڈرامے کے لیے چھ ماہ کی خصوصی ٹریننگ لی جن میں انہوں نے بندوق چلانا,گھڑ سواری,کرنا وغیرہ سیکھی
اس ڈرامے کی صرف Making میں اور سٹیج کے پیچھے کا عملہ 100 افراد پر مشتمل تھا
اس ڈرامے میں تقریبا 35 بنیادی کردار تھے یعنی جنہوں نے Main Role ادا کیا...
اسکے علاوہ 160 سپاہیوں کو خصوصی فوجی ٹریننگ دلائی گئی اور انہوں نے عام سپاہیوں کا کردار ادا کیا... اسکے علاوہ 100 لوگوں نے عام شہریوں کاکردار ادا کیا
اس ڈرامے کی اہم بات!
 بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں میں ایکشن رول یعنی لڑائی اور سخت مشقت والے رولز اصلی اداکار نہیں بلکہ  StuntMan ادا کرتے ہیں...
اس ڈرامے کے تمام ایکشن سینز اصلی کرداروں نے خود ادا کیے ہیں..
اس ڈرامے میں بیک وقت 10 کیمرے استعمال کیے گئے اور خصوصی گرافکس اور فلٹرز امریکہ سے منوائے گئے
.
.
(ان معلومات کو جمع کرنے کیلئے "ترک اخبار حریت" اور ڈیلی صباح نیوز سے استفادہ کیا گیا ہے 😉 نیز یہ تصویریں انسٹاگرام سے اٹھائی ہیں )
جملہ حقوق محفوظ ہیں 😒😑

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area