باربروسہ قسط 4 ٹریلر اردو سبٹائٹل


 سمجھ نہیں آتی اتنا تنفر اتنی بدزبانی آخر کیوں ؟

 اس کی وجہ کیا ہے ؟ کمنٹس میں پوسٹس پر ہر جگہ کچھ لوگ آکر یہی بات بولتے ہیں کہ باربروسلار تو ہم محض التان کی وجہ سے دیکھ رہے ہیں خضر کو کون جانتا ہے، ارطغرل نہیں ہوا تو ڈرامہ نہیں دیکھیں گے، اور ایسی بہت ساری متنفر باتیں، کیا مطلب ہے ان باتوں کا ؟ ہم یہ عادت کب چھوڑیں گے ؟ جو کوئی بھی ہمیں سیدھی راہ دکھانے آیا ہم نے اس راہ کی بجائے راہ


دکھانے والے کو پوجنا شروع کردیا، 

ہمیشہ ایسا ہوتا ہے ہم ایک ہی چیز کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، ہماری شدت پسندی کی وجہ سے ہی ہم اس حال میں ہیں آج، التان نے ارطغرل کا رول اس خوبصورتی سے ادا کیا کے دوسرا کوئی مر کر بھی نہیں کر سکتا، لیکن اسکا یہ مطلب تو نہیں کے نئے آنے والوں کو ذلیل کرنا شروع کردیں، ہمارا میڈیا کیا دکھا رہا ہے اس پر بھی نظر ڈال لیں، جیسے آپ سب کہتے ہیں کے ارطغرل جیسا کوئی ہو ہی نہیں سکتا، خود اپنی بات پر غور کریں، ارطغرل ہے کیا چیز ؟ میرے نبی ﷺ کے صحابہ ایک سے بڑھ کر ایک تھے، تو کیا ہم ان میں سے کسی ایک کو ہی ماننا شروع کردیں؟ باقی سب کی قربانیوں اور مقام کو نظر انداز کر دیں؟ ہر کسی کا اپنا رتبہ ہوتا ہے کوئی بھی شخص حرف آخر نہیں ہوتا، خدارا اس بات کو سمجھیں، اور کچھ لوگوں کو میں نے یہ کہتے ہوئے بھی سنا ہے کہ ارطغرل نے سلطنت کی بنیاد نہ رکھی ہوتی تو خضر کہاں کے سمندروں کا سلطان بنتا، بلکل درست بات ہے لیکن یہ کہنا ہر گز غلط ہے کہ وہ سب ارطغرل سے کم تھے، جس سلطنت کی ادھوری بنیاد رکھ کر ارطغرل چھوڑ گیا تھا اسے چھ سو سال تک دنیا پر حکومت کروانے والے خضر جیسے بہادر ہی تھے، ایک اکیلے شخص کو ہر چیز کا کریڈٹ دے دینا اور اس کے مقابلے میں باقی سب سے اتنا بغض رکھنا کہ اسکا رول پلے کرنے والے اداکاروں پہ بھی تنقید کرنا، بہت ہی حیرتناک بات ہے، کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ یہودیوں اور عییسائیوں کو باربروسلار کے آن ایئر آنے سے کتنی تکلیف ہوئی ہے ؟ تاریخ گواہ ہے کہ  خضر رئیس نے سمندروں میں کفار کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی، خضر کی وجہ سے وہ سمندروں میں قدم رکھتے ہوئے کانپتے تھے، وہی بغض آج بھی ان کے دلوں میں ہے، وہ اس کردار اور سیریز کی مخالفت کر رہے ہیں کیا یہ کافی نہیں جو ہم بھی شروع ہو جائیں؟ اگر کچھ نہیں بھی پسند آرہا تو مت دیکھیں مگر تنقید کر کے دوسروں کو متنفر مت کریں، ہم نے مل کر اس سیریز کو سپورٹ کرنا ہے جیسے دائیریلس کو کیا تھا اچھی ہسٹری سمجھ کر،

امید ہے بات کرنے کا مقصد سمجھ گئے ہونگے 🙂

No comments:

حج بہترین عبادت

حج - ایک روحانی سفر حج - ایک روحانی سفر حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ ہر مسل...